Add parallel Print Page Options

بچّہ موسیٰ

لاوی کے خاندان کا ایک آدمی وہاں تھا۔ اس نے لاوی کے خاندا ن کی عورت سے شادی کی تھی۔ عورت حاملہ ہو ئی اور اس نے ایک لڑ کے کو پیدا کیا۔ ماں نے دیکھا کہ لڑ کا بہت خوبصورت ہے اس لئے اس نے اسے تین ماہ تک چھپا کر رکھا۔ جب وہ اسکو اور زیادہ چھپا نہ سکی تو اس نے ایک ٹوکری بنائی اور اس پر تارکول کا لیپ اس طرح چڑھا یا کہ وہ تیر سکے۔ اس نے بچے کو ٹوکری میں رکھ دیا اور ٹوکری کو ندی کے کنارے لمبی گھاس میں رکھ دیا۔ بچے کی بہن کچھ دور کھڑی ہو گئی کیوں کہ وہ دیکھنا چاہتی تھی کہ بچّہ کے ساتھ کیا واقعہ ہو گا۔

اسی وقت فرعون کی بیٹی نہانے کے لئے ندی پر گئی اس کی خادمہ عورتیں ندی کے کنارے ٹہل رہی تھیں اس نے لمبی گھاس میں ٹوکری دیکھی اور اس نے خادماؤں میں سے ایک کو ٹوکری لا نے کے لئے کہا۔ بادشاہ کی بیٹی نے ٹوکری کو کھو لا اور چھو ٹے بچّے کو دیکھا بچّہ رو رہاتھا اور اُس کو دیک کر دُکھ ہوا۔ اُس نے کہا یہ عبرانی بچّوں میں سے ایک ہے۔

بچّہ کی بہن ابھی تک چھپی ہو ئی تھی تب وہ کھڑی ہو ئی اور فرعون کی بیٹی سے بولی ، “کیا آپ چاہتی ہیں کہ میں بچّے کی نگہداشت کرنے کے لئے ایک عبرانی عورت ڈھونڈ لا ؤں ؟”

فرعون کی بیٹی نے کہا، “ہاں مہر بانی ہوگی ”اِس لئے لڑ کی گئی اور بچّہ کی حقیقی ماں کو لے آئی۔

فرعون کی بیٹی نے ماں سے کہا ، “اِس بچے کو لے جاؤ اور اُس کو میرے لئے پالو۔ اِس بچّہ کو اپنا دودھ پِلاؤمیں تمہیں اِس کا معاوضہ دونگی۔”

اِس عورت نے اپنے بچے کو لے لیا اور اُسکی نگہداشت کی۔ 10 بچّہ بڑا ہوا اور کچھ عرصے بعد وہ عورت اُس بچّے کو فرعون کی بیٹی کے پاس لا ئی۔فرعون کی بیٹی نے اس بچّہ کو اپنے بچّے کی طرح اپنا لیا۔ فرعون کی بیٹی نے اسکا نام موسیٰ رکھا کیوں کہ اُس نے اُس کو پانی سے حاصل کیا تھا۔

موسیٰ کا اپنے لوگوں کی مدد کر نا

11 موسیٰ بڑا ہوا اور جوان آدمی ہوگیا۔ اس نے دیکھا کہ انکے لوگوں کو اتنا سخت کام کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔ ایک دن موسیٰ نے ایک مصری آدمی کو اپنے ایک عبرانی آدمی کو مارتے دیکھا۔ 12 اس لئے موسیٰ نے چاروں طرف نظر ڈا لی اور دیکھا کہ کوئی نہیں دیکھ رہا ہے تو موسیٰ نے مصری کو مار ڈا لا اور اُس کو ریت میں دفن کر دیا۔

13 اگلے روز موسیٰ نے دیکھا کہ دو عبرانی آدمی ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے موسیٰ نے دیکھا کہ ایک آدمی غلطی پر تھا موسیٰ نے اُس آدمی سے کہا ، “تم اپنے پڑوسی کو کیوں مار رہے ہو ؟”

14 اُس آدمی نے جواب دیا ، “کیا کسی نے کہا ہے کہ تم ہما رے حاکم اور منصف بنو ؟ نہیں! مجھے کہو کیا تم مجھے بھی اسی طرح مار ڈا لو گے جس طرح کل تم نے مصری کو مار ڈا لا ؟” تب موسیٰ ڈر گیا موسیٰ نے ا پنے آپ ہی سوچا، “ہر ایک آدمی جانتا ہے کہ میں نے کیا کیا۔”

15 فرعون نے سُنا کہ موسیٰ نے ایک مصری کو مارڈا لا۔ اِس لئے اُس نے موسیٰ کو مارڈا لنے کا فیصلہ کیا لیکن موسیٰ فرعون کی پہنچ سے نکل گئے اور ملک مدیان چلے گئے۔

موسیٰ مدیان میں

موسیٰ مدیان میں ایک کنویں کے پاس ٹھہرے۔ 16 مدیان میں ایک کاہن تھا جس کی سات بیٹیاں تھیں۔ وہ لڑکیاں ایک دن اپنے باپ کی بھیڑوں کے لئے پانی لینے اسی کنویں پر گئیں۔ وہ ڈول سے پانی بھر نے کی کوشش کر رہی تھیں۔ 17 لیکن کُچھ چرواہوں نے ان لڑ کیوں کو بھگا دیا اور پانی لینے نہیں دیا۔ اِس لئے موسیٰ نے لڑکیوں کو چرواہوں سے بچا یا۔ اور اُن کے جانوروں کو پانی دیا۔

18 تب وہ اپنے باپ رعوایل کے پاس وا پس گئیں اُن کے باپ نے اُن سے پو چھا ، “آج تم لوگ گھر جلدی کیوں آگئیں؟”

19 لڑکیوں نے جواب دیا “ چرواہوں نے ہم لوگوں کو بھگا نا چاہا لیکن ایک مصری آ دمی نے ہم لوگوں کو اُن لوگوں سے بچایا اور ہمارے جانوروں کو پانی دیا۔”

20 اِس لئے رعوایل نے اپنی لڑ کیوں سے کہا ، “کہاں ہے وہ آدمی ؟ تم نے اُس کو کیوں چھوڑ دیا ؟ اُس کو یہاں بُلا ؤ اُس کو ہما رے ساتھ کھا نا کھانے دو۔”

21 موسیٰ اُس آدمی کے ساتھ ٹھہرنے سے خوش ہو ئے اور اُس آدمی نے اپنی بیٹی صفورہ کو موسیٰ کی بیوی بنا کر اُسے دیدیا۔ 22 صفورہ حاملہ ہو ئی اور ایک لڑ کے کو جنم دیا۔ موسیٰ نے اپنے بیٹے کا نام جیر سوم رکھا۔ موسیٰ نے اپنے بیٹے کا یہ نام رکھا کیونکہ اُس نے کہا ، “میں اس غیر ملک میں ایک اجنبی تھا۔”

خدا نے اِسرائیل کی مدد کر نے کا طئے کیا

23 کا فی عرصہ گذرا اور مصر کا بادشا ہ مر گیا۔ بنی اِسرائیلیوں کو پھر بھی سخت محنت کر نے کے لئے مجبور کیا جاتا تھا۔ وہ مدد کے لئے پُکا رتے تھے اور خدا نے اُن کی پکا ر سُن لی۔ 24 خدا نے اُن کی دُعا ئیں سنیں اور اُس نے ا ُس معاہدہ کو یا د کیا جو اُس نے ابراہیم ، اِسحاق اور یعقوب سے کیا تھا۔ 25 خدا نے بنی اِسرائیلیوں کی تکلیف کو دیکھا اُس نے سوچا کہ وہ جلد ہی ان کی مدد کریگا۔

The Birth of Moses

Now a man of the tribe of Levi(A) married a Levite woman,(B) and she became pregnant and gave birth to a son. When she saw that he was a fine(C) child, she hid him for three months.(D) But when she could hide him no longer, she got a papyrus(E) basket[a] for him and coated it with tar and pitch.(F) Then she placed the child in it and put it among the reeds(G) along the bank of the Nile. His sister(H) stood at a distance to see what would happen to him.

Then Pharaoh’s daughter went down to the Nile to bathe, and her attendants were walking along the riverbank.(I) She saw the basket among the reeds and sent her female slave to get it. She opened it and saw the baby. He was crying, and she felt sorry for him. “This is one of the Hebrew babies,” she said.

Then his sister asked Pharaoh’s daughter, “Shall I go and get one of the Hebrew women to nurse the baby for you?”

“Yes, go,” she answered. So the girl went and got the baby’s mother. Pharaoh’s daughter said to her, “Take this baby and nurse him for me, and I will pay you.” So the woman took the baby and nursed him. 10 When the child grew older, she took him to Pharaoh’s daughter and he became her son. She named(J) him Moses,[b] saying, “I drew(K) him out of the water.”

Moses Flees to Midian

11 One day, after Moses had grown up, he went out to where his own people(L) were and watched them at their hard labor.(M) He saw an Egyptian beating a Hebrew, one of his own people. 12 Looking this way and that and seeing no one, he killed the Egyptian and hid him in the sand. 13 The next day he went out and saw two Hebrews fighting. He asked the one in the wrong, “Why are you hitting your fellow Hebrew?”(N)

14 The man said, “Who made you ruler and judge over us?(O) Are you thinking of killing me as you killed the Egyptian?” Then Moses was afraid and thought, “What I did must have become known.”

15 When Pharaoh heard of this, he tried to kill(P) Moses, but Moses fled(Q) from Pharaoh and went to live in Midian,(R) where he sat down by a well. 16 Now a priest of Midian(S) had seven daughters, and they came to draw water(T) and fill the troughs(U) to water their father’s flock. 17 Some shepherds came along and drove them away, but Moses got up and came to their rescue(V) and watered their flock.(W)

18 When the girls returned to Reuel(X) their father, he asked them, “Why have you returned so early today?”

19 They answered, “An Egyptian rescued us from the shepherds. He even drew water for us and watered the flock.”

20 “And where is he?” Reuel asked his daughters. “Why did you leave him? Invite him to have something to eat.”(Y)

21 Moses agreed to stay with the man, who gave his daughter Zipporah(Z) to Moses in marriage. 22 Zipporah gave birth to a son, and Moses named him Gershom,[c](AA) saying, “I have become a foreigner(AB) in a foreign land.”

23 During that long period,(AC) the king of Egypt died.(AD) The Israelites groaned in their slavery(AE) and cried out, and their cry(AF) for help because of their slavery went up to God. 24 God heard their groaning and he remembered(AG) his covenant(AH) with Abraham, with Isaac and with Jacob. 25 So God looked on the Israelites and was concerned(AI) about them.

Footnotes

  1. Exodus 2:3 The Hebrew can also mean ark, as in Gen. 6:14.
  2. Exodus 2:10 Moses sounds like the Hebrew for draw out.
  3. Exodus 2:22 Gershom sounds like the Hebrew for a foreigner there.