Add parallel Print Page Options

دنیا کا آغاز

ابتداء میں خدا نے آسمان و زمین کو پیدا کيا۔ زمین پوری طرح خالی اور ویران تھی ؛اور زمین پر کوئی چیز نہ تھی۔ سمندر کے اُوپر اندھیرا چھایا ہوا تھا۔خدا کی روح پانی کے اوپر متحرک تھی۔ [a]

پہلا دن۔ روشنی

تب خدا نے کہا کہ “روشنی ہوجا” تو روشنی ہوگئی۔ خدا نے روشنی کو دیکھا خدا کو روشنی بڑی بھلی معلوم ہوئی۔ تب خدا نے اندھیرے کو روشنی سے علیحٰدہ کردیا۔ خدا نے روشنی کو “دِن”اور اندھیرے کو “رات” کا نا م دِیا۔

شام ہوئی اور پھر صبح ہوئی۔ یہ پہلا دن تھا۔

دوسرا دن۔ آسمان

تب خدا نے کہا ، “پانی کو دو حصّوں میں تقسیم کرنے کے لئے ذخیرہٴ آب کے درمیان ہوا پیدا ہونی چاہئے۔” اِس طرح خدا نے فضاء کو پیدا کرکے پانی کو علیحٰدہ کردیا۔ پانی کا کچھ حصّہ ہوا کے اوپر تھا اور کچھ حصّہ ہوا کے نیچے تھا۔ خدا نے اُس ہوا کو “آسمان ” کانام دیا۔ اِس طرح شام اور صبح ہوئی اور یہ دُوسرا دِن تھا۔

تیسرا دن۔ خشک زمین اور نباتات

تب خدا نے کہا ، “آسمان کے نیچے پایا جانے والا پانی ایک جگہ جمع ہوکر خشک زمین نظر آئے۔” تو ایسا ہی ہوا۔ 10 خدا نے سوکھی زمین کو “خشکی”اور ایک جگہ جمع ہوئے ذخیرہٴ آب کو “سمندر” کانام دیا۔ اور خدا نے دیکھا یہ سب اچھا ہے۔

11 پھر خدا نے کہا ، “زمین گھاس اور دانوں کو پیدا کرنے والے پودے اور میوے کے درخت اُگائے اور میوے کے درخت بیج والا پھل پیدا کرے۔ اور ہر ایک درخت اپنی ہی نسل کا بیج پیدا کرے۔” اور ایسا ہی ہوا۔ 12 زمین نے گھاس اور اناج پیدا کرنے والے پودوں کو اُ گایا اور بیج والے پھل کے درختوں کو اگایا اور ہر ایک درخت نے اپنی ہی نسل کا بیج پیدا کیا۔ خدا نے دیکھا کہ یہ سب اچھا ہے۔

13 اسی طرح شام سے صبح ہوکر تیسرا دن بنا۔

چوتھا دن۔ سورج ،چانداور ستارے

14 تب خدا نے کہا ، “آسمان میں روشنی پیدا ہو۔ اور یہ روشنی دن سے رات کو الگ کرے۔ اور یہ روشنی خاص قسم کی نشانی قرار پائے۔ اور یہ خاص اوقات [b] ، دنوں اور سالوں کو ظاہر کرے۔ 15 اور کہا کہ یہ روشنی (نور) آسمان ہی میں رہکر زمین پر اپنے اُجالے کو پھیلائے۔”اور ایسا ہی ہوا۔ 16 اِس لئے خدا نے دو بڑی روشنی پیدا کی۔ دِن پر حکمرانی کرنے کے لئے خدا نے بڑی روشنی کو پیدا کیا۔ ٹھیک اسی طرح رات پر حکمرانی کرنے کے لئے اس سے قدرے چھوٹی روشنی پیدا کی۔اِس کے علاوہ خدا نے ستاروں کو بھی پیدا کیا۔ 17 زمین کو روشن کرنے کے لئے خدا نے اِن روشنیوں کو آسمان میں قائم کیا۔ 18 رات اور دن پر حکو مت کرنے کے لئے اس نے ان روشنیوں کو آسمان میں قائم کیا۔ یہ روشنی کو اندھیرے سے الگ کیا۔ خدا نے دیکھا یہ اچھا ہے۔

19 اِس طرح شام سے صبح ہوکر چوتھا دِن بنا۔

پانچواں دِن۔ مچھلیاں اور پرندے

20 پھر خدا نے کہا ، “پانی میں آبی جانور بھر جائے، زمین پر فضاء میں پرندے اُڑتے پھریں۔” 21 پھر اسی طرح خدا نے سمندر میں بڑی جسامت و حجم رکھنے والے جانوروں کو پیدا کیا۔ سمندر میں تیرنے وا لے ہر قسم کے جانداروں کو اور بازووپرَ رکھنے وا لے ہر قسم کے پرندوں کو خدا نے پیدا کیا۔ اور خدا کو یہ ساری (مخلوق) بھلی لگی۔

22 خدا نے انہیں برکت دی اور کہا ، “پھُولو پھَلو اور اپنی نسلوں کو بڑھا ؤ اور سمندروں کو بھر دو۔ اور زمین پر بہت سے پرندے ہو جا ئیں۔”

23 اس طرح شام سے صبح ہو کر پانچواں دن بنا۔

چھٹا دن۔ خشکی کے چوپا ئے اور انسان

24 تب خدا نے کہا ، “زمین مختلف قسم کے جانداروں کو اُن کی ذات کی مناسبت سے پیدا کرے۔ ہر قسم کی بڑی جسامت وا لے جانور اور رینگنے والے چھو ٹے جا نور پیدا ہو کر ان میں اِضافہ ہو۔” اور ایسا ہی ہوا۔

25 اِسی طرح خدا نے ہر قسم کے جانور پیدا کئے۔ خدا نے وحشی جانوروں اور پالتو جانوروں اور رینگنے وا لے جانوروں کو پیدا فرما یا۔ اور خدا نے دیکھا کہ یہ اچھا ہے۔

26 تب خدا نے کہا ، “اب ہم انسان [c] کو ٹھیک اپنی مُشابہت پر پیدا کریں گے۔ اور انسان ہم جیسا ہی رہے اور انسان سمندر میں پا ئی جانے وا لی تمام مچھلیوں پر ، اور فضاء میں اُ ڑنے وا لے تمام جانوروں پر، بڑے جانوروں پر اور چھو ٹے جانوروں پر اپنی مرضی چلا ئے۔”

27 اِس لئے خدا نے انسان کو اپنی ہی صورت پر پیدا کیا۔ اور خدا نے اپنی ہی مُشابہت پر انسان کو پیدا کیا۔ اور خدا نے ان کو مرد اور عورت کی شکل و صورت بخشی۔ 28 خدا نے ان کو خیر و برکت دی۔ اور خدا نے ان سے کہا ، “تم اپنی افزائشِ نسل کرو اور زمین میں پھیل جا ؤ اور اُس کو اپنی تحویل میں لے لو۔ اور کہا کہ سمندر میں پا ئی جانے وا لی مچھلیوں پر اور فضا ء میں اُ ڑنے وا لے پرندوں پر اور زمین پر چلنے پھِر نے وا لے ہر ایک جاندار پر اپنا حکم چلا ؤ۔”

29 اِس کے علا وہ خدا نے ان سے کہا ، “اناج اُگا نے وا لے تمام پو دے اور بیج سے پیدا ہو نے وا لے تمام میوؤں کے درخت تم کو بطور غذا دیا ہو ں۔ 30 اور ہری بھری گھا س کے انبار جانوروں کو بطور غذا دیا ہوں۔ اور کہا کہ زمین پر بسنے وا لے ہر ایک چو پا ئے اور آسمان کی بلندیوں میں اُڑ نے و ا لے ہر ایک پرندے اور زمین پر متحرک ہر ایک اس کو بطور غذا کھا ئے گا۔” اور ایسا ہی ہوا۔

31 خدا نے ان تمام چیزوں کو جن کو اس نے پیدا فرما یا تھا دیکھا تو وہ سب اُ س کو بہت ہی بھلی لگیں۔

اِس طرح شام سے صبح ہو کر چھٹا دِن ہوا۔

Footnotes

  1. پیدائش 1:2 محترک تھی عبرانی زبان اس کا مطلب ہے “اوپر اڑنا” یا “اوپر سے نیچے آنا” جیسا کہ پرندہ گھونسلہ میں رہنے وا لے اپنے بچوں کی حفاظت کر نے کے لئے اوپر اڑتے ہیں۔
  2. پیدائش 1:14 خاص اوقات یا خاص ملاپ یہودیوں کے پاس مختلف چھٹیاں اور مختلف قسم کے ملاپ ا ماوس اور پو نم کے وقت میں شروع ہو تے ہیں۔
  3. پیدائش 1:26 انسان عبرانی زبان میں یہ لفط “انسان ” “لوگ ” یا “آدم ” جیسے نام کا معنی دیتا ہے۔ یہ لفظ “زمین ” یا “سرخ مٹّی ”جیسے معنی دینے وا لے الفاظ کی طرح ہے۔

The Beginning

In the beginning(A) God created(B) the heavens(C) and the earth.(D) Now the earth was formless(E) and empty,(F) darkness was over the surface of the deep,(G) and the Spirit of God(H) was hovering(I) over the waters.

And God said,(J) “Let there be light,” and there was light.(K) God saw that the light was good,(L) and he separated the light from the darkness.(M) God called(N) the light “day,” and the darkness he called “night.”(O) And there was evening, and there was morning(P)—the first day.

And God said,(Q) “Let there be a vault(R) between the waters(S) to separate water from water.” So God made the vault and separated the water under the vault from the water above it.(T) And it was so.(U) God called(V) the vault “sky.”(W) And there was evening, and there was morning(X)—the second day.

And God said, “Let the water under the sky be gathered to one place,(Y) and let dry ground(Z) appear.” And it was so.(AA) 10 God called(AB) the dry ground “land,” and the gathered waters(AC) he called “seas.”(AD) And God saw that it was good.(AE)

11 Then God said, “Let the land produce vegetation:(AF) seed-bearing plants and trees on the land that bear fruit with seed in it, according to their various kinds.(AG)” And it was so.(AH) 12 The land produced vegetation: plants bearing seed according to their kinds(AI) and trees bearing fruit with seed in it according to their kinds. And God saw that it was good.(AJ) 13 And there was evening, and there was morning(AK)—the third day.

14 And God said, “Let there be lights(AL) in the vault of the sky to separate the day from the night,(AM) and let them serve as signs(AN) to mark sacred times,(AO) and days and years,(AP) 15 and let them be lights in the vault of the sky to give light on the earth.” And it was so.(AQ) 16 God made two great lights—the greater light(AR) to govern(AS) the day and the lesser light to govern(AT) the night.(AU) He also made the stars.(AV) 17 God set them in the vault of the sky to give light on the earth, 18 to govern the day and the night,(AW) and to separate light from darkness. And God saw that it was good.(AX) 19 And there was evening, and there was morning(AY)—the fourth day.

20 And God said, “Let the water teem with living creatures,(AZ) and let birds fly above the earth across the vault of the sky.”(BA) 21 So God created(BB) the great creatures of the sea(BC) and every living thing with which the water teems and that moves about in it,(BD) according to their kinds, and every winged bird according to its kind.(BE) And God saw that it was good.(BF) 22 God blessed them and said, “Be fruitful and increase in number and fill the water in the seas, and let the birds increase on the earth.”(BG) 23 And there was evening, and there was morning(BH)—the fifth day.

24 And God said, “Let the land produce living creatures(BI) according to their kinds:(BJ) the livestock, the creatures that move along the ground, and the wild animals, each according to its kind.” And it was so.(BK) 25 God made the wild animals(BL) according to their kinds, the livestock according to their kinds, and all the creatures that move along the ground according to their kinds.(BM) And God saw that it was good.(BN)

26 Then God said, “Let us(BO) make mankind(BP) in our image,(BQ) in our likeness,(BR) so that they may rule(BS) over the fish in the sea and the birds in the sky,(BT) over the livestock and all the wild animals,[a] and over all the creatures that move along the ground.”

27 So God created(BU) mankind(BV) in his own image,(BW)
    in the image of God(BX) he created them;
    male and female(BY) he created them.(BZ)

28 God blessed them and said to them,(CA) “Be fruitful and increase in number;(CB) fill the earth(CC) and subdue it. Rule over(CD) the fish in the sea and the birds in the sky and over every living creature that moves on the ground.(CE)

29 Then God said, “I give you every seed-bearing plant on the face of the whole earth and every tree that has fruit with seed in it. They will be yours for food.(CF) 30 And to all the beasts of the earth and all the birds in the sky and all the creatures that move along the ground—everything that has the breath of life(CG) in it—I give every green plant for food.(CH)” And it was so.

31 God saw all that he had made,(CI) and it was very good.(CJ) And there was evening, and there was morning(CK)—the sixth day.

Footnotes

  1. Genesis 1:26 Probable reading of the original Hebrew text (see Syriac); Masoretic Text the earth