Add parallel Print Page Options

کاہنوں کے لئے اُصول

21 خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “یہ تمام با تیں ہا رون کے کا ہن بیٹوں سے کہو : کا ہن کو مرے ہو ئے شخص کو چھو کر نا پاک نہیں ہو نا چا ہئے۔ اگر ایک مردہ شخص اس کا قریبی رشتہ دار ہے تو وہ اس کا مردہ جسم چھو سکتا ہے۔ کا ہن ایسا کر کے اپنے آپ کو نا پاک کر سکتا ہے اگر مرا ہوا شخص اس کی ماں ہے یا اس کا باپ یا اس کی بیٹی ہے یا اس کا بیٹا ہے ، یا اُس کی غیر شادی شُدہ بہن ہے( یہ بہن اس کی قریبی ہے کیوں کہ اس کا شوہر نہیں ہے۔) اس لئے کا ہن اپنے کو نا پاک کر سکتا ہے اگر وہ مرتی ہے۔ لیکن کا ہن کو دوسری حا لت میں نا پا کی کا خطرہ نہیں مول لینا چا ہئے۔ [a] کیو نکہ وہ اپنے لوگوں کے درمیان قا ئد ہے۔

“کا ہن کو سوگ ظا ہر کر نے کے لئے اپنے سر کو نہیں مونڈھنا چا ہئے۔ کا ہن کو اپنی داڑھی کے سرے نہیں کٹوانا چا ہئے۔ کا ہن کو اپنے جسم کو کہیں بھی نہیں کاٹنا چا ہئے۔ کا ہن کو اپنے خدا کے لئے مقدس ہو نا چا ہئے۔ اور انہیں اپنے خدا کے نام کی رسوا ئی نہیں کر نی چا ہئے۔ کیو نکہ وہ لوگ خداوند کو اپنے تحفے جو کہ ان کے خدا کی غذا ہے پیش کر تے ہیں۔ انہیں مقدس رہنا چا ہئے۔

“کا ہن کو خدا کے لئے مخصوص کر دیا جا تا ہے۔ اس لئے کا ہن کو ایسی عورت سے شادی نہیں کرنی چا ہئے جو کہ فاحشہ پن کی وجہ سے نا پاک ہو چکی ہو یا جو طلا ق شُدہ ہو۔ تمہیں اسے مخصو ص ضرور کر نا چا ہئے کیو نکہ وہ تمہا رے خدا کی روٹی کو پیش کرتا ہے۔ تمہیں اسے ایک مقدس آدمی ضرور سمجھنا چا ہئے۔ میں پاک ہوں میں خداوند ہوں جو تم کو مقدس کرتا ہوں۔

اگر کا ہن کی بیٹی فاحشہ گری کرتی ہے تو وہ اپنے باپ کی بے حرمتی کرتی ہے اس لئے اسے جلا دینا چا ہئے۔

10 اعلیٰ کاہن اپنے بھائیوں میں سے چُنا جاتا تھا۔ مسح کرنے کا تیل اسکے سر پر ڈالا جاتا تھا۔ اس سے وہ اعلیٰ کاہن چُنا جاتا ہے۔ اس لئے اسے خاص لباس پہنا پڑتا تھا۔ اسے اپنے بال نہیں بکھیر نے چاہئے اسے اپنے کپڑے نہیں پھاڑ نے چاہئے۔ 11 اسے مردے کو چھو کر اپنے کو ناپاک نہیں بنانا چاہئے۔ چاہے وہ اسکے اپنے ماں باپ کا ہی جسم کیوں نہ ہو۔ 12 اعلیٰ کاہن کو خدا کے مقدس جگہ کے باہر نہیں جانا چاہئے ورنہ وہ اپنے خدا کی مقدس جگہ کو ناپاک کردیگا۔ کیوں کہ وہ خدا کے تیل سے مسح کر کے مخصوص کیا گیا ہے۔ “میں خدا وند ہوں۔ ”

13 “اعلیٰ کاہن کو کنواری سے شادی کرنی چاہئے۔ 14 اعلیٰ کاہن کو ایسی عورت سے شادی نہیں کرنی چاہئے جس نے کبھی کسی دوسرے آدمی سے جنسی تعلقات کئے ہوں۔ اسے کسی فاحشہ سے شادی نہیں کرنی چاہئے اور نہ ہی طلاق شدہ یا بیوہ سے۔ اعلیٰ کاہن کو کنواری سے جو اسکے لوگوں میں سے ہو شادی کر نی چاہئے۔ 15 “اس طرح وہ اپنی نسل کو اپنے لوگوں کے درمیان آلودہ نہیں کرے گا۔ میں خدا وند اس کو مقدس کیا ہوں۔ ”

16 خدا وند نے موسیٰ سے کہا، 17 “ہارون سے کہو اگر اسکی نسلوں میں سے کسی بچے کو جسمانی عیب ہے تو اسے خدا وند کو خاص روٹی پیش نہیں کرنا چاہئے۔ 18 “اگر کسی شخص کا کوئی عیب ہو تو اسے میرے نزدیک نہیں آنا چاہئے۔ یہ لوگ کاہن کے طور پر خدمت انجام نہیں دے سکتے ہیں : اندھا ، لنگڑا ، بگڑی شکل و صورت والا ، زائدلاعضاء والا۔ 19 یا وہ جن کے ہاتھ یا پیر ٹوٹے ہوئے ہوں۔ 20 کبڑا ، بونا ، وہ جس کی آنکھ کی روشنی کمزور ہو ، وہ جنکو کھجلی یا دوسرے چمڑے کی بیماری ہو اور وہ آدمی جس کے خصئے کچلے ہوئے ہوں۔

21 “اگر ہارون کی نسلوں میں سے کسی کو کوئی عیب ہو تو وہ تحفے یا اپنے خدا کی خاص روٹی خدا وند کو پیش کرنے کے لئے نہیں آسکتا ہے۔ 22 وہ شخص خدا کا مقدس کھانا کھا سکتا ہے وہ سب سے مقدس روٹی بھی کھا سکتا ہے۔ 23 لیکن وہ مقدس ترین جگہ میں پردہ سے ہوکر نہیں جا سکتا اور وہ قربان گاہ کے نزدیک نہیں جا سکتا۔ کیوں کہ اس میں عیب ہے اور اسے میرے مقدس جگہ کی بے حرمتی نہیں کرنی چاہئے۔ “میں خدا وند ان تمام جگہوں کو مقدس رکھتا ہوں۔ ”

24 اس لئے موسیٰ نے یہ باتیں ہارون سے ،ہارون کے بیٹوں اور سبھی بنی اسرائیلیوں سے کہیں۔

Footnotes

  1. احبار 21:4 لیکن کاہن ․․․ لینا چا ہئے آقاکواپنے لوگوں کے لئے نا پاک نہیں ہو نا چا ہئے۔