Add parallel Print Page Options

آدم سے نوح تک کی خاندانی تاریخ

آدم ،شیت ، انوش ،قینان ، مہلل ایل ، یاروہ ، حنوک ،متوسلح ، لمک ، نوح۔

نوح کے بیٹے سم ، حام اور یافت تھے۔

یافت کی نسل

یافت کے بیٹے : جمر،ماجوج، مادی ، یاوان ، توبل ، مسک اور تیراس تھے۔

جمر ، کے بیٹے : اشکناز ، ریفت ، تجر مہ تھے۔

یاوان کے بیٹے : الیہ ، ترسیسس، کتی ، اور دوانی تھے۔

حام کی نسل

حام کے بیٹے کوش ( اتھوپیا ) مصریم (مصر ) فوط اور کنعان تھے۔

کوش کے بیٹے سبا ، حویلہ ، سبتہ ، رعماہ اور سبتکہ تھے۔ رعماہ کے بیٹے سبا اور ددان تھے۔

10 کوش نمرود کا باپ تھا جو کہ روئے زمین پر پہلا طاقتور اور بہادر آدمی ہوا۔

11 اور مصریم لودی ، عنامی ، لیہابی ، نفتوہی ، 12 فتروسی ، کسلومی ،( جن سے فلسطینی آئے ) اور کفتوری کے باپ تھے۔

13 کنعان اپنے پہلو ٹھے بیٹے صیدون اور حتّی، 14 یبوشی، اموارت ، جر جاشی ، 15 حوتی ، عرقی، سینانی ، 16 ارودائیت، زیمرائیت اور حمات کا باپ تھا۔

سِم کی نسل

17 سم کے بیٹے ایلام ، اسور ، ارفکسد ،لود اور ارام تھے۔ ارام کے بیٹے عوض ، حول ،حبتر اور مسک تھے۔

18 ارفکسد سلح کا باپ تھا۔ سلح عبر کا باپ تھا۔

19 عبر کے دو بیٹے تھے۔ ایک بیٹے کا نام فلج تھا کیوں کہ زمین کے لوگ اس کی زندگی میں مختلف زبانوں میں بٹے ہوئے اور پھیلے ہوئے تھے فلج کے بھا ئی کا نام یفطان تھا۔ 20 یفطان ، الموداد ، سلف، حصرومات، اراح ، 21 ہدروم ، اوزال ،دقلہ ، 22 عیبال ، ابی ما ایل ، شبا 23 اوفیر ، حویلاہ اور یوباب کا باپ تھا۔ ( یہ تمام یفطان کے بیٹے تھے )

ابراہیم کا خاندان

24 سِم کی نسل میں ارفکسد ، سلح ، 25 عِبر، فلج ، رعو، 26 سروج ، ناحور، تارح ، 27 اور ابرام۔ ( ابرام کو ابراہیم بھی کہتے ہیں۔)

28 ابراہیم کے بیٹے اسحاق اور اسمٰعیل تھے۔ 29 یہ سب انکی نسلیں ہیں۔

ہاجرہ کی نسل

اسمٰعیل کا پہلا بیٹا نبایوت تھا ،اسکے دوسرے بیٹے قیدار ، ادبئیل ، مبسام ، 30 مشمہ ، دوماہ ، ماساء ، حداد ، تیمہ ، 31 یوھور نفیس اور قدمہ تھے۔ یہ سب اسمٰعیل کے بیٹے تھے۔

قطورہ کی نسل

32 ابراہیم کی داشتہ قطورہ کی نسلیں : اس سے زمران ،یقسان ،مدان ، مدیان ، اسباق، اور سوآخ پیدا ہوئے۔

یقسان کے بیٹے شبا اور ودان تھے۔

33 مدیان کے بیٹے ایفاہ ،ایفر ، حنوک ، عابدہ اور ایلداہ تھے۔

یہ سب قطورہ کی نسلیں تھیں۔

سارہ کے بیٹے

34 ابراہیم اسحاق کا باپ تھا۔ اسحاق کے بیٹے عیساؤ اور اسرائیل تھے۔

35 عیساؤ کے بیٹے ایلیفاز ، روئیل ، یعوس ، یعلام اور قورح تھے۔

36 ایلیفاز کے بیٹے تیمان ، اومر ، صفی ، جعتام اور رقناز تھے۔ ایلیفاز اور اسکی داشتہ تمنع کا ایک بیٹا تھا جس کا نام عمالیق تھا۔

37 روئیل کے بیٹے ناہت ، زارح ، شماہ اور مزّاح تھے۔

شعیر کے ادومی

38 شعیر کے بیٹے لوطان ، شوبل ، صبعون ، عنہ ، دشوان ، ایزر اور دسیان تھے۔

39 لوطان کے بیٹے حوری اور ہومام تھے اور لوطان کی ایک بہن تِمنع تھی۔

40 شوبل کے بیٹے علیان ، مناہت ، عیال ، سیفی ، اور اونام تھے۔

صبعون کے بیٹے ایہّ اور عنہ تھے۔

41 عنہ کا بیٹا دیسوان تھا۔ دیسوان کے بیٹے حمران ، ایشان ، ایتران اور کران تھے۔ 42 ایزر کے بیٹے بلہان ، زاوان اور یعقان تھے۔

دشان کے بیٹے عوض اور اران تھے۔

ادوم کے بادشاہ

43 اسرائیل میں ایک بادشاہ کی حکو مت کرنے سے پہلے یہ سب بادشاہ تھے جنہوں نے ادوم میں حکومت کئے۔

بعصور کا بیٹا بالع اور اس کے شہر کا نام دنہابا تھا۔

44 بالع کی موت کے بعد بصرا کے زارح کا بیٹا یوباب اگلا بادشاہ ہوا۔

45 جب یو باب مر گیا تو تمینی لوگوں کے ملک کا ہشام اگلا بادشاہ ہوا۔

46 جب ہشام مرگیا تو بدد کا بیٹا حداد اگلا بادشاہ ہوا۔ حداد نے مدیان کو موآب کے ملک میں شکست دی۔حداد کے شہر کا نام عویت تھا۔

47 جب حداد مر گیا تو مسرقہ کا رہنے والا سملہ اگلا بادشاہ ہوا۔ 48 سملہ مر گیا تو دریائے فرات کے کنارے رحوبوت کا رہنے والا شاؤل اگلا بادشاہ ہوا۔

49 جب شاؤل مرگیا بعل حنان جو عکبور کا بیٹا تھا اگلا بادشاہ ہوا۔

50 جب بعل حنان مر گیا تو حداد اگلا بادشاہ ہوا۔ حداد کے شہر کا نام فاعی تھا اور اس کی بیوی کا نام مہطبیل تھا۔ مہطبیل مطرد کی بیٹی تھی اور مطرد میزاہا ب کی بیٹی تھی۔ 51 تب حداد مر گیا۔

ادوم کے سردار تمنع ، علیاہ ، یتیت ، 52 اہلیبامہ ، ایلاہ ، فینون ، 53 قناز ، تیمان ، مبصار ، 54 مجد ایل اور عرام تھے۔ یہ ادوم کے سردار تھے۔