Add parallel Print Page Options

لاوی کی نسلیں

لاوی کے بیٹے تھے : جیر شون ، قہات ، اور مراری۔

قہات کے بیٹے تھے عمرام ، اظہار ، حبرون اور عزی ایل۔

عمرام کی نسلیں یہ تھیں : ہارون ، موسیٰ اور میریم۔

ہارون کے بیٹے یہ تھے: ناداب ، ابیہو ، الیعزر، اور اتمر۔ الیعزر فینحاس کا باپ تھا۔ فینحاس ابیسوع کا باپ تھا۔ ابیسوع بقی کا باپ تھا۔ بقی عُزی کا باپ تھا۔ عُزی زراخیاہ کا باپ تھا۔ زراخیاہ مرایوت کا باپ تھا۔ مرایوت امریاہ کا باپ تھا۔ امریاہ اخیطوب کا باپ تھا۔ اخیطوب صدوق کا باپ تھا۔ صدوق اخیمض کا باپ تھا۔ اخیمض عزریاہ کا باپ تھا عزریاہ یوحنان کا باپ تھا۔ 10 یوحنان عزریاہ کا باپ تھا۔ ( عزریاہ وہ شخص تھا جس نے اس ہیکل میں کاہن کی طرح خدمت کی جس کو یروشلم میں سلیمان نے بنایا۔ ) 11 عزریاہ امریاہ کا باپ تھا۔ امریاہ اخیطوب کا باپ تھا۔ 12 اخیطوب صدوق کا باپ تھا۔ صدوق سلوم کا باپ تھا۔ 13 سلوم خلقیاہ کا باپ تھا۔ خلقیاہ عزریاہ کا باپ تھا۔ 14 عزریاہ سیرایا کا باپ تھا۔ سیرایا یہوصدق کا باپ تھا۔

15 یہوصدق جلاوطن میں چلے گئے جب خداوند نے یہودا ہ اور یروشلم کو نبو کد نضر کے ذریعہ جلاوطن کر دیا تھا۔

لاوی کی اور نسلیں

16 لاوی کے بیٹے یہ تھے : جیر شون ، قہات اور مراری۔

17 جیر شون کے بیٹوں کے نام یہ ہیں : لبنی اور شمعی۔

18 قہات کے بیٹے یہ تھے : عمرام ، اظہار ، حبرون اور عزی ایل۔

19 مراری کے بیٹے یہ تھے : محلی اور موشی۔

یہ سب لاوی کے قبیلے ان کے خاندانو ں کے مطابق ہیں۔

20 یہ جیر شون کی نسلیں: لبنی جیر شون کا بیٹا تھا۔یحت لبنی کا بیٹا تھا۔ زمہ یحت کا بیٹا تھا۔ 21 یو آخ زمہ کا بیٹا تھا۔عید و یوآخ کا بیٹا تھا۔ زارح عیدو کا بیٹا تھا۔ سیتری زارح کا بیٹا تھا۔

22 یہ قہات کی نسلیں ہیں : عمّینداب قہات کا بیٹا تھا۔ قورح عمّینداب کا بیٹا ، اسیر قورح کا بیٹا 23 القانہ اسیر کا بیٹا تھا۔ ابی آسف القانہ کا بیٹا ، اسیر ابی آسف کا بیٹا تھا۔ 24 تحت اسیر کا بیٹا تھا۔ اوری ایل تحت کا بیٹا تھا۔ عزیا اور یل کا بیٹا۔ شا ؤل عزیا کا بیٹا تھا۔

25 القانہ کے بیٹے عماسی اور اخیموت تھے۔ 26 القانہ کا بیٹا ضوفائی تھا۔ اس کا بیٹا نحت تھا۔ 27 اس کا بیٹا الیاب تھا اس کا بیٹا یروحام تھا اس کا بیٹا القانہ اور اس کا بیٹا سموئیل تھا۔ 28 سموئیل کے بیٹے یہ تھے : اس کا بڑا بیٹا یو ئیل اور ابی دوسرا بیٹا ابیاہ۔

29 مرا ری کی نسلیں یہ تھیں: محلی ، اس کا بیٹا لبنی ، اور اس کا بیٹا شمعی ، اس کا بیٹا عزّہ تھا۔ 30 سمعا عزّہ کا بیٹا تھا۔ حجیاہ سمعا کا بیٹا تھا۔ عسایاہ حجیاہ کا بیٹا تھا۔

ہیکل کے موسیقی کار

31 یہ وہ لوگ ہیں جنہیں داؤد نے یروشلم میں خداوند کے گھر میں معاہدہ کے صندوق رکھے جانے کے بعد گانے کیلئے چُنا۔ 32 یہ لوگ اس خیمے میں جو کہ خیمہٴ اجتماع کہلا تا ہے اس وقت تک موسیقی کار کی خدمت کر تے رہے جب تک یروشلم کی سرزمین میں سلیمان نے خداوند کا گھر نہ بنوا لیا۔ انہو ں نے ا ن کی خدمت ا پنے کام کے لئے دیئے گئے اصولوں کے مطابق کی۔

33 وہ یہ ہیں ء جو ان کے بیٹوں کے ساتھ خدمت کئے :

قہات کے لوگو ں سے : گلوکار ہیمان ، ہیمان یو ئیل کا بیٹا تھا۔ یو ئیل سموئیل کا بیٹا تھا۔ 34 سموئیل القانہ کا بیٹا تھا۔ القانہ یروحام کا بیٹا تھا۔یروحام ابی ایل کا بیٹا تھا۔ ابی ایل توح کا بیٹا تھا۔ 35 توح صوف کا بیٹا تھا۔ صوف القانہ کا بیٹا تھا۔ القانہ محت کا بیٹا تھا۔محت عماسی کا بیٹا تھا۔ 36 عماسی القانہ کا بیٹا تھا۔ القانہ یو ئیل کا بیٹا ، یو ئیل عزریاہ کا بیٹا تھا۔ عزریاہ سفنایاہ کا بیٹا تھا۔ 37 سفنا یاہ تحت کا بیٹا تھا۔ تحت اسیر کا بیٹا تھا۔ اسیر ابی آسف کا بیٹا تھا۔ابی آسف قورح کا بیٹا تھا۔ 38 قورح اظہار کا بیٹا تھا۔ اظہار قہات کا بیٹا تھا۔ قہات لاوی کا بیٹا تھا۔ لاوی اسرائیل کا بیٹا تھا۔

39 ہیمان کی داہنی جانب ا ن کے رشتے دار شمعا کا بیٹا برکیاہ ، برکیاہ کا بیٹا آسف کھڑا ہوا۔ 40 شمعا میکائیل کا بیٹا تھا۔ میکائیل بعسیاہ کا بیٹا تھا۔ بعسیاہ ملکیاہ کا بیٹا تھا۔ 41 ملکیاہ اتنی کا بیٹا تھا۔ اتنی زارح کا بیٹا تھا زارح عدایاہ کا بیٹا تھا۔ 42 عدایاہ ایتان کا بیٹا تھا۔ ایتان زمہ کا بیٹا تھا۔زمہ شیمی کا بیٹا تھا۔ 43 شیمی یحت کا بیٹا تھا۔ یحت جیر شون کا بیٹا تھا۔ جیر شون لاوی کا بیٹا تھا۔

44 ان کے بائیں جانب ان کے رشتے دار مراری کی نسلیں : ملوک کا بیٹا عبدی ، عبدی کا بیٹا قیسی ، قیسی کا بیٹا ایتان کھڑا ہوا۔ 45 ملوک حشبیاہ کا بیٹا تھا۔ حشبیاہ امصیاہ کا بیٹا تھا۔ امصیاہ خلقیاہ کا بیٹا تھا۔ 46 خلقیاہ امصی کا بیٹا تھا۔ امصی بانی کا بیٹا تھا۔ بانی سامر کا بیٹا تھا۔ 47 سامر ، محلی کا بیٹا تھا۔محلی موشی کا بیٹا تھا۔ موشی ، مراری کا بیٹا تھا۔ مراری لا وی کا بیٹا تھا۔

48 ان کے رشتے دار کے علاوہ لا وی لوگ کو خدا کا گھر مقدس خیمہ میں سبھی کام کے لئے سونپے گئے تھے۔ 49 لیکن صرف ہارون کی نسلوں کو ہی جلانے کے نذرانے کی قربان گا ہ اور بخور کی قربان گا ہ پر بخور جلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ خدا کے خادم موسیٰ کے حکموں کے مطابق سب سے مقدس جگہ کے سارے کامو ں کی دیکھ بھال ہارون کی نسلیں کیا کر تے تھے۔ اور اسرائیلیوں کے گناہو ں کی تلافی کے لئے رسموں کو ادا کئے۔

ہارون کی نسلیں

50 یہ ہا رون کے بیٹے تھے : الیعزر ، الیعزر کا بیٹا فینحاس، اور اس کا بیٹا ابیسوع۔ 51 بقی ابیسوع کا بیٹا تھا۔ عزی بقی کا بیٹا تھا۔ زراخیاہ عزی کا بیٹا تھا۔ 52 مرایوت ، زراخیاہ کا بیٹا تھا۔ امریاہ ، مرایوت کا بیٹا تھا۔ اخیطوب ، امریاہ کا بیٹا تھا۔ 53 صدوق اخیطو ب کا بیٹا تھا۔ اخیمیض صدوق کا بیٹا تھا۔

لاوی خاندانو ں کے مکانات

54 یہ ان کی سکونت گا ہیں ان کی سرزمین میں ان کی چھا ؤنیوں کے حساب سے ہیں: قہاتی قبیلوں سے ہارون کی نسلیں( پہلا قرعہ ان لوگو ں کے نام تھا ) 55 انہیں حبرون شہر اور اس کے اطراف کی چراگاہوں کے ساتھ یہودا ہ کی سر زمین میں دیئے گئے تھے۔ 56 لیکن شہر کے دور کے کھیتوں اور قصبوں کے اطراف کے گاؤں کے یفّنہ کے بیٹے کا لب کو دیئے گئے۔ 57 ہا رون کی نسلوں کو ان پناہ کے شہروں کو دیا گیا تھا:حبرون ، لبناہ اور اس کی چراگا ہیں، یترا، استموع اور ا سکی چراگا ہیں ، 58 حیلان اور اس کی چراگا ہیں ،دبیر اور اس کی چراگا ہیں ، 59 عسن اور اس کی چراگاہیں، یوتا اور اس کی چرا گا ہیں ، بیت شمس اور اس کی چرا گا ہیں۔ 60 بنیمین کے قبیلے حاصل کئے : جبعون اور اس کی چرا گا ہیں ، جبع اور اس کی چرا گا ہیں ، علمت اور اس کی چرا گا ہیں، عنتوت اور اس کی چرا گا ہیں۔ قہات قبیلوں کو ان سب میں تیرہ شہر حاصل ہوئے۔

61 باقی قہاتی لوگوں نے قرعہ اندازی کے ذریعہ سے دس شہر افرائیم کے قبیلوں سے اور دان کے قبیلوں سے اور منسی کے آدھے قبیلے سے حاصل کئے۔

62 جیر شو ن کی نسلیں اپنے قبیلوں کے مطابق تیرہ شہر اشکار ، آشر ، نفتالی قبیلوں اور منسّی کے ان حصے کے لوگوں سے جو بسن میں رہتے ہیں حاصل کئے۔

63 مراری کی نسلو ں نے اپنے قبیلوں کے حساب سے قرعہ اندازی کے ذریعہ بارہ شہروں کو روبن ، جاد اور زبولون کے قبیلوں سے حاصل کئے۔

64 اس لئے بنی اسرائیلیوں نے ان شہروں اور انکی چراگاہوں کو لاوی لوگوں کو دیئے۔ 65 اور انہوں نے ان لوگوں کو وہ شہر جنکے نام قرعہ اندازی کے ذریعہ طئے ہوا یہوداہ ، شمعون اور بنیمین کے قبیلوں سے دیئے۔

66 اور قہاتیوں کے کچھ قبیلوں کو افرائیم کے قبیلہ سے شہروں کو انکے علاقے کے طور پر دیا گیا تھا۔ 67 انہیں پناہ کے شہردیئے گئے : سکم اور اسکی چراگاہیں افرائیم کے پہاڑی ملک میں ، جزر اور اسکی چراگاہیں ، 68 یقمعام اور اسکی چراگاہیں ، بیت حرون اور اسکی چراگاہیں۔ 69 ایلون اور اسکی چراگاہیں ، جات امون اور اسکی چراگاہیں۔ 70 اور انہوں نے منسی کے آدھے قبیلوں سے باقی قہاتیوں کو عانیر اور اسکی چراگاہ ، بلعام اور اسکی چراگاہ۔

دوسرے لاوی خاندان بھی مکانات لیتے ہیں

71 جیر شون کی نسلوں کو ان لوگوں نے منسّی کے آدھے قبیلوں سے بسن میں جو لان اور اس کی چراگاہیں ، عستارات اور اس کی چرا گاہیں دیئے۔

72-73 اور ان لوگوں نے اشکار کے قبیلوں سے قادس اور اسکی چراگاہیں ، دبرات اور اسکی چراگاہیں ، رامات اور اسکی چراگاہیں اور عانیم اور اس کی چراگاہیں دیئے۔

74-75 آشیر کے قبیلوں سے ان لوگوں نے ان لوگوں کو مثل اور اس کی چراگاہیں ، عبدون اور اس کی چراگاہیں ، حقوق اور اس کی چراگاہیں اور رحوب اور اسکی چراگاہیں دیئے۔

76 نفتالی کے قبیلوں سے انہوں نے انہیں گلیل میں قادس اور اس کی چراگاہیں ، حمّون اور اس کی چراگاہیں قریتائم اور اسکی چراگاہیں دیئے۔

77 باقی بچے مراری لوگوں نے انہوں نے زبولون کے قبیلوں سے یوکنیم اور اس کی چراگاہیں ، کارت اور اس کی چراگاہیں ،رمّون اور اسکی چراگاہیں ، تبور اور اس کی چراگاہیں ،

78-79 اور یردن کے اس پار یریحو سے جو کہ یردن کے مشرق کی طرف ہے روبن کے قبیلوں سے ریگستان میں بضر اور اسکی چراگاہیں ، یہصہ اور اس کی چراگاہیں ،قدیمات اور اس کی چراگاہیں اور میفعت اور اس کی چراگاہیں دیئے۔

80-81 اور ان لوگوں نے جات کے قبیلوں سے ان لوگوں کو جِلعاد رامات اور اسکی چراگاہیں ، محنائیم اور اس کی چراگاہیں ،حسبون اور اس کی چراگاہیں اور یعزیر اور اس کی چراگاہیں دیئے۔