Add parallel Print Page Options

سلیمان کی بادشاہت

بادشاہ سلیمان نے سبھی بنی اسرا ئیلیوں پر حکومت کی۔ ان میں نمایا ں عہدیداروں کے نام یہ ہیں جنہوں نے حکومت کرنے میں اس کی مدد کی :

صدوق کا بیٹا عزریاہ۔ عزر یاہ کا ہن تھا۔

الیحورف اور اخیاہ جو سیسہ کے بیٹے تھے۔ الیحورف اور اخیاہ کا کام تھا کہ عدالت میں جو واقعات ہوں اس کو تحریر کریں یہوسفط۔اخیلود کا بیٹا۔

یہوسفط لوگوں کی تاریخ کے متعلق تحریر کرتا تھا۔

یہویدع کا بیٹا بنا یاہ۔ بنایاہ فوج کا سپہ سالار تھا۔ صدوق اور ابی یاتر۔

صدوق اور ابی یاتر کا ہن تھے۔

ناتن کا بیٹا عزریاہ۔ عزریاہ ضلع کے گورنروں کا صدر تھا۔

ناتن کا بیٹا زبوُد۔ زبود کا ہن تھا اور بادشاہ سلیمان کا مُشیر۔

اخیسر ، اخیسر محل کی ہر چیز کا ذمہ دار تھا۔

ادونی رام جو عبدا کا بیٹا۔ ادونی رام غلاموں کا صدر تھا۔

اسرا ئیل بارہ علاقوں میں تقسیم تھا جو ضلع کہلا تے تھے۔ سلیمان نے ہر ضلع پر حکومت کرنے کے لئے گورنروں کو چُنا۔ ان گورنروں کو حکم دیا گیا کہ اس کے ضلعوں سے غذا جمع کریں اور اسے بادشاہ اور اس کے محل میں رہنے وا لوں کے لئے بھیجیں۔ بارہ گورنروں میں سے ہر ایک سال کے ایک مہینہ کی غذا بادشاہ کو پہنچا نے کا ذمّہ دارتھا۔ ان بارہ گورنروں کے نام یہ ہیں : بِن حُور افرائیم کے پہا ڑی ملک کا گورنر تھا۔

بِن دقرمقص ،سعلبیم ، بیت شمس اور ایلون بیت حنان کا گور نر تھا۔

10 بِن حصدار بوت ، شوکہ اور حفر کا گورنر تھا۔

11 بِن ابینداب نافوت دور کا گورنر تھا۔ اسنے سلیمان کی بیٹی طافت سے شادی کی۔

12 اخیلود کا بیٹا بعنہ تعناک ، مجّدد اور سارے بیت شان جو کہ ضرتان کے قریب تھا اس کا گورنر تھا۔ یہ یزر عیل کے نیچے بیت شان سے ابیل محولہ تک یُقمعام کے پار تک تھا۔

13 بِن جبر رامات جلعاد کا گور نر تھا۔ وہ جلعاد میں منسی کے بیٹے یائیر کے تمام شہروں اور گاؤں کا گورنر تھا اور وہ بسن کے ضلع ارجوب کا بھی گورنر تھا۔ اس علاقہ میں ۶۰ شہر تھے جن کے اطراف فصیل بنی ہو ئی تھی۔ ان شہروں کے دروازوں پر کانسے کے سلاخیں لگی تھیں۔

14 عدد کا بیٹا اخینداب محنایم کا گور نر تھا۔

15 اَ خیمعض نفتالی کا گور نر تھا۔ وہ سلیمان کی بیٹی بسمت سے شادی کی تھی۔

16 حُوسی کا بیٹا بعنہ ، آشر اور علو تھ کا گور نر تھا۔

17 فروح کا بیٹا یہوسفط اشکار کا گورنر تھا۔

18 سمعی جو ایلہ کا بیٹا تھا۔ بنیمین کا گورنر تھا۔

19 اُوری کا بیٹا جبر جلعاد کا گورنر تھا۔ جلعاد وہ ملک تھا جہاں اموریوں کا بادشاہ سیحون رہتا تھا اور جہاں بسن کا بادشاہ عوج بھی رہتا تھا۔ لیکن جبر ہی صرف اس ضلع کا گورنر تھا۔

20 وہاں بہت سارے لوگ یہوداہ اور اسرا ئیل میں رہتے تھے۔ لوگوں کی تعداد ساحل کی ریت کی مانند تھی۔ وہ کھاتے پیتے اور لطف اندوز ہو تے تھے۔

21 سلیمان نے تمام بادشاہت جو دریائے فرات سے فلسطینی لوگوں کی سر زمین تک حکومت کی اس کی بادشاہت مصر کی سرحد تک تھی۔ یہ ممالک سلیمان کو تحفے بھیجے اور اس کی پو ری زندگی تک اطاعت گذاری کئے۔

22-23 یہ غذا کی تعداد تھی جو ہر روز سلیمان کی ضرورت تھی اس کے لئے اور تمام لوگوں کے لئے جو اس کے ساتھ میز پر کھاتے تھے :

عمدہ باریک آٹا ۱۵۰ بوشِل [a]

آٹا ۳۰۰ بوشِل [b]

عمدہ چارہ کھا ئی ہو ئی گائیں۱۰

کھیتوں میں کھائی ہو ئی گائیں۲۰

بھڑیں ۱۰۰

جنگلی جانور جیسے ہرن وغیرہ

24 سلیمان نے ان علاقوں میں حکومت کیا جو دریائے فرات کے مغرب میں تھے حکومت کی یہ زمین تفسح سے غزہ تک تھی اور سلیمان نے اپنی بادشاہت کے ہر سمت میں امن و امان قائم کیا تھا۔ 25 سلیمان کی زندگی میں یہوداہ اور سبھی بنی اسرائیل دان سے بیر سبع تک امن و سلامتی سے تھے۔ لوگ امن سے ان کے انجیروں کے درختوں کے نیچے اورانگور کے باغوں میں بیٹھے رہتے۔

26 سلیمان کے پاس ۴۰۰۰ گھوڑے رتھ کے لئے رکھنے کی جگہ تھی اور اس کے پاس ۱۲۰۰۰ گھو ڑ سوار سپا ہی تھے۔ 27 اور ہر مہینہ ۱۲ ضلعوں کے گورنرو ں میں سے ایک گورنر بادشاہ سلیمان کو اس کی ضرورت کی چیزیں دیا کرتا۔ یہ بادشاہ کی میز پر کھانے وا لے ہر آدمی کیلئے کا فی تھا۔ 28 ضلع کے گور نر بادشاہ کو اس کے رتھوں کے گھوڑوں اور سواری کے گھو ڑوں کے لئے کا فی چارہ اور جو بھی دیتے تھے۔ ہر آدمی ضرورت کے مقام پر یہ اناج لا تا۔

سلیمان کی دانشمندی

29 خدانے سلیمان کو بہت عقلمند بنا یا تھا۔ سلیمان کئی کئی چیزوں کو سمجھتا تھا۔ اس کی عقل تصور سے بھی عظیم تھی۔ 30 سلیمان کی عقل مشرق کے تمام آدمیوں کی عقل سے عظیم تھی اور اس کی عقل مصر کے تمام لوگوں سے عظیم تر تھی۔ 31 وہ روئے زمین کے ہر آدمی سے زیادہ عقلمند تھا وہ ازراخی ایتان سے بھی زیادہ عقلمند تھا۔ وہ ماحُو ل کے بیٹے ہیمان اور کل کو ل اور دردع سے زیادہ عقلمند تھا۔ بادشاہ سلیمان اسرائیل اور یہوداہ کے اطراف تمام ملکو ں میں مشہور ہوا۔ 32 بادشاہ سلیمان نے اپنی زندگی میں ۳۰۰۰ حکمتی تعلیمات اور ۱۰۰۵ نغمے لکھے۔

33 سلیمان فطرت کے بارے میں بھی بہت کچھ بتا تا تھا۔ سلیمان مختلف قسم کے پودوں کے متعلق ،لبنان بڑے دیودار کے درختوں ،چھوٹے پودے جو دیواروں پر اگتے ہیں ان کے متعلق جانکاری رکھتا تھا۔ بادشاہ سلیمان جانوروں، پرندوں اور سانپوں کے متعلق بھی جانتا تھا۔ 34 سبھی ہی قوموں کے لوگ بادشاہ سلیمان کی عقلمندی کے متعلق سننے کو آئے سبھی قوموں کے بادشاہو ں نے اپنے عقلمند آدمیوں کو بادشاہ سلیمان کی باتیں سننے کے لئے بھیجے۔

Footnotes

  1. اوّل سلاطین 4:22 ۱۵۰ بوشل ۶۶۰۰ لیٹر
  2. اوّل سلاطین 4:22 ۳۰۰ بوشل ۱۳۲۰۰ لیٹر

Solomon’s Officials and Governors

So King Solomon ruled over all Israel. And these were his chief officials:(A)

Azariah(B) son of Zadok—the priest;

Elihoreph and Ahijah, sons of Shisha—secretaries;(C)

Jehoshaphat(D) son of Ahilud—recorder;

Benaiah(E) son of Jehoiada—commander in chief;

Zadok(F) and Abiathar—priests;

Azariah son of Nathan—in charge of the district governors;

Zabud son of Nathan—a priest and adviser to the king;

Ahishar—palace administrator;(G)

Adoniram(H) son of Abda—in charge of forced labor.(I)

Solomon had twelve district governors(J) over all Israel, who supplied provisions for the king and the royal household. Each one had to provide supplies for one month in the year. These are their names:

Ben-Hur—in the hill country(K) of Ephraim;

Ben-Deker—in Makaz, Shaalbim,(L) Beth Shemesh(M) and Elon Bethhanan;

10 Ben-Hesed—in Arubboth (Sokoh(N) and all the land of Hepher(O) were his);

11 Ben-Abinadab—in Naphoth Dor(P) (he was married to Taphath daughter of Solomon);

12 Baana son of Ahilud—in Taanach and Megiddo, and in all of Beth Shan(Q) next to Zarethan(R) below Jezreel, from Beth Shan to Abel Meholah(S) across to Jokmeam;(T)

13 Ben-Geber—in Ramoth Gilead (the settlements of Jair(U) son of Manasseh in Gilead(V) were his, as well as the region of Argob in Bashan and its sixty large walled cities(W) with bronze gate bars);

14 Ahinadab son of Iddo—in Mahanaim;(X)

15 Ahimaaz(Y)—in Naphtali (he had married Basemath daughter of Solomon);

16 Baana son of Hushai(Z)—in Asher and in Aloth;

17 Jehoshaphat son of Paruah—in Issachar;

18 Shimei(AA) son of Ela—in Benjamin;

19 Geber son of Uri—in Gilead (the country of Sihon(AB) king of the Amorites and the country of Og(AC) king of Bashan). He was the only governor over the district.

Solomon’s Daily Provisions

20 The people of Judah and Israel were as numerous as the sand(AD) on the seashore; they ate, they drank and they were happy.(AE) 21 And Solomon ruled(AF) over all the kingdoms from the Euphrates River(AG) to the land of the Philistines, as far as the border of Egypt.(AH) These countries brought tribute(AI) and were Solomon’s subjects all his life.

22 Solomon’s daily provisions(AJ) were thirty cors[a] of the finest flour and sixty cors[b] of meal, 23 ten head of stall-fed cattle, twenty of pasture-fed cattle and a hundred sheep and goats, as well as deer, gazelles, roebucks and choice fowl.(AK) 24 For he ruled over all the kingdoms west of the Euphrates River, from Tiphsah(AL) to Gaza, and had peace(AM) on all sides. 25 During Solomon’s lifetime Judah and Israel, from Dan to Beersheba,(AN) lived in safety,(AO) everyone under their own vine and under their own fig tree.(AP)

26 Solomon had four[c] thousand stalls for chariot horses,(AQ) and twelve thousand horses.[d]

27 The district governors,(AR) each in his month, supplied provisions for King Solomon and all who came to the king’s table. They saw to it that nothing was lacking. 28 They also brought to the proper place their quotas of barley and straw for the chariot horses and the other horses.

Solomon’s Wisdom

29 God gave Solomon wisdom(AS) and very great insight, and a breadth of understanding as measureless as the sand(AT) on the seashore. 30 Solomon’s wisdom was greater than the wisdom of all the people of the East,(AU) and greater than all the wisdom of Egypt.(AV) 31 He was wiser(AW) than anyone else, including Ethan the Ezrahite—wiser than Heman, Kalkol and Darda, the sons of Mahol. And his fame spread to all the surrounding nations. 32 He spoke three thousand proverbs(AX) and his songs(AY) numbered a thousand and five. 33 He spoke about plant life, from the cedar of Lebanon to the hyssop(AZ) that grows out of walls. He also spoke about animals and birds, reptiles and fish. 34 From all nations people came to listen to Solomon’s wisdom, sent by all the kings(BA) of the world, who had heard of his wisdom.[e]

Footnotes

  1. 1 Kings 4:22 That is, probably about 5 1/2 tons or about 5 metric tons
  2. 1 Kings 4:22 That is, probably about 11 tons or about 10 metric tons
  3. 1 Kings 4:26 Some Septuagint manuscripts (see also 2 Chron. 9:25); Hebrew forty
  4. 1 Kings 4:26 Or charioteers
  5. 1 Kings 4:34 In Hebrew texts 4:21-34 is numbered 5:1-14.