A A A A A
Bible Book List

ملاکی 4 Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

“دیکھو! وہ دن آرہا ہے۔ یہ جلتي ہو ئي بھٹی کی مانند ہو گا جب سبھی مغرور اور وہ سبھی جو برا ئی کر تے ہیں پیال کی طرح جل جا ئیں گے۔ وہ دن جو کہ آرہا ہے وہ ان لوگوں کو جلا ڈا لے گا۔” خداوند قادر مطلق یہ فرماتا ہے، “اس لئے نہ تو ایک شاخ اور نہ ہی ایک جڑ بچے گی۔

“لیکن تم جو میرے نام کی تعظیم کر تے ہو، صداقت کا سورج تمہا رے اوپر اترے گا اور یہ شفا لا ئے گا۔ تم آزاد اور خو ش ہو گے جیسے بچھڑوں کو تھان سے چراگاہ میں چھوڑدیا جا تا ہے۔ اور تم بدمعاش لوگوں کو کچلو گے کیوں کہ وہ اس دن تمہا رے پیروں کے نیچے راکھ کے جیسے ہونگے۔ ا س دن جب میں حرکت (زمین پر فیصلہ کر نے کے لئے ) کرونگا۔” خداوند قادر مطلق فرماتا ہے۔

“میرے خادم موسیٰ کی شریعت، احکامات اور اصول جو کہ میں نے اسے کو ہِ حورب پر سبھی بنی اسرائیلیوں کو دینے کے لئے دیا تھا یا درکھو اوراس پر عمل کرو۔

“دیکھو! میں نبی الیاس خداوند کے اس عظیم اور بھیانک دن کے آنے سے پہلے تمہا رے ساتھ بھیج رہا ہوں۔ وہ والدین اور بچوں کو ساتھ لا ئیں گے۔ یہ ضرور ہونا چا ہئے ورنہ میں آؤنگا زمین پر وار کروں گا اور اسے پو ری طرح تبا ہ کردو ں گا۔”

  Back

1 of 1

You'll get this book and many others when you join Bible Gateway Plus. Learn more

Viewing of
Cross references
Footnotes