Add parallel Print Page Options

یہوداہ کا بادشاہ ابیاہ

13 جب بادشا ہ یربعام اسرائیل کے بادشا ہ کے طور پر اٹھارویں سال میں تھا [a] ابیاہ یہودا ہ کا نیا بادشا ہ ہوا۔ ابیاہ یروشلم میں تین سال کے لئے بادشا ہ تھا۔ ابیاہ کی ماں میکایاہ تھی۔ میکایاہ اوری ایل کی بیٹی تھی۔ اوری ایل جبعہ شہر کا تھا۔ یُر بعام اور ابیاہ کے درمیان جنگ ہو ئی۔ ابیاہ کی فوج میں بہادر سپاہی تھے۔ ابیاہ نے فوج کو جنگ میں شامل کیا۔ یُربعام کی فوج میں ۰۰۰, ۸۰ بہادر سپا ہی تھے۔یُر بعام ابیاہ سے جنگ کے لئے تیار تھا۔ تب ابیاہ صمریم کی پہاڑی پر جو افرائیم کی پہاڑی ملک میں ہے کھڑا تھا۔ ابیاہ نے کہا ، “یربعام اور تما م اسرائیلی میری بات سُنو! تمہیں معلوم ہو نا چا ہئے کہ خداوند اسرائیل کے خدا نے داؤد اور اس کی اولاد کو اسرائیل کا بادشا ہ ہو نے کا اختیار ہمیشہ کے لئے دیا ہے۔ خدا نے داؤد کو یہ اختیار نمک کے معاہدہ [b] کے ساتھ دیا تھا۔ لیکن یربعام اپنے آقا کے خلاف ہوا یربعام نباط کا بیٹا تھا داؤد کے بیٹے سلیمان کے عہدیداروں میں سے ایک تھا۔ تب نِکّمے اور بُرے آدمی یربعام کے دوست ہو ئے اور پھر یربعام اور وہ بُرے آدمی سلیمان کے بیٹے رحبعام کے خلاف ہو گئے۔ رحبعام نوجوان تھا اور اسے تجربہ نہیں تھا ا سلئے رحبعام یربعام اور اس کے بُرے دوستوں کو روک نہ سکا۔

“تم لوگوں نے خدا وند کی بادشا ہت کو شکست دینے کا فیصلہ کیا ہے وہ بادشا ہت جس پر داؤد کے بیٹو ں نے حکومت کی ہے۔ تم لوگو ں کی تعداد بہت ہے اور یربعام کا تمہا رے لئے بنایا گیا سونے کا بچھڑا تمہا را“ خداوند” ہے۔ تم لوگوں نے ہارون کی نسل کو خدا وند کے کاہنوں کو اور لاوی لوگوں کو باہر نکال دیا ہے۔ پھر تم اپنے کاہنوں کو چُن لئے اسی طرح جس طرح دوسری قوموں نے زمین پر کیا اور اب کو ئی شخص جو ایک جوان بیل اور سات مینڈھے لا ئے گا وہ اُن “جھو ٹے خدا ؤں ” کی خدمت کر نے والا کاہن بن سکتا ہے۔ 10 لیکن جہاں تک ہم لوگوں کی بات ہے تو خدا وند ہمارا خدا ہے۔ ہم یہوداہ کے لوگوں نے خدا کی اطاعت سے انکار نہیں کیا ہم نے اسے نہیں چھو ڑا۔ کا ہن جو خدا وند کی خدمت کرتے ہیں ہارون کے بیٹے ہیں اور لاوی لوگ کاہنوں کی مدد کرتے ہیں جو خدا وند کی خدمت کرتے ہیں۔ 11 وہ جلانے کی قربانی اور خوشبو دار مصالحہ جات جلا کر خدا وند کو ہر صبح و شام پیش کرتے ہیں۔ وہ ہیکل کی خاص میز پر روٹیاں قطاروں میں رکھتے ہیں اور سو نے کے چراغ دانوں پر رکھے ہو ئے چراغوں کی دیکھ بھال کر تے ہیں تا کہ ہر شام کو وہ روشنی کے ساتھ جلے۔ ہم لوگ خدا وند اپنے خدا کی خدمت لگن کے ساتھ کر تے ہیں لیکن تم لوگوں نے اس کو چھو ڑ دیا ہے۔ 12 خدا وند یقیناً ہم لوگوں کے ساتھ ہے وہ ہمارا حاکم ہے اور انکے کاہن ہمارے ساتھ ہیں۔ خدا کے کاہن تمہیں جگانے کے لئے اور تمہیں اس کے پاس آنے کے لئے بگل بجا تے ہیں۔ اسرائیل کے لوگو اپنے آباؤ اجداد کے خدا وند خدا کے خلاف مت لڑو۔ تم کامیاب نہیں ہو گے۔” 13 لیکن یربعام نے فوج کے ایک گروہ کو خاموشی سے خفیہ طور پر ابیاہ کی فوج کے پیچھے بھیجا۔ یُربعام کی فوج ابیاہ کی فوج کے سامنے تھی۔ یربعام کی فوج کے خفیہ فوجی ابیاہ کی فوج کے پیچھے تھے۔ 14 جب یہوداہ کے سپاہیوں نے یربعام کی فوج کو آگے اور پیچھے سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا تو یہوداہ کے لوگوں نے خدا وند کو زور سے پکارا اور کاہنوں نے بِگل بجائے۔ 15 تب ابیاہ کی فوج کے لوگ چلائے۔ جب یہوداہ کے آدمی چلا ئے خدا نے یربعام کی فوج کو شکست دی۔ اسرائیل کے یربعام کی تمام فوج ابیاہ کی فوج کے ساتھ ہار گئی۔ 16 بنی اسرائیل یہوداہ کے لوگوں کے سامنے سے بھاگ گئے۔ خدا نے یہوداہ کی فوج کے ہاتھوں اسرائیل کی فوج کو شکست دلوائی۔ 17 ابیاہ کی فوج نے اسرائیل کی فوج کو بری طرح شکست دی اسرائیل کے ۰۰۰,۵۰۰ بہترین آدمی مارے گئے۔ 18 اس لئے بنی اسرائیلیوں کی شکست ہوئی اور یہوداہ کے لوگوں کو فتح ہوئی یہوداہ کی فوج جیت گئی کیوں کہ وہ اپنے آباؤ اجداد کے خدا وند خدا پر انحصار کئے تھے۔ 19 ابیاہ کی فوج نے یربعام کی فوج کا پیچھا کیا۔ ابیاہ کی فوج نے بیت ایل ، یسا نہ اور عفرون کے شہروں کو یربعام سے جیت لیا۔ انہوں نے ان شہروں کو اور اسکے قریبی چھو ٹے قریوں کو بھی لے لیا۔ 20 یُربعام دو بارہ کبھی طا قتور نہیں ہوا جب تک ابیاہ زندہ رہا۔ خدا وند نے یربعام کو مار ڈا لا۔ 21 لیکن ابیاہ طاقتور بن گیا۔ اس نے چودہ عورتوں سے شادی کی اور وہ بائیس بیٹوں اور سولہ بیٹیوں کا باپ تھا۔ 22 جو دوسری چیزیں ابیاہ نے کیں وہ تقریبو نبی کی کتاب میں لکھا ہے۔

Footnotes

  1. دوم تو اریخ 13:1 جب بادشاہ یربعام … تھا یہ تقریباً ۹۲۳ قبل مسیح کا واقعہ ہے بادشاہ یربعام وہ آدمی تھا جو بادشاہ رحبعام کے خلاف ہوا اور اسرائیل کے ۱۰ خاندانی گروہوں سے۔ اپنی خود کی بادشاہت کا آغاز کیا دیکھو : ۱۔سلاطین ۱۲: ۲۰
  2. دوم تو اریخ 13:5 نمک کے معاہدہ جب لوگ ایک ساتھ نمک کھائے اس کا مطلب یہ تھا کہ ان کی دوستی کبھی نہ ٹوٹے گی ابیاہ کہہ رہا تھا خدا نے داؤد سے معاہدہ کیا جو کبھی نہ ٹوٹیگا۔

Abijah King of Judah(A)

13 In the eighteenth year of the reign of Jeroboam, Abijah became king of Judah, and he reigned in Jerusalem three years. His mother’s name was Maakah,[a](B) a daughter[b] of Uriel of Gibeah.

There was war between Abijah(C) and Jeroboam.(D) Abijah went into battle with an army of four hundred thousand able fighting men, and Jeroboam drew up a battle line against him with eight hundred thousand able troops.

Abijah stood on Mount Zemaraim,(E) in the hill country of Ephraim, and said, “Jeroboam and all Israel,(F) listen to me! Don’t you know that the Lord, the God of Israel, has given the kingship of Israel to David and his descendants forever(G) by a covenant of salt?(H) Yet Jeroboam son of Nebat, an official of Solomon son of David, rebelled(I) against his master. Some worthless scoundrels(J) gathered around him and opposed Rehoboam son of Solomon when he was young and indecisive(K) and not strong enough to resist them.

“And now you plan to resist the kingdom of the Lord, which is in the hands of David’s descendants.(L) You are indeed a vast army and have with you(M) the golden calves(N) that Jeroboam made to be your gods. But didn’t you drive out the priests(O) of the Lord,(P) the sons of Aaron, and the Levites, and make priests of your own as the peoples of other lands do? Whoever comes to consecrate himself with a young bull(Q) and seven rams(R) may become a priest of what are not gods.(S)

10 “As for us, the Lord is our God, and we have not forsaken him. The priests who serve the Lord are sons of Aaron, and the Levites assist them. 11 Every morning and evening(T) they present burnt offerings and fragrant incense(U) to the Lord. They set out the bread on the ceremonially clean table(V) and light the lamps(W) on the gold lampstand every evening. We are observing the requirements of the Lord our God. But you have forsaken him. 12 God is with us; he is our leader. His priests with their trumpets will sound the battle cry against you.(X) People of Israel, do not fight against the Lord,(Y) the God of your ancestors, for you will not succeed.”(Z)

13 Now Jeroboam had sent troops around to the rear, so that while he was in front of Judah the ambush(AA) was behind them. 14 Judah turned and saw that they were being attacked at both front and rear. Then they cried out(AB) to the Lord. The priests blew their trumpets 15 and the men of Judah raised the battle cry. At the sound of their battle cry, God routed Jeroboam and all Israel(AC) before Abijah and Judah. 16 The Israelites fled before Judah, and God delivered(AD) them into their hands. 17 Abijah and his troops inflicted heavy losses on them, so that there were five hundred thousand casualties among Israel’s able men. 18 The Israelites were subdued on that occasion, and the people of Judah were victorious because they relied(AE) on the Lord, the God of their ancestors.

19 Abijah pursued Jeroboam and took from him the towns of Bethel, Jeshanah and Ephron, with their surrounding villages. 20 Jeroboam did not regain power during the time of Abijah. And the Lord struck him down and he died.

21 But Abijah grew in strength. He married fourteen wives and had twenty-two sons and sixteen daughters.

22 The other events of Abijah’s reign, what he did and what he said, are written in the annotations of the prophet Iddo.

Footnotes

  1. 2 Chronicles 13:2 Most Septuagint manuscripts and Syriac (see also 11:20 and 1 Kings 15:2); Hebrew Micaiah
  2. 2 Chronicles 13:2 Or granddaughter