Add parallel Print Page Options

داؤد کا نغمہ

110 خدا وند نے میرے مالک سے کہا ،
    تُو میرے داہنی جانب بیٹھ جا،جب تک کہ میں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤں کی چوکی نہ کر دوں۔

تیر ی سلطنت کے فروغ میں خدا وند سہارا دے گا۔تیری حکو مت کا آغازصیّون سے ہو گا
    اور یہ اس وقت تک ترقی کر تی رہے گی جب تک کہ تو اپنے دشمنوں پر ان کے اپنے ہی مُلک میں حکو مت قائم نہ کر لے گا۔
تیرے لوگ جنگ میں شا مل ہو نے کے لئے اپنے آپ آئیں گے۔
    وہ ایک ہی طرح کا پاک لباس پہنیں گے
اور صبح سویرے جمع ہو ں گے۔
    وہ تمہارے چا روں طرف میدان پر شبنم کی مانند ہو نگے۔ [a]
خدا وند نے ایک قسم کھا ئی ،اور خدا وند اپنا ارادہ نہیں بدلے گا۔
    “تو ملک صدق جیسا ابد تک کا ایک کاہن ہے۔ ”
    لیکن ہارون کے خاندان سے نہیں ،تیرا تاج مختلف ہے۔
میرا مالک،تیری داہنی جانب ہے۔
    جب وہ غضبناک ہوگا تو وہ دُوسرے بادشاہوں کو شکست دیگا۔
خدا قوموں کا فیصلہ کرے گا۔
    خدا نے اُس زمین پر دشمنوں کو ہرا دیا۔
    اُن کی لاشوں سے زمین بھر گئی تھی۔
راہ کے جھر نے سے پا نی پی کر ہی بادشاہ اپنا سر بلند کرے گا ،
    اور سچ مچ میں وہ طا قتور ہوگا۔

Footnotes

  1. زبُور 110:3 تیرے لوگ … مانند ہو ں گےلفظی طور پر اس کے معنی” تمہا ری قوت کے دن تمہا رے لوگ آزا دی کی قربانیاں جیسے ہوں گے۔ مقدس شان وشوکت میں صبح سویرے کی پُر شباب شبنم تمہا ری ہوگی۔”