Add parallel Print Page Options

موسیٰ کا مقدس خیمہ کو سجانا

40 تب خدا وند نے موسیٰ سے کہا ، “پہلے مہینے کے پہلے دن مُقدّس خیمہ جو خیمہ ٴ اجتماع ہے کھڑا کرو۔” معاہدہ کے صندوق کو خیمہٴ اجتماع رکھو۔ صندوق کو پردہ سے ڈھانک دو۔ تب خاص روٹی کی میز کو اندر لاؤ جو سامان میز پر ہونا چاہئے اُنہیں اُس پر رکھو تم شمعدان کو خیمہ میں رکھو۔ شمعدان پر چراغوں کو ٹھیک جگہ پر رکھو۔ سونے کی قربان گاہ کو بخور کی نذر کے لئے خیمہ میں رکھو۔ قربان گاہ کو معاہدہ کے صندوق کے سامنے رکھو تب پر دہ کو مُقدّس خیمہ کے داخل دروازہ پر لگاؤ۔

“جلانے کی قربانی کی قربان گاہ خیمہٴ اجتماع کی مُقدّس خیمہ کے داخلی دروازہ پر رکھو۔ سلفچی کو قربان گاہ اور خیمہٴ اجتماع کے بیچ میں رکھو۔ سلفچی میں پانی بھرو۔ آنگن کے چاروں طرف پردے لگاؤ تب آنگن کے داخلہ کے دروازہ پر پردہ لگاؤ۔

“مسح کرنے کے تیل کو ڈال کر مُقدس خیمہ اور اُس کی ہر چیز پر چھڑ کو اور اُسے پاک کرو۔ جب تم ان چیزوں پر تیل ڈالو گے تو تم انہیں پاک بناؤ گے۔ 10 جلانے کا نذرانہ کے لئے قربان گاہ اور اسکے سارے برتنوں پر تیل چھڑکو۔ پھر قربان گاہ کو مخصوص کرو ، اور یہ سب مقدّس بنا دیا جائے گا۔ 11 تب سلفچی اور اسکے نیچے کی بنیاد پر تیل چھڑک کر رسم ادا کرو۔ ایسا اُن چیزوں کو پاک کر نے کے لئے کرو۔

12 “ہارون اور اسکے بیٹوں کو خیمہٴ اجتماع کے داخلے کے دروازے پر لاؤ انہیں پانی سے نہلاؤ۔ 13 تب ہارون کو خاص لباس پہناؤ۔ تیل اُس پر چھڑک کر رسم ادا کرو اور اُسے پاک کرو تب وہ کاہن کے طور پر میری خدمت کر سکتا ہے۔ 14 تب اس کے بیٹوں کو لباس پہناؤ۔ 15 بیٹوں کو ویسا ہی مسح کرو جیسا کہ اس تیل سے مسح کیا تھا۔ تب وہ بھی میری خدمت کاہن کے طور سے کر سکتے ہیں۔ جب تم تیل سے انکا مسح کرو گے وہ کاہن ہو جائیں گے۔اس طرح سے انکا خاندان ہمیشہ کے لئے کاہن ہوگا۔” 16 موسیٰ نے خدا وند کے حکم کو مانا۔ اس نے وہ سب کیا جس کا خدا وند نے حکم دیا تھا۔

17 اسی طرح ہی مقدس خیمہ مصر چھوڑنے کے دوسرے سال کے پہلے مہینے کے پہلے دن کھڑا کیا گیا۔ 18 موسیٰ نے مقدس خیمہ کو خدا وند کے حکم کے مطابق کھڑا کیا۔ پہلے اس نے بنیادوں کو رکھا تب بنیادوں پر تختوں کو رکھا پھر اس نے ڈنڈے لگائے اور کھمبوں کو کھڑا کیا۔ 19 اُس کے بعد موسیٰ نے مقدس خیمہ کے اوپر غلاف رکھا اس کے بعد انہوں نے خیمہ کے غلاف پر دُوسرا غلاف رکھا اُس نے یہ خدا وند کے حکم کے مطابق کیا۔

20 موسیٰ نے معاہدہ کے اُن پتھّروں کے تختوں کو جن پر خدا وند نے احکام لکھے تھے صندوق میں رکھا۔ موسیٰ نے ڈنڈوں کو صندوق کے چھلّوں میں لگایا تب اس نے سر پوش کو صندوق کے اوپر رکھا۔ 21 تب موسیٰ صندوق کو مقدس خیمہ کے اندر لایا اور اس نے پردہ کو ٹھیک جگہ پر لٹکایا اس نے مقدس خیمہ میں معاہدہ کے صندوق کو ڈھانک دیا۔ موسیٰ نے یہ چیزیں خدا وند کے احکام کے مطابق کیں۔ 22 تب موسیٰ نے خاص روٹی کی میز کو خیمہٴ اجتماع میں رکھا۔ اس نے اسے مقدس خیمہ کے شمال کی طرف رکھا اُس نے اسے پردہ کے سامنے رکھا۔ 23 تب انہوں نے خدا وند کے سامنے میز پر روٹی رکھی اُس نے ویسا ہی کیا جیسا خدا وند نے حکم دیا تھا۔ 24 پھر موسیٰ نے شمعدان کو خیمہٴ اجتماع میں رکھا۔ اس نے شمعدان کو مقدس خیمہ کے جنوبی جانب میز کے پار رکھا۔ 25 تب خدا وند کے سامنے موسیٰ نے شمعدان پر چراغ رکھے انہوں نے یہ خدا وند کے حکم کے مطا بق کیا۔

26 تب موسیٰ نے سونے کی قربان گاہ کو خیمہٴ اجتماع میں رکھا اس نے سونے کی قربان گاہ کو پردہ کے سامنے رکھا۔ 27 پھر اس نے سونے کی قربان گاہ پر خوشبودار بخور جلایا۔ اس نے یہ خدا وند کے حکم کے مطابق کیا۔ 28 تب موسیٰ نے مقدس خیمہ کے داخلی دروازہ پر پردہ لگایا۔

29 موسیٰ نے جلانے کی قربان گاہ کو خیمہٴ اجتماع کے داخلی دروازہ پر رکھا۔ پھر موسیٰ نے ایک جلانے کی قربانی اُس قربان گاہ پر چڑھائی اس نے اجناس کی قربانی بھی خدا وند کو چڑھائی اس نے یہ چیزیں خدا وند کے حکم کے مطابق کیں۔

30 پھر موسیٰ نے خیمہٴ اجتماع اور قربان گاہ کے بیچ سلفچی کو رکھا اور اس میں دھونے کے لئے پانی بھرا۔ 31 موسیٰ ، ہارون اور ہارون کے بیٹوں نے اپنے ہاتھ اور پیر دھونے کے لئے اُس سلفچی کا استعمال کیا۔ 32 وہ ہر دفعہ جب خیمہٴ اجتماع میں جاتے تو اپنے ہاتھ اور پیر دھو تے تھے۔جب وہ قربان گاہ کے قریب جاتے تھے اس وقت بھی وہ ہاتھ اور پیر دھو تے تھے۔ وہ اسے ویسے ہی کرتے تھے جیسا خدا وند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔

33 پھر موسیٰ نے مقدس خیمہ کے آنگن کے اطراف پر دہ لگایا۔ موسیٰ نے قربان گاہ کو آنگن میں رکھا تب اس نے آنگن کے داخلی دروازہ پر پردہ لگایا۔ اُسی طرح موسیٰ نے وہ تمام کام پورے کئے۔

خدا وند کا جلال

34 پھر بادل خیمہٴ اجتماع پر چھا گیا اور خدا وند کے جلال سے خیمہٴ اجتماع معمور ہو گیا۔ 35 موسیٰ مقدس خیمہ میں اندر نہ جا سکا کیوں کہ خدا کے جلال سے مقدس خیمہ بھر گیا تھا اور بادل نے اس کو ڈھک لیا تھا۔

36 اُس بادل نے لوگوں کو بتا یا کہ اُنہیں کب چلنا ہے جب بادل مقدس خیمہ سے اٹھتا تو بنی اسرائیل چلنا شروع کر دیتے تھے۔ 37 لیکن جب بادل مقدس خیمہ پر ٹھہرا رہتا تھا تو لوگ چلنے کی کوشش نہیں کر تے تھے۔ وہ اُسی جگہ پر ٹھہرے رہتے تھے جب تک بادل مقدس خیمہ سے اٹھ نہیں جاتا تھا۔ 38 اِس لئے دن کے دوران خدا وند کا بادل مقدس خیمہ کے اوپر رہتا تھا۔ اور رات کے دوران بادل میں آ گ ہو تی تھی۔ اِس لئے سبھی بنی اسرائیل سفر کر تے وقت بادل کو دیکھ سکتے تھے۔