Add parallel Print Page Options

13 تب خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “تمہیں اسرائیلیوں میں سے ہر پہلو ٹھے مرد کو مجھے دینا چاہئے۔ ہر ایک عورت کا پہلا نر بچہ اور ہر جانور کا پہلا نر بچہ میرا ہو گا۔”

موسیٰ نے لوگوں سے کہا، “اس دن کو یاد رکھو جب تم لوگ مصر میں غلام تھے لیکن اُس دن خدا وند نے اپنی عظیم قدرت کا استعمال کیا اور تم لوگوں کو آزاد کیا تم لوگ خمیر کے ساتھ روٹی مت کھا نا۔ آج ہی کے دن ابیب کے مہینے میں تم لوگ مصر چھو ڑے ہو۔ خدا وند نے تم لوگوں کے باپ دادا سے خاص وعدہ کیا تھا۔ خدا وند نے تم لوگوں کو کنعانی ، حتّی ،اموری ،حوّی ، اور یبوسی لوگوں کی زمین کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔ خدا وند جب تم لوگوں کو اچھّی چیزوں سے بھری ہو ئی ملک میں پہونچا دے تب تم لوگ اس دن کو ضرور یاد رکھنا۔تم لوگ ہر سال کے پہلے مہینے میں اِس دن کو خاص عبادت کا دن رکھنا۔

“سات دن تک تم لوگ وہی روٹی کھا نا جس میں خمیر نہ ہو۔ ساتویں دن خدا وند کے لئے ایک دعوت ہو گی یہ دعوت خدا وند کی تعظیم کے اہتمام کے لئے ہو گی۔ سات دن تک لوگوں کو خمیر کے ساتھ بنی روٹی نہیں کھا نا چاہئے۔ تمہارے ملک میں خمیر کی کو ئی روٹی نہیں ہو نی چاہئے یہاں تک کے کسی بھی جگہ خمیر نہیں ہو نی چاہئے۔ اُس دن تم کو اپنے بچّوں سے کہنا چاہئے یہ اسلئے کیوں کہ خدا وند نے مجھے مصر سے باہر نکا لا۔‘

“یہ مُقدس دن تم لوگوں کو یاد رکھنے میں مدد کرے گا۔ یہ تم لوگوں کے ہاتھ پر باندھے دھا گے کا کام کرے گا۔ یہ مقدس دن خدا وند کی تعلیمات کو یاد کر نے میں تمہاری مدد کرے گا۔ تمہیں یہ یاد دلا نے میں مدد کرے گا کہ خدا وند نے تم لوگوں کو مصر سے باہر نکالنے کے لئے اپنی عظیم قدرت کو استعمال کیا۔ 10 اِس لئے ہر سال اُس دن کو ٹھیک وقت پر یاد رکھو۔

11 “خدا وند تم لوگوں کو اُس ملک میں لے چلے گا جسے تم لوگوں کو اور تمہارے آباؤ اجداد کو دینے کے لئے اس نے دعدہ کیا تھا۔ اِس وقت وہاں کنعانی لوگ رہتے ہیں۔ 12 تم لوگ اپنے ہر ایک پہلو ٹھے بیٹے کو دینا یاد رکھنا۔ اور ہر نر جانور جو پہلو ٹھا ہو خدا وند کو دینا ہو گا۔ 13 ہر پہلو ٹھا گدھا خدا وند سے واپس خریدا جا سکتا ہے۔ تم لوگ اس کے بدلے میمنے کو پیش کر کے گدھے کو رکھ سکتے ہو۔ اگر تم خدا وند سے گدھا خرید نا نہیں چاہتے۔ تب تم کو اس کی گردن توڑ ڈالنی چاہئے۔ ہر ایک پہلو ٹھا لڑ کا ضرور خدا وند سے لا یا جانا چاہئے۔

14 “مستقبل میں تمہارے بچّے پو چھیں گے کہ تم کیا کر تے ہو۔ وہ کہیں گے ، ’ ان سب کا کیا مطلب ہے ؟‘ اور تم جواب دو گے ، ’ خدا وند نے ہم لوگوں کو مصر سے بچا نے کے لئے عظیم قدرت کا استعمال کیا جب ہم لوگ وہاں غلام تھے۔ لیکن خدا وند نے ہم لوگوں کو باہر نکالا اور یہاں لا یا۔ 15 مصر میں فرعون ضدّی تھا اس نے ہم لوگوں کو جانے نہیں دیا تھا۔ لیکن خدا وند نے اس ملک کے تمام نر پہلو ٹھا اولادوں کو مار ڈا لا تھا۔ خدا وند نے پہلو ٹھے نر جانوروں اور پہلو ٹھے بیٹوں کو مار ڈا لا۔ اس لئے ہم لوگ انسان اور جانور دونوں کے ہر ایک پہلو ٹھے کو خدا وند کو پیش کر تے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہم ہر پہلو ٹھے بیٹوں کو پھر خدا وند سے واپس خرید تے ہیں۔‘ 16 یہ تمہارے ہاتھ پر بندھے دھا گے کی طرح ہے اور یہ تمہاری آنکھوں کے سامنے ایک نشان کی طرح ہے۔ یہ اُسے یاد کر نے میں مدد کر تا ہے کہ خدا وند اپنی عظیم قدرت سے ہم لوگوں کو مصر سے باہر لا یا۔”

مصر سے باہر کا سفر

17 فرعون نے لوگوں کو مصر چھو ڑ نے کے لئے مجبور کیا۔ خدا وند نے لوگوں کو فلسطین جانے والی سڑک کو پکڑ نے کی اجازت نہیں دی ، جو کہ سب سے نزدیک پڑ تا ہے۔ لیکن خدا نے کہا، “اگر لوگ اس راستہ سے جائیں گے تو انہیں لڑ نا پڑیگا پھر وہ اپنا دل بدل سکتے ہیں اور مصر کو واپس ہو سکتے ہیں۔” 18 اس لئے خدا انہیں دوسرے راستہ سے لے گیا وہ بحر قلزم کے کنارے ریگستان سے لے گیا۔ لیکن بنی اسرائیل جنگ کے لئے لباس پہنے تیار تھے۔

یوسف کی ہڈیوں کا گھر لے جانا

19 موسیٰ یوسف کی ہڈیوں کو اپنے ساتھ لے گیا۔ مر نے سے پہلے یوسف نے اسرائیل کی اولاد سے یہ کر نے کا وعدہ کر لیا تھا۔ یوسف نے کہا، “جب خدا تم لوگو ں کو بچا ئے میری ہڈیوں کو مصر کے باہر اپنے ساتھ لے جانا یاد رکھنا۔”

خدا وند کا اپنے لوگوں کو لے جانا

20 بنی اسرائیلیوں نے سکات شہر کو چھو ڑا اور ایتام میں خیمہ ڈا لا ایتام ریگستان کے کو نے پر تھا۔ 21 خدا وند نے راستہ دکھا یا۔ دن کے وقت خدا وند بادل کے ستون میں ان لوگوں کو راستہ دکھا نے کے لئے تھا۔ اور رات میں خدا وند آ گ کے ستون میں تھا روشنی دینے کے لئے۔ تاکہ وہ دن اور رات میں بھی سفر کر سکیں۔ 22 بادل کا ستون ہمیشہ دن میں اُن کے ساتھ رہا۔ اور رات کو آ گ کا ستون ہمیشہ ان کے ساتھ رہا۔

Consecration of the Firstborn

13 The Lord said to Moses, “Consecrate to me every firstborn male.(A) The first offspring of every womb among the Israelites belongs to me, whether human or animal.”

Then Moses said to the people, “Commemorate this day, the day you came out of Egypt,(B) out of the land of slavery, because the Lord brought you out of it with a mighty hand.(C) Eat nothing containing yeast.(D) Today, in the month of Aviv,(E) you are leaving. When the Lord brings you into the land of the Canaanites,(F) Hittites, Amorites, Hivites and Jebusites(G)—the land he swore to your ancestors to give you, a land flowing with milk and honey(H)—you are to observe this ceremony(I) in this month: For seven days eat bread made without yeast and on the seventh day hold a festival(J) to the Lord. Eat unleavened bread during those seven days; nothing with yeast in it is to be seen among you, nor shall any yeast be seen anywhere within your borders. On that day tell your son,(K) ‘I do this because of what the Lord did for me when I came out of Egypt.’ This observance will be for you like a sign on your hand(L) and a reminder on your forehead(M) that this law of the Lord is to be on your lips. For the Lord brought you out of Egypt with his mighty hand.(N) 10 You must keep this ordinance(O) at the appointed time(P) year after year.

11 “After the Lord brings you into the land of the Canaanites(Q) and gives it to you, as he promised on oath(R) to you and your ancestors,(S) 12 you are to give over to the Lord the first offspring of every womb. All the firstborn males of your livestock belong to the Lord.(T) 13 Redeem with a lamb every firstborn donkey,(U) but if you do not redeem it, break its neck.(V) Redeem(W) every firstborn among your sons.(X)

14 “In days to come, when your son(Y) asks you, ‘What does this mean?’ say to him, ‘With a mighty hand the Lord brought us out of Egypt, out of the land of slavery.(Z) 15 When Pharaoh stubbornly refused to let us go, the Lord killed the firstborn of both people and animals in Egypt. This is why I sacrifice to the Lord the first male offspring of every womb and redeem each of my firstborn sons.’(AA) 16 And it will be like a sign on your hand and a symbol on your forehead(AB) that the Lord brought us out of Egypt with his mighty hand.”

Crossing the Sea

17 When Pharaoh let the people go, God did not lead them on the road through the Philistine country, though that was shorter. For God said, “If they face war, they might change their minds and return to Egypt.”(AC) 18 So God led(AD) the people around by the desert road toward the Red Sea.[a] The Israelites went up out of Egypt ready for battle.(AE)

19 Moses took the bones of Joseph(AF) with him because Joseph had made the Israelites swear an oath. He had said, “God will surely come to your aid, and then you must carry my bones up with you from this place.”[b](AG)

20 After leaving Sukkoth(AH) they camped at Etham on the edge of the desert.(AI) 21 By day the Lord went ahead(AJ) of them in a pillar of cloud(AK) to guide them on their way and by night in a pillar of fire to give them light, so that they could travel by day or night. 22 Neither the pillar of cloud by day nor the pillar of fire by night left(AL) its place in front of the people.

Footnotes

  1. Exodus 13:18 Or the Sea of Reeds
  2. Exodus 13:19 See Gen. 50:25.