Add parallel Print Page Options

14 تب خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “لوگوں سے کہو وا پس جا ئیں اور بعل صفون کے نزدیک مجدول اور بحر قلزم کے بیچ فی ہخیروت سے پہلے خیمہ لگا ئیں۔ فرعون سوچے گا کہ بنی اسرائیل ریگستان میں بھٹک گئے ہیں اور وہ سوچے گا کہ لوگوں کو کو ئی جگہ نہیں ملے گی جہاں وہ جا ئیں گے۔ میں فرعون کی ہمت بڑھاؤں گا تا کہ وہ تم لوگوں کا پیچھا کرے لیکن میں فرعون اور اُس کی فوج کو شکست دوں گا۔ اس لئے مجھے فخر حاصل ہو گا۔ تب مصر کے لوگوں کو معلوم ہو گا کہ میں ہی خداوند ہوں۔ بنی اسرائیلیوں نے وہی کیا جو خدا نے اسے کر نے کے لئے کہا تھا۔

فرعون کا بنی اسرائیلیوں کا پیچھا کر نا

جب مصر کے بادشاہ نے یہ جانا کہ بنی اسرائیل بھا گ گئے ہیں تو اُس نے اور اُس کے عہدیداروں نے ان لوگوں کے با رے میں اپنا خیال بدل دیا۔ فرعون نے کہا، “ہم لوگوں نے ایسا کیوں کیا ؟ ہم لوگوں نے انہیں بھا گنے کی اجا زت کیوں دی ؟ اب ہمارے غلام ہما رے ہا تھوں سے نکل گئے ہیں۔”

اس لئے فرعو ن نے جنگی رتھ کو تیار کیا اور اپنی فوج کو ساتھ لیا۔ فرعو ن نے اپنے لوگوں میں سے ۶۰۰ سب سے اچھے آدمی اور مصر کے تمام رتھوں کو لیا۔ ہر ایک رتھ میں ایک عہدے دار بیٹھا تھا۔ بنی اسرائیل فتح کی خوا ہش میں اپنے رتھوں کو اوپر اٹھا ئے جا رہے تھے۔ لیکن خداوند نے مصر کے بادشا ہ فرعون کو با ہمت بنا یا اور فرعو ن نے بنی اسرائیلیوں کا پیچھا کر نا شروع کیا۔

مصری فوج کے پاس بہت سے گھو ڑے ، سپا ہی اور رتھ تھے۔ اُنہوں نے بنی اسرائیلیوں کا پیچھا کیا اور اُس وقت جب وہ بحر قلزم کے کنا رے بعل صفون کے نزدیک فی ہخیروت میں خیمہ لگا رہے تھے تو پکڑے گئے۔

10 بنی اسرائیلیوں نے فرعون اور اس کی فوج کو اپنی طرف آتے دیکھا تو وہ لوگ بے حد ڈر گئے انہوں نے مدد کے لئے خدا وند کو پکا را۔ 11 انہوں نے موسیٰ سے کہا، “تم ہم لوگوں کو مصر سے باہر کیوں لا ئے ؟ تم ہم لوگوں کو اس ریگستان میں مر نے کے لئے کیوں لا ئے ؟ کیا مصر میں قبریں نہیں تھیں ؟۔ 12 ہم لوگوں نے کہا تھا کہ ایسا ہو گا۔ مصر میں ہم لوگوں نے کہا تھا ، ’ مہر بانی کر کے ہم لوگوں کو پریشان نہ کرو۔ ہم لوگوں کو یہاں ٹھہر نے اور مصریوں کی خد مت کر نے دو۔‘ یہاں آکر ریگستان میں مر نے سے اچھا ہو تا کہ ہم لوگ وہاں مصریوں کے غلام بن کر رہتے۔”

13 لیکن موسیٰ نے جواب دیا، “ڈرو نہیں ! بھا گو مت ! ذرا ٹھہرو اور دیکھو کہ آج تم لوگوں کو خدا وند کیسے بچا تا ہے۔ آج کے بعد تم لوگ اِن مصریوں کو کبھی نہیں دیکھو گے۔ 14 تم لوگوں کو پُر امن رہنے کے علا وہ اور کچھ نہیں کر نا ہے۔خدا وند تم لوگوں کے لئے لڑے گا۔”

15 پھر خدا وند نے موسیٰ سے کہا، “تم مجھے کیوں پکار رہے ہو۔ بنی اسرائیلیوں کو آگے بڑھنے کا حکم دو۔ 16 اپنے ہاتھ کے عصا کو بحر قلزم کے اوپر اٹھا ؤ اور بحر قلزم دو حصّوں میں بٹ جائے گا۔ بنی اسرائیل سمندر کے بیچ خشک زمین سے ہو کر پار کر جائیں گے۔ 17 میں نے مصریوں کو باہمت بنایا ہے۔ اس طرح وہ تمہارا پیچھا کریں گے لیکن میں بتاؤں گا کہ میں فرعون اور اسکے سبھی عہدیداروں اور رتھوں سے زیادہ طا قتور ہوں۔ 18 تب مصری سمجھیں گے کہ میں خدا وند ہوں۔ جب میں فرعون اور اسکے عہدے داروں اور رتھوں کو شکست دونگا تب وہ میری تعظیم کریں گے۔”

خدا وند کا مصری فوج کو شکست دینا

19 اُس وقت خدا وند کا فرشتہ اسرائیلی خیمہ کے پیچھے گیا۔ اس لئے بادل کا ستون لوگوں کے آگے سے ہٹ گیا اور اُن کے پیچھے آ گیا۔ 20 اس طرح بادل مصریوں کے خیمہ اور اِسرائیلیوں کے خیمہ کے درمیان کھڑا ہو گیا۔ بنی اسرائیلیوں کے لئے روشنی تھی لیکن مصریوں کے لئے اندھیرا۔ اِس لئے مصری اس رات اِسرائیلیوں کے قریب نہ آسکے۔

21 موسیٰ نے اپنا ہاتھ بحر قلزم کے اوپر اٹھا ئے اور خدا وند نے مشرق سے تیز آندھی چلا ئی۔ آندھی تمام رات چلتی رہی سمندر پھٹا اور ہوا نے زمین کو خشک کیا۔ 22 بنی اسرائیل سوکھی زمین پر چل کر سمندر کے پار گئے۔ ان کے دائیں طرف اور بائیں طرف پانی دیوار کی طرح تھا۔ 23 تب فرعون کے تمام رتھ اور گھوڑ سواروں نے سمندر میں ا ن کا پیچھا کیا۔ 24 صبح سویرے ہی خدا وند بادل کے ستون اور آ گ کے ستون پر سے مصر کی فوج کو نیچے دیکھا اور خدا وند نے مصریوں کو بہت زیادہ گھبرا دیا۔ 25 رتھوں کے پہیے دھنس گئے۔ رتھوں کا قابو کر نا مشکل ہو گیا۔ مصری چلّائے، “ہم لوگوں کو یہاں سے چلنا چاہئے۔ خدا وند ہم لوگوں کے خلاف لڑ رہا ہے خدا وند بنی اسرائیلیوں کے لئے لڑ رہا ہے۔‘

26 تب خدا وند نے موسیٰ سے کہا اپنے ہاتھ کو سمندر کے اوپر اٹھا ؤ۔پھر پا نی گرے گا اور مصریوں کے رتھوں اور گھوڑ سواروں کو ڈبو دیگا۔”

27 اس لئے دن نکلنے سے پہلے موسیٰ نے اپنا ہاتھ سمندر کے اوپر اُٹھا یا اور پا نی اپنی اصلی جگہ پر واپس آ گیا۔ مصری بھا گنے کی تیّاری کر رہے تھے۔ لیکن خدا وند نے مصریوں کو سمندر میں بہا کر ڈبود یا۔ 28 پا نی اپنی اصلی جگہ پر واپس آ گیا اور اس نے رتھوں اور گھوڑ سواروں کو ڈھانک لیا۔ فرعون کی پوری فوج جو اسرائیلی لوگوں کا پیچھا کر رہی تھی ڈوب کر تباہ ہو گئی۔ ان میں سے کو ئی بھی نہیں بچا۔

29 لیکن بنی اسرائیلیوں نے سوکھی زمین پر چل کر سمندر پار کیا ان کے دائیں اور بائیں طرف پانی دیوار کی طرح کھڑا تھا۔ 30 اِس لئے اُس دن خداوند نے بنی اسرائیلیوں کو مصریوں سے بچا یا اور بنی اسرائیلیوں نے مصریوں کی لاشوں کو بحر قلزم کے کنارے پر دیکھا۔ 31 بنی اسرائیلیوں نے خدا وند کی عظیم قدرت کو دیکھا۔ جب اس نے مصریوں کو شکست دی تو لوگ خدا وند سے ڈرے اور اُس کی عزت کی اور انہوں نے خدا وند اور اُس کے خادم موسیٰ پر یقین کیا۔

14 Then the Lord said to Moses, “Tell the Israelites to turn back and encamp near Pi Hahiroth, between Migdol(A) and the sea. They are to encamp by the sea, directly opposite Baal Zephon.(B) Pharaoh will think, ‘The Israelites are wandering around the land in confusion, hemmed in by the desert.’ And I will harden Pharaoh’s heart,(C) and he will pursue them.(D) But I will gain glory(E) for myself through Pharaoh and all his army, and the Egyptians will know that I am the Lord.”(F) So the Israelites did this.

When the king of Egypt was told that the people had fled,(G) Pharaoh and his officials changed their minds(H) about them and said, “What have we done? We have let the Israelites go and have lost their services!” So he had his chariot made ready and took his army with him. He took six hundred of the best chariots,(I) along with all the other chariots of Egypt, with officers over all of them. The Lord hardened the heart(J) of Pharaoh king of Egypt, so that he pursued the Israelites, who were marching out boldly.(K) The Egyptians—all Pharaoh’s horses(L) and chariots, horsemen[a] and troops(M)—pursued the Israelites and overtook(N) them as they camped by the sea near Pi Hahiroth, opposite Baal Zephon.(O)

10 As Pharaoh approached, the Israelites looked up, and there were the Egyptians, marching after them. They were terrified and cried(P) out to the Lord. 11 They said to Moses, “Was it because there were no graves in Egypt that you brought us to the desert to die?(Q) What have you done to us by bringing us out of Egypt? 12 Didn’t we say to you in Egypt, ‘Leave us alone; let us serve the Egyptians’? It would have been better for us to serve the Egyptians than to die in the desert!”(R)

13 Moses answered the people, “Do not be afraid.(S) Stand firm and you will see(T) the deliverance the Lord will bring you today. The Egyptians you see today you will never see(U) again. 14 The Lord will fight(V) for you; you need only to be still.”(W)

15 Then the Lord said to Moses, “Why are you crying out to me?(X) Tell the Israelites to move on. 16 Raise your staff(Y) and stretch out your hand over the sea to divide the water(Z) so that the Israelites can go through the sea on dry ground. 17 I will harden the hearts(AA) of the Egyptians so that they will go in after them.(AB) And I will gain glory through Pharaoh and all his army, through his chariots and his horsemen. 18 The Egyptians will know that I am the Lord(AC) when I gain glory through Pharaoh, his chariots and his horsemen.”

19 Then the angel of God,(AD) who had been traveling in front of Israel’s army, withdrew and went behind them. The pillar of cloud(AE) also moved from in front and stood behind(AF) them, 20 coming between the armies of Egypt and Israel. Throughout the night the cloud brought darkness(AG) to the one side and light to the other side; so neither went near the other all night long.

21 Then Moses stretched out his hand(AH) over the sea,(AI) and all that night the Lord drove the sea back with a strong east wind(AJ) and turned it into dry land.(AK) The waters were divided,(AL) 22 and the Israelites went through the sea(AM) on dry ground,(AN) with a wall(AO) of water on their right and on their left.

23 The Egyptians pursued them, and all Pharaoh’s horses and chariots and horsemen(AP) followed them into the sea. 24 During the last watch of the night the Lord looked down from the pillar of fire and cloud(AQ) at the Egyptian army and threw it into confusion.(AR) 25 He jammed[b] the wheels of their chariots so that they had difficulty driving. And the Egyptians said, “Let’s get away from the Israelites! The Lord is fighting(AS) for them against Egypt.”(AT)

26 Then the Lord said to Moses, “Stretch out your hand over the sea so that the waters may flow back over the Egyptians and their chariots and horsemen.” 27 Moses stretched out his hand over the sea, and at daybreak the sea went back to its place.(AU) The Egyptians were fleeing toward[c] it, and the Lord swept them into the sea.(AV) 28 The water flowed back and covered the chariots and horsemen—the entire army of Pharaoh that had followed the Israelites into the sea.(AW) Not one of them survived.(AX)

29 But the Israelites went through the sea on dry ground,(AY) with a wall(AZ) of water on their right and on their left. 30 That day the Lord saved(BA) Israel from the hands of the Egyptians, and Israel saw the Egyptians lying dead on the shore. 31 And when the Israelites saw the mighty hand(BB) of the Lord displayed against the Egyptians, the people feared(BC) the Lord and put their trust(BD) in him and in Moses his servant.

Footnotes

  1. Exodus 14:9 Or charioteers; also in verses 17, 18, 23, 26 and 28
  2. Exodus 14:25 See Samaritan Pentateuch, Septuagint and Syriac; Masoretic Text removed
  3. Exodus 14:27 Or from