Add parallel Print Page Options

یسوع کی آزمائش

تب روح یسوع کو جنگل میں شیطان سے آزمانے کیلئے لے گئی۔ یسوع نے چالیس دن اور چالیس رات کچھ نہ کھایا تب اسے بہت بھوک لگی۔ تب اسکا امتحان لینے کیلئے شیطان نے آکر کہا، “اگر تو خداکا بیٹا ہی ہے تو ان پتھروں کو حکم کر کہ وہ روٹیاں بن جائیں۔”

یسوع نے اس کو جواب دیا یہ “صحیفہ [a] میں لکھا ہے:

کہ انسان صرف روٹی ہی سے نہیں جیتا ،
    بلکہ خدا کے ہر ایک کلام سے جو اس نے کہیں۔” [b]

تب شیطان یسوع کو مقدس شہر یروشلم میں لے جاکر ہیکل کے انتہائی بلندجگہ پر کھڑا کرکے کہا۔ شیطان نے کہا، “اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو نیچے کود جا کیوں؟ اسلئے کہ صحیفہ میں لکھا ہے ،

خدا اپنے فرشتوں کو تیرے لئےحکم دیگا
    کہ پتھروں سے تیرے پیر کو چوٹ نہ آئے
اور وہ اپنے ہاتھوں پر تجھے اٹھا لینگے۔”[c]

تب یسوع نے جواب دیا، “یہ بھی کلام میں لکھا ہے

خدا وند اپنے خدا کا تو امتحان نہ لے۔”[d]

پھر اس کے بعد شیطان یسوع کو کسی پہاڑ کی اونچی چوٹی پر لے جاکر دنیا کی تمام حکومتوں کو اور انکی شان و شوکت کو دکھایا۔ شیطان نے اس سے کہا، “اگر تو میرے سامنے سجدہ کرے تو میں تجھے یہ تمام چیزیں عطا کرونگا۔”

10 یسوع نے شیطان سے کہا، “اے شیطان! تو یہاں سے دور ہو جا ایسا کلام میں لکھا ہوا ہے۔

خداوند اپنے خدا کو ہی سجدہ کرنا اور
    اس ایک ہی کی عبادت کرنا۔” [e]

11 تب ابلیس یسوع کو چھوڑ کر چلا گیا۔ پھر فرشتے آئے اور اسکی خدمت میں لگ گئے۔

گلیل میں یسوع کی خدمت کی شروعات

12 یسوع کو یہ بات معلوم ہوئی کہ یوحنا کو قید میں بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یسوع گلیل کو واپس لوٹ گیا۔ 13 یسوع ناصرت میں نہیں رہے اورجھیل سے قریب کفر نحوم کے گاؤں میں جا کر رہنے لگے۔اور یہ گاؤں زُبولون اور نفتالی کی سرحد وں سے قریب ہے۔ 14 یسعیاہ نبی کے ذریعہ سے خدا کی کہی ہوئی بات اس طرح پوری ہوئی:

15 “زُبُولون سرحد، نفتالی سرحد،
    سمندر کی طرف جانے والی سڑک کے کنارے کی زمین یردن ندی کے پچھم سرحد
    گلیل کے غیر یہودی لوگوں کو دیکھو
16 لوگ اندھیرے میں زندگی گزار ہے تھے۔
    تب انکو ایک بڑی تیز روشنی نظر آئی
قبر کی طرح گھپ اندھیرے ملک میں زندگی گزارنےوالے
    ا ن لوگوں کے لئے روشنی نصیب ہوئی” [f]

17 اس دن سے یسوع منادی دینا شروع کیا۔ آسمانی بادشاہت بہت جلد آنے والی ہے جس کی وجہ سے “تم اپنے دلوں کو اور اپنی زندگیوں میں تبدیلی لاؤ۔”

یسوع کے چنے ہوئے کچھ شاگرد

18 گلیل جھیل کے کنا رے پر یسوع ٹہل رہے تھے۔ اس نے شمعون ( اس کو پطرس کے نام سے بھی جانا جاتاہے) اور اسکا بھا ئی اندر یاس کو دیکھا۔ یہ دونوں مچھیرے اس دن جھیل کے کنارے پر جال ڈال کر مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔ 19 یسوع نے ان سے کہا، “ آؤ میرے پیچھےہو لو میں تم کو دوسری طرح کا ماہی گیر بناؤنگا۔ تمکو جو جمع کرنا ہے وہ مچھلیاں نہیں بلکہ لوگوں کو۔” 20 فورًا شمعون اور اندریاس اپنے جالوں کو چھوڑکر اس کے پیچھے ہو لئے۔

21 یسوع گلیل کی جھیل کے کنارے آگے چلنے لگے تو زبدی کے دو بیٹے یعقوب اور یوحنا دونوں کو دیکھا۔وہ دونوں اپنے باپ زبدی کے ساتھ کشتی پر سوار تھے۔اور وہ مچھلیوں کا شکار کرنے کیلئےاپنے جالوں کی مرمت کر رہے تھے یسوع نے انکو بلایا۔ 22 تب وہ کشتی کو اور اپنے باپ کو چھوڑ کر یسوع کے ساتھ ہولئے

یسوع کی تعلیم اور بیماروں کو شفاء

23 یسوع گلیل کے تمام علاقوں میں گیا۔ یسوع یہودیوں کی عبادت گاہوں [g] میں تعلیم دینے لگا اور خدا کی بادشاہت کے بارے میں خوش خبری کی منادی دینے لگا۔یسوع تمام لوگوں کی بیماریوں اور خرابیوں کو دُور کر کے شفاءدی۔ 24 یسوع کی خبریں تمام ملک سوریہ میں پھیل گئی۔لوگ تمام بیماروں کو یسوع کے پاس لانا شروع کئے۔وہ لوگ جو مختلف قسم کے امراض اور اور تکالیف میں مبتلا تھے۔اور بعض تو شدید تکلیف اور درد میں بے چین تھے۔اور بعض بد روحوں کے اثرات سے متاثر تھے ان میں بعض مرگی کی بیماری میں مبتلا تھے۔اور بعض فالج کے مریض تھے یسوع نے ان سب کو شفاء بخشی۔ 25 بے شمار لوگ یسوع کے پیچھے ہو لئے۔یہ لوگ گلیل سے، دس دیہاتوں [h] سے، یروشلم سے،یہوداہ سے اور دریائے یردن کے اُس پار والے علاقے سے آئے ہوئے تھے۔

Footnotes

  1. متّی 4:4 صحیفہ مقدس تحریریں، قدیم عہد نامہ۔
  2. متّی 4:4 استثناء ۳:۸
  3. متّی 4:6 زبور۱۹:۱۱-۱۲
  4. متّی 4:7 استثناء ۱۶:۶
  5. متّی 4:10 استثناء ۱۳:۶
  6. متّی 4:16 یسعیاہ ۹:۱-۲
  7. متّی 4:23 یہودیوں کے عبادت گاہوں یہودی عبادت گاہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں یہودی لوگ عبادت کرنے، تحریروں کو پڑھنے اور دوسرے عام مجمع لئے جمع ہوتے ہیں۔
  8. متّی 4:25 دس دیہاتوں یونانی لفظ “ڈکپُلس” یہ علاقہ گلیل تالاب کےمشرق کی طرف ہے۔ ایک زمانے میں یہاں دس گاؤں تھے۔

Jesus Is Tested in the Wilderness(A)

Then Jesus was led by the Spirit into the wilderness to be tempted[a](B) by the devil.(C) After fasting forty days and forty nights,(D) he was hungry. The tempter(E) came to him and said, “If you are the Son of God,(F) tell these stones to become bread.”

Jesus answered, “It is written: ‘Man shall not live on bread alone, but on every word that comes from the mouth of God.’[b](G)

Then the devil took him to the holy city(H) and had him stand on the highest point of the temple. “If you are the Son of God,”(I) he said, “throw yourself down. For it is written:

“‘He will command his angels concerning you,
    and they will lift you up in their hands,
    so that you will not strike your foot against a stone.’[c](J)

Jesus answered him, “It is also written: ‘Do not put the Lord your God to the test.’[d](K)

Again, the devil took him to a very high mountain and showed him all the kingdoms of the world and their splendor. “All this I will give you,” he said, “if you will bow down and worship me.”

10 Jesus said to him, “Away from me, Satan!(L) For it is written: ‘Worship the Lord your God, and serve him only.’[e](M)

11 Then the devil left him,(N) and angels came and attended him.(O)

Jesus Begins to Preach

12 When Jesus heard that John had been put in prison,(P) he withdrew to Galilee.(Q) 13 Leaving Nazareth, he went and lived in Capernaum,(R) which was by the lake in the area of Zebulun and Naphtali— 14 to fulfill(S) what was said through the prophet Isaiah:

15 “Land of Zebulun and land of Naphtali,
    the Way of the Sea, beyond the Jordan,
    Galilee of the Gentiles—
16 the people living in darkness
    have seen a great light;
on those living in the land of the shadow of death
    a light has dawned.”[f](T)

17 From that time on Jesus began to preach, “Repent, for the kingdom of heaven(U) has come near.”

Jesus Calls His First Disciples(V)

18 As Jesus was walking beside the Sea of Galilee,(W) he saw two brothers, Simon called Peter(X) and his brother Andrew. They were casting a net into the lake, for they were fishermen. 19 “Come, follow me,”(Y) Jesus said, “and I will send you out to fish for people.” 20 At once they left their nets and followed him.(Z)

21 Going on from there, he saw two other brothers, James son of Zebedee and his brother John.(AA) They were in a boat with their father Zebedee, preparing their nets. Jesus called them, 22 and immediately they left the boat and their father and followed him.(AB)

Jesus Heals the Sick

23 Jesus went throughout Galilee,(AC) teaching in their synagogues,(AD) proclaiming the good news(AE) of the kingdom,(AF) and healing every disease and sickness among the people.(AG) 24 News about him spread all over Syria,(AH) and people brought to him all who were ill with various diseases, those suffering severe pain, the demon-possessed,(AI) those having seizures,(AJ) and the paralyzed;(AK) and he healed them. 25 Large crowds from Galilee, the Decapolis,[g] Jerusalem, Judea and the region across the Jordan followed him.(AL)

Footnotes

  1. Matthew 4:1 The Greek for tempted can also mean tested.
  2. Matthew 4:4 Deut. 8:3
  3. Matthew 4:6 Psalm 91:11,12
  4. Matthew 4:7 Deut. 6:16
  5. Matthew 4:10 Deut. 6:13
  6. Matthew 4:16 Isaiah 9:1,2
  7. Matthew 4:25 That is, the Ten Cities