
نا حُوم 3 Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)نینوہ کے لئے بری خبر3 اس خونریز شہر پر افسوس! 5 خدا وند قادر مطلق کہتا ہے، 7 جو کوئی بھی تجھ کو دیکھے گا تجھ سے دور بھا گے گا۔ وہ کہے گا، ’نینوہ تباہ ہوگیا۔ 8 کیا تو تبس سے بہتر ہے جو نیل ندی کے کنارے بستا تھا اور پانی اس کی چاروں طرف تھا جس کی شہر پناہ دریائے نیل تھا اور جس کی شہر کی دیوار پانی تھا؟ 9 کوش اور مصر نے تبس کو بہت قوت بخشی تھی۔فوط اور لوبیم اسکے حمایتی تھے۔ 10 لیکن تبس ہار گیا۔ اس کے لوگوں کو اسیر کرکے جلا وطن کردیا گیا۔ کو چوں پر سپاہیوں نے اسکے چھو ٹے بچوں کو پیٹ پیٹ کر مار ڈا لا۔ انہوں نے قرعہ ڈا لا تاکہ شرفاء و غلام بنا کر اپنے پاس رکھے۔ تبس کے سبھی شرفاء پر انہوں نے زنجیریں ڈالدی تھیں۔ 11 اس لئے اے نینوہ، تو نشے میں ہوکر اپنے آپ کو چھپاؤ گے۔ اور دشمن سے پناہ ڈھونڈو گے۔ 12 تیرے سب قلعے انجیر کے درخت کی مانند ہونگے جس پر پکے ہوئے پھل لگے ہوں جس کو اگر کو ئی ہلاتا ہے تو پھل اسکے منھ میں گر جائے گا۔ 13 اے نینوہ، تیرے لوگ تو عورتوں جیسے ہیں اور دشمن اسے پکڑ نے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ تیری مملکت کے پھاٹک کھلے پڑے ہیں تا کہ تیرا دشمن آسانی سے اندرآجائے۔ تیرے پھاٹکوں کی سلاخیں جل کر راکھ ہو گئے تھے۔ 14 پانی اکٹھا کر اور اسے اپنے شہر کے اندر رکھو۔ کیوں کہ دشمن کے سپا ہی تیرے شہر کو گھیر لیں گے۔ وہ لوگ کسی کو بھی شہر کے اندر کھا نا یا پانی لانے نہیں دیں گے۔ اپنی قلعوں کو مضبوط بنا۔ اور زیادہ اینٹیں بنانے کے لئے زیادہ مٹی جمع کر۔ اور اینٹ کا سانچہ ہاتھ میں لے۔ 15 وہاں آگ تجھے کھا جائے گی۔ تلوار کاٹ ڈالے گی۔ وہ ٹڈی کی طرح تجھے چٹ کر جائے گی۔ اگر چہ تو اپنے آپ کو چٹ کرجانے والی ٹڈیوں کی مانند فراوانی کرے اور ٹڈیوں کی فوج کی مانند بے شمار ہوجائے۔ 16 تیرے یہاں کئی سودا گر ہو گئے جو مختلف جگہوں پر جاکر چیزیں خریدا کرتے ہیں۔ وہ اتنے انگنت ہوگئے جتنے آسمان کے تارے ہیں۔ وہ اس ٹڈی دل کے جیسے ہوگئے جو کھا تا ہے، اور سب کچھ کو اس وقت تک کھا تا رہتا ہے جب تک وہ ختم نہیں ہوجاتی اور پھر چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔ 17 تیرے شریف اور امراء ٹڈیوں کے دل کی طرح ہیں۔ جو سردی کے دن دیوار پر رہتی ہے اور جب آفتاب نکلتا ہے تو اڑ جاتی ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ سب کہاں جاتا ہے۔ 18 اے اسور کے بادشاہ تیرے چرواہے (سردار ) سو گئے۔ زور آور لوگ بھی محو خواب ہیں۔ اور تیرے بھیڑ بلا مقصد پہاڑوں پر بھٹک رہی ہے۔ انہیں واپس لانے والا کوئی نہیں ہے۔ 19 تو بری طرح گھائل ہوا ہے اور ایسا کچھ نہیں ہے جو تیرے زخم کو بھر سکے۔ ہر کوئی جو تیری تباہی کا ذکر سنتا ہے۔ تالیاں بجاتا ہے، وہ سب بہت خوش ہیں۔ جیسا کہ سبھی تیرے ظالمانہ عمل میں مبتلا ہیں۔
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR) 2007 by Bible League International |