Add parallel Print Page Options

یسوع کے خاندان کی تاریخ

یسوع مسیح کی خاندانی تاریخ۔ وہ داؤد کے خاندان سے ہے اورداؤد،ابراہیم کے خاندان سےہے۔

ابراہیم اسحاق کا باپ تھا۔

اسحاق یعقوب کا باپ تھا۔

یعقوب یہوداہ اور اسکے بھائیوں کا باپ تھا۔

یہوداہ فارص اور زارح کا باپ تھا ان کی ماں تمر تھی۔

فارص حصرون کا باپ تھا۔

حصرون رام کا باپ تھا

رام عمّینداب کا باپ تھا۔

عمّینداب نحسون کا باپ تھا

نحسون سلمون کا باپ تھا

سلمون بو عز کا باپ تھا۔

بوعزکی ماں راحب تھی

بوعزعوبید کا باپ تھا

عوبید کی ماں روت تھی

عوبید یسّی کا باپ تھا

یسّی داؤد بادشاہ کا باپ تھا

داؤد سلیمان کا باپ تھا

سلیمان کی ماں اوریاہ کی بیوی رہ چکی تھی۔

سلیمان رحُبعام کا باپ تھا

رحُبعام ابیاہ کا باپ تھا

ابیاہ آساہ کا باپ تھا

آساہ یہوسفط کا باپ تھا

یہوسفط یورام کا باپ تھا۔

یورام عزیّاہ کا باپ تھا۔

عُزیاہ یوتام کا باپ تھا۔

یوتام آخز کا باپ تھا۔

آخز حزقیاہ کا باپ تھا۔

10 حزقیاہ منسی کا باپ تھا۔

منسّی امون کا باپ تھا۔

امون یوسیاہ کا باپ تھا۔

11 یوسیاہ یکونیاہ اور اسکے بھائی کا باپ تھا۔

اسوقت یہودیوں کو قید کرکے بابل کو لے گئے تھے۔

12 یہودیوں کو بابل لے جانے کے بعد سے خاندان کی تاریخ:

یکونیاہ سیالتی ایل کا باپ تھا–

سیالتی ایل زربابل کا باپ تھا

13 زربابل ابیہود کا باپ تھا۔

ابیہود الیاقیم کا باپ تھا۔

الیاقیم عازور کا باپ تھا۔

14 عازور صدوق کا باپ تھا۔

صدوق اخیم کا باپ تھا۔

اخیم الیہود کا باپ تھا۔

15 الیہود الیعرز کا باپ تھا۔

الیعرز متان کا باپ تھا۔

متان یعقوب کا باپ تھا۔

16 یعقوب یوسف کا باپ تھا۔

یوسف مریم کا شوہر تھا۔

مریم یسوع کی ماں تھی۔

یسوع کو مسیح [a] کے نام سے پکارتے ہیں۔

17 ابراہیم سے داؤد تک چودہ پشتیں ہوئیں داؤد سے لوگوں کو بابل میں گرفتار کئے جانے تک چودہ پشتیں ہوئیں۔بابل میں قید رہنے کے بعد سے مسیح کے پیدا ہونے تک چودہ پشتیں ہوئیں۔

یسوع کی پیدائش

18 یسوع مسیح کی ماں مریم تھی۔ یسوع کی پیدائش اسطرح ہوئی۔

شادی کے لئے یوسف سے مریم کی سگائی ہوئی تھی۔لیکن شادی سے پہلے ہی اس کو اس بات کا علم تھا کہ وہ حاملہ ہوگئی ہے۔ مریم روح القدس [b] کے اثر سے حاملہ ہوگئی ہے۔ 19 مریم سے شادی کرنے والا یوسف ایک اچھا انسان تھا۔مریم کو لوگوں کے سامنے نادم و شرمندہ کرنا اس کو پسند نہ تھا۔جس کی وجہ سے وہ خفیہ طور پر سگائی کو منسوخ کرنا چاہتے تھے۔

20 جب یوسف اس طرح سوچ ہی رہا تھا کہ خداوند کا فرشتہ یُوسُف کو خواب میں نظر آیا۔اور اس فرشتے نے کہا، “اے داؤد کے بیٹے* [c] یوسف، مریم کا اپنی بیوی ہونے کے قبول کرنے سے تو خوف زدہ نہ ہو۔کیوں کہ وہ روح القدس کے ذریعے حاملہ ہوئی 21 ہے۔وہ ایک بیٹے کوپیدا کریگی۔

اور تو اس بچےّ کا نام یسوع [d] رکھنا۔کیونکہ وہ اپنے لوگوں کو انکے گناہوں سے نجات دلائیگا۔”

22 کیوں کہ نبی کی معرفت خداوند نے جو کچھ بتایا تھا وہ پورا ہونے کے لئے یہ سب کچھ ہوا۔

23 وہ یوں ہوگا کہ “ایک پاک دامن کنواری حاملہ ہوکر ایک بچہ کو جنم دیگی۔اور اسکو عِمّانوایل (عمّانوایل، یعنی “خدا ہمارے ساتھ ہے”) کا نام دینگے۔” [e] 24 یُوسُف جب نیند سے جاگاتو خدا وند کے فرشتے کے کہنے کے مطابق مریم سے شادی کرنا قبول 25 کرلیا۔لیکن مریم کے وضع حمل ہونے تک یُوسُف نے اس سے جنسی تعلق نہ رکھا۔ اور یوسف نے اس بچے کو “یسوع” کا نام دیا۔

Footnotes

  1. متّی 1:16 مسیح جس کے معنی مقدس پانی(مسیح) یا خدا کا منتخبہ۔
  2. متّی 1:18 روح القدس یہ خدا کی روح، مسيح کي روح، اور تسلي دينے والي روح بھي کہلاتي ہے۔ اور يہ روح خدا اور مسيح کے ساتھ دنیا میں رہنے والے لوگوں کے درمیان خدا کا کام کر تي ہے۔
  3. متّی 1:20 داؤد کے بیٹے داؤدکے خاندان سے آنے والا ۔ داؤد اسرائیل کا دوسرا بادشاہ تھا، اور مسیح کے پیدا ہونے کے ایک ہزار سال قبل بادشاہ تھا۔
  4. متّی 1:21 یسوع یسوع نام کے معنی ہیں “نجات۔”
  5. متّی 1:23 اِقتِباس یسعیاہ ۱۴:۷

The Genealogy of Jesus the Messiah(A)(B)(C)

This is the genealogy[a] of Jesus the Messiah[b] the son of David,(D) the son of Abraham:(E)

Abraham was the father of Isaac,(F)

Isaac the father of Jacob,(G)

Jacob the father of Judah and his brothers,(H)

Judah the father of Perez and Zerah, whose mother was Tamar,(I)

Perez the father of Hezron,

Hezron the father of Ram,

Ram the father of Amminadab,

Amminadab the father of Nahshon,

Nahshon the father of Salmon,

Salmon the father of Boaz, whose mother was Rahab,(J)

Boaz the father of Obed, whose mother was Ruth,

Obed the father of Jesse,

and Jesse the father of King David.(K)

David was the father of Solomon, whose mother had been Uriah’s wife,(L)

Solomon the father of Rehoboam,

Rehoboam the father of Abijah,

Abijah the father of Asa,

Asa the father of Jehoshaphat,

Jehoshaphat the father of Jehoram,

Jehoram the father of Uzziah,

Uzziah the father of Jotham,

Jotham the father of Ahaz,

Ahaz the father of Hezekiah,

10 Hezekiah the father of Manasseh,(M)

Manasseh the father of Amon,

Amon the father of Josiah,

11 and Josiah the father of Jeconiah[c] and his brothers at the time of the exile to Babylon.(N)

12 After the exile to Babylon:

Jeconiah was the father of Shealtiel,(O)

Shealtiel the father of Zerubbabel,(P)

13 Zerubbabel the father of Abihud,

Abihud the father of Eliakim,

Eliakim the father of Azor,

14 Azor the father of Zadok,

Zadok the father of Akim,

Akim the father of Elihud,

15 Elihud the father of Eleazar,

Eleazar the father of Matthan,

Matthan the father of Jacob,

16 and Jacob the father of Joseph, the husband of Mary,(Q) and Mary was the mother of Jesus who is called the Messiah.(R)

17 Thus there were fourteen generations in all from Abraham to David, fourteen from David to the exile to Babylon, and fourteen from the exile to the Messiah.

Joseph Accepts Jesus as His Son

18 This is how the birth of Jesus the Messiah came about[d]: His mother Mary was pledged to be married to Joseph, but before they came together, she was found to be pregnant through the Holy Spirit.(S) 19 Because Joseph her husband was faithful to the law, and yet[e] did not want to expose her to public disgrace, he had in mind to divorce(T) her quietly.

20 But after he had considered this, an angel(U) of the Lord appeared to him in a dream(V) and said, “Joseph son of David, do not be afraid to take Mary home as your wife, because what is conceived in her is from the Holy Spirit. 21 She will give birth to a son, and you are to give him the name Jesus,[f](W) because he will save his people from their sins.”(X)

22 All this took place to fulfill(Y) what the Lord had said through the prophet: 23 “The virgin will conceive and give birth to a son, and they will call him Immanuel”[g](Z) (which means “God with us”).

24 When Joseph woke up, he did what the angel(AA) of the Lord had commanded him and took Mary home as his wife. 25 But he did not consummate their marriage until she gave birth to a son. And he gave him the name Jesus.(AB)

Footnotes

  1. Matthew 1:1 Or is an account of the origin
  2. Matthew 1:1 Or Jesus Christ. Messiah (Hebrew) and Christ (Greek) both mean Anointed One; also in verse 18.
  3. Matthew 1:11 That is, Jehoiachin; also in verse 12
  4. Matthew 1:18 Or The origin of Jesus the Messiah was like this
  5. Matthew 1:19 Or was a righteous man and
  6. Matthew 1:21 Jesus is the Greek form of Joshua, which means the Lord saves.
  7. Matthew 1:23 Isaiah 7:14