Add parallel Print Page Options

16 انسان تو منصوبے بنا تے ہیں لیکن صحیح بات کہنا خدا وند کی طرف سے تحفہ ہے۔

انسان سوچتا ہے کہ اسکا ہر کام جو وہ کرتا ہے صحیح ہے لیکن خدا وند ہی فیصلہ کرتا ہے کہ کن اسباب سے اس نے ایسا کیا۔

اپنے ہر کام میں خدا وند کی طرف رجوع ہو کر اسکی مدد طلب کرو اور تمہارے سارے منصوبے کامیاب ہو جائیں گے۔

خدا وند کے یہاں ہر چیز کا منصوبہ ہے۔ وہ شریروں کی تباہی کے لئے بھی منصوبہ بنا تا ہے۔

خدا وند مغرور لوگوں سے نفرت کرتا ہے اور یقین جانو کہ وہ لوگ بے سزا چھو ڑے نہ جائیں گے۔

وفا داری اور ایمانداری سے قصور کی تلا فی ہو سکتی ہے اور خدا وند کے خوف سے آدمی برائی سے بچ سکتا ہے۔

جب کوئی شخص خدا کی خوشنودی میں زندگی گزارتا ہے تو خدا اسکے دشمنوں کو بھی اسکے ساتھ سلامتی سے رکھتا ہے۔

راستبازی سے تھو ڑا سا حاصل کرنا انصاف کا بے جا استعمال کر کے زیادہ حاصل کرنے سے بہتر ہے۔

کوئی شخص اپنی زندگی کا منصوبہ بنا سکتا ہے۔ لیکن وہ خدا وند ہی ہے جو فیصلہ کرتا ہے کہ کیا ہوگا۔

10 جب بادشاہ کچھ کہتا ہے تو وہ قانون بن جا تا ہے۔ اس لئے اسکا فیصلہ منصفانہ ہونا چاہئے۔

11 خدا وند چاہتا ہے کہ سبھی ترازو اور پیمانے صحیح ہوں۔ اور وہ چاہتا ہے کہ تمام تجارتی معاہدے جائز ہوں۔

12 بادشاہ کو غلط کام کرنے سے نفرت ہونی چاہئے۔ راستبازی بادشاہت کو مضبوط بنا تی ہے۔

13 بادشاہ سچائی سننا پسند کرتے ہیں اور وہ کھل کر بولنے والوں سے محبت کرتے ہیں۔

14-15 جب بادشاہ غصہ میں ہو تو وہ کسی کو ختم کر سکتا ہے۔ اور عقلمند آدمی بادشاہ کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔جب بادشاہ خوش ہوتا ہے تو ہر ایک کی زندگی بہتر ہو تی ہے۔ بادشاہ کی خوشی بادلوں سے برستی بارش کی مانند ہے۔

16 دانائی سونے سے زیادہ قیمتی ہے اور سمجھداری چاندی سے زیادہ قیمتی ہوتی ہے۔

17 ایمان دار لوگ برائی سے دور رہکر زندگی بسر کر تے ہیں۔ اور وہ شخص جو اپنی راہ کی نگہبانی کرتا ہے گو یا اپنی زندگی کی نگہبانی کرتا ہے۔

18 غرور تباہی لاتا ہے اور خود سری زوال کا سبب بنتی ہے۔

19 مغرور کے ساتھ لوٹ کے مال میں شامل ہو نے سے عاجز بن کر غریبوں کے ساتھ رہنا بہتر ہے۔

20 جب لوگ کچھ سکھا ئے تو ایک شخص جو اسے سنے تو ترقی کریگا اور جو شخص خدا وند پر توکل رکھتا ہے با فضل ہو گا۔

21 جو شخص عقلمندی سے سوچتا ہے وہ صاحب فہم ( ہوشیار ) کہلائے گا۔ شیریں زبان بہت زیادہ قابل یقین ہو سکتا ہے۔

22 حکمت ان لوگوں کو جن کے پاس حکمت ہے سچی زندگی بخشتی ہے لیکن بے وقوف لوگ اور زیادہ بے وقوفی سیکھتے ہیں۔

23 عقلمند ہمیشہ بولنے سے پہلے سوچتا ہے اور اسکی باتیں قابل یقین ہوتی ہیں۔

24 دلکش باتیں شہد کی مانند ہیں : وہ روح کے لئے میٹھی ہیں اور سارے جسم کے لئے تندرستی لاتی ہیں۔

25 جو راستہ سیدھا دکھا ئی دیتا ہے وہی بعض وقت موت تک پہونچا تا ہے۔

26 کام کرنے والے کی بھوک اسے سخت کام کرواتی ہے اور یہ بھوک ہی اسے لگا تار کام کرنے کے لئے ابھارتی ہے۔

27 شریر آدمی ہمیشہ برائی کا منصوبہ بنا تا ہے۔ اس کی باتیں جھلسانے والی آگ کی مانند ہیں۔

28 غیر اخلاق شخص بحث و مباحثہ کا سبب بنتا ہے۔ اور ترقی دوستوں کے بیچ تفر قہ پیدا کرتا ہے۔

29 اپنے پڑوسی کو ظالم لوگ پھنسا لیتے ہیں اور اسے اس راستے پر لیجا تے ہیں جو کہ اچھا نہیں ہے۔

30 وہ شخص جب تباہ کن منصوبہ بنا تا ہے تو آنکھ مارتا ہے اور جب وہ اپنے پڑوسی کو چوٹ پہنچانے کا منصوبہ بنا تا ہے تو مسکرا تا ہے۔

31 سفید بال سر پر شان و شوکت کا تاج ہے یہ انکی نشاندہی کرتا ہے جنہوں نے صداقت میں زندگی بسر کی ہے۔

32 طاقتور سپا ہی ہونے سے بہتر ہے کہ صبر کرنے والا بنے۔ سارے شہر پر قابو رکھنے سے بہتر ہے کہ اپنے غصہ پر قابو رکھے۔

33 قرعہ گود میں ڈالا جا تا ہے لیکن اسکا فیصلہ خدا وند کی طرف سے ہوتا ہے۔

16 To humans belong the plans of the heart,
    but from the Lord comes the proper answer of the tongue.(A)

All a person’s ways seem pure to them,(B)
    but motives are weighed(C) by the Lord.(D)

Commit to the Lord whatever you do,
    and he will establish your plans.(E)

The Lord works out everything to its proper end(F)
    even the wicked for a day of disaster.(G)

The Lord detests all the proud of heart.(H)
    Be sure of this: They will not go unpunished.(I)

Through love and faithfulness sin is atoned for;
    through the fear of the Lord(J) evil is avoided.(K)

When the Lord takes pleasure in anyone’s way,
    he causes their enemies to make peace(L) with them.(M)

Better a little with righteousness
    than much gain(N) with injustice.(O)

In their hearts humans plan their course,
    but the Lord establishes their steps.(P)

10 The lips of a king speak as an oracle,
    and his mouth does not betray justice.(Q)

11 Honest scales and balances belong to the Lord;
    all the weights in the bag are of his making.(R)

12 Kings detest wrongdoing,
    for a throne is established through righteousness.(S)

13 Kings take pleasure in honest lips;
    they value the one who speaks what is right.(T)

14 A king’s wrath is a messenger of death,(U)
    but the wise will appease it.(V)

15 When a king’s face brightens, it means life;(W)
    his favor is like a rain cloud in spring.(X)

16 How much better to get wisdom than gold,
    to get insight(Y) rather than silver!(Z)

17 The highway of the upright avoids evil;
    those who guard their ways preserve their lives.(AA)

18 Pride(AB) goes before destruction,
    a haughty spirit(AC) before a fall.(AD)

19 Better to be lowly in spirit along with the oppressed
    than to share plunder with the proud.

20 Whoever gives heed to instruction prospers,[a](AE)
    and blessed is the one who trusts in the Lord.(AF)

21 The wise in heart are called discerning,
    and gracious words promote instruction.[b](AG)

22 Prudence is a fountain of life to the prudent,(AH)
    but folly brings punishment to fools.

23 The hearts of the wise make their mouths prudent,(AI)
    and their lips promote instruction.[c](AJ)

24 Gracious words are a honeycomb,(AK)
    sweet to the soul and healing to the bones.(AL)

25 There is a way that appears to be right,(AM)
    but in the end it leads to death.(AN)

26 The appetite of laborers works for them;
    their hunger drives them on.

27 A scoundrel(AO) plots evil,
    and on their lips it is like a scorching fire.(AP)

28 A perverse person stirs up conflict,(AQ)
    and a gossip separates close friends.(AR)

29 A violent person entices their neighbor
    and leads them down a path that is not good.(AS)

30 Whoever winks(AT) with their eye is plotting perversity;
    whoever purses their lips is bent on evil.

31 Gray hair is a crown of splendor;(AU)
    it is attained in the way of righteousness.

32 Better a patient person than a warrior,
    one with self-control than one who takes a city.

33 The lot is cast(AV) into the lap,
    but its every decision(AW) is from the Lord.(AX)

Footnotes

  1. Proverbs 16:20 Or whoever speaks prudently finds what is good
  2. Proverbs 16:21 Or words make a person persuasive
  3. Proverbs 16:23 Or prudent / and make their lips persuasive