Add parallel Print Page Options

94 اے خداوند! تُو ہی ایک خدا ہے جو لوگوں کو سزا دیتا ہے۔
    تُو ہی ایک خدا ہے جو آتا ہے اور لوگوں کے لئے سزا دیتا ہے۔
تُو ہی ساری زمین کے لئے منصف ہے۔
    تُو مغرور کو سزا دیتا ہے جو اسے ملنی چاہئے۔
اے خداوند! شریر لوگ کب تک اپنے کئے ہوئے
    بُرے کاموں سے خوشی منا تے رہیں گے۔
وہ مجرم اپنے کئے گئے بُرے کاموں کے با رے میں
    شیخی کب تک بگھار تے رہیں گے؟
اے خداوند! وہ تیرے لوگوں کو دُکھ دیتے ہیں۔
    وہ تیرے لوگوں کو ستایا کر تے ہیں۔
وہ بُرے لوگ بیواؤں اور اُن غیر ملکیوں کو جو اُن کے ملک میں ٹھہرے ہیں ہلاک کر تے ہیں۔
    وہ اُن یتیم بچوں کو جن کے و ا لدین نہیں ہیں ہلاک کرتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں ، “خد ا اُن کو برے کام کر تے ہو ئے نہیں دیکھ سکتا اور کہتے ہیں،
    اسرائیل کے خدا نہیں سمجھ سکیں گے کہ کیا ہو رہا ہے۔”

تم بُرے لوگ احمق ہو۔
    تم اپنا سبق کب سیکھو گے؟
اے احمق لوگو تم کب سیکھو گے ؟
خدا نے ہما رے کان بنا ئے ہیں اور یقینًا ہی اُس کے بھی کان ہوں گے۔
    اسلئے وہ باتوں کو سن سکتا ہے جو ہو رہی ہیں۔
خدا نے ہما ری آنکھیں بنا ئی ہیں، اسلئے یقینًا ہی اس کی بھی آنکھیں ہوں گی۔
    اور جو کچھ ہو رہا ہے اس کو دیکھ سکتا ہے۔
10 خدا ان لوگوں کو تربیت دے گا۔
    خدا اُن لوگوں کو اُن سبھی باتوں کی تعلیم دے گا ، جو انہیں کرنی چاہئے۔
11 اِس لئے جن باتوں کو لوگ سوچ رہے ہیں، اُسے خدا جانتا ہے ،
    اور خدا یہ جانتا ہے کہ لوگ ہوا کے جھونکے ہیں۔

12 اے خداوند! مبارک ہے وہ شخص جسے خدا تربیت دیتا ہے۔
    خدا اس شخص کو اپنی شریعت کے مطا بق زندگی گذارنے کی تعلیم دیتا ہے۔
13 اے خدا ! جب اس شخص پر دُکھ آئیں گے۔ تب تو اُس شخص کو تسلّی دینے میں مددگار ہو گا۔
    تُو اُس کے خاموش کر نے میں مدد دے گا ، جب تک شریر لوگ قبر میں ہیں رکھ دئیے جا ئیں گے۔
14 خداوند اپنے لوگوں کو کبھی نہیں چھو ڑے گا ،
    وہ بغیر سہا رے اُنہیں رہنے نہیں دیگا۔
15 انصاف راستی کے ساتھ وا پس ہو گا،
    تب لوگ صادق ہو ں گے اور اس کی پیروی کریں گے۔

16 مجھ کو شریروں کے خلاف جنگ کر نے میں کسی شخص نے سہا را نہیں دیا۔
    بد کرداروں کے خلاف مقابلہ کر نے میں کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا۔
17 اگر خداوند میرا مدگار نہیں ہوتا
    تو میری جان کب کی عالم خاموشی میں جا بسی ہو تی۔
18 میں جانتا ہوں کہ میں گر نے والا تھا۔
    جب میں گر نے والا تھا تو خدا وند نے اپنے ماننے والے کو سہارا دیا۔
19 میں بہت فکر مند اور پریشان تھا ،
    مگر خدا وند تو نے مجھے سکون دیا اور مجھ کو شادماں کیا۔

20 اے خدا تو چال باز منصفوں کی مدد مت کر۔
    کیوں کہ وہ شریعت کا استعمال لوگوں کی زندگی سخت اور مشکل بنانے میں کر تے ہیں۔
21 وہ منصف نیک لوگوں پر حملہ کر تے ہیں۔
    وہ کہتے ہیں کہ بے قصور لوگ مجرم ہیں۔ اور وہ انکو مار ڈالتے ہیں۔
22 لیکن بلند پہاڑی پر خدا وند میری پناہ گاہ ہے۔
    خدا میری چٹان،میری پناہ گاہ ہے۔
23 خدا ان منصفوں کو اُن کے بُرے کاموں کی سزا دیگا۔
    خدا اُنکو نیست و نابود کر دیگا۔ کیوں کہ اُنہوں نے بدکاری کی ہے۔
    خدا وند ہمارا خدا اُن شریر مُنصفوں کو فنا کر دیگا۔