Add parallel Print Page Options

اَبرام کی کنعان وا پسی

13 اَبرام نے مصر چھو ڑا۔ ا َبرام اپنی بیوی اور اپنی ساری چیزوں کو لے کر بَراہ نیگیو اپنا سفر کیا۔ اور لوطو بھی اُس کے ہمراہ تھے۔ اور اُس وقت اَبرام مالدار ہو گئے تھے اُس کے پاس کئی جانور اور بہت سارا سونا اور چاندی تھی۔ اَبرام اپنے سفر کو آگے بڑھا تے ہو ئے نیگیوں سے آگے بیت ایل کو وا پس لوٹ گئے۔ اور وہ بیت ایل شہر سے عی شہر کے درمیانی مقام کو چلے گئے۔ اَبرام اور اُس کے خاندان وا لے جس جگہ اُترے تھے وہ یہی مقام تھا۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں اَبرام نے پہلے ایک قربانگاہ بنا ئی تھی۔ اور وہاں اُس جگہ پر اَبرام نے خداوند کی عبادت کی تھی۔

اَبرام اور لوط کا بچھڑ نا

اِس زمانے میں لو ط بھی اَبرام کے ساتھ سفر کر تے تھے۔ لوط کے پاس بھی بکریوں کا ریوڑ اور جانوروں کا گلّہ اور ڈیرے وغیرہ بھی تھے۔ اَبرام اور لوط کے پاس کثرت سے جانور تھے جس کی وجہ سے اُن کی دیکھ بھال کے لئے وہ جگہ نا کا فی تھی۔ اَبرام اور لوط کے چروا ہے تکرار کر نے لگے۔اُس زما نے میں کنعا نی اور فرزّی بھی اسی جگہ زندگی گزارتے تھے۔

اس وجہ سے ابرام نے لوط سے کہا کہ تجھ میں اور مجھ میں کسی بھی قسم کی بحث اور اَن بن نہ ہو ، اور تیرے اور میرے لوگوں میں کسی بھی قسم کی رنجش نہ ہو ، کیوں کہ ہم سب آپس میں بھا ئی ہیں۔ اس لئے ہم جدا ہو جائیں اپنی پسند کی جگہ کا تو انتخاب کر لے۔ اگر تو بائیں طرف جانا چاہتا ہے تو میں داہنی طرف چلا جاؤں گا اور اگر تو داہنی طرف جانا چاہتا ہے تو میں بائیں طرف چلا جاؤں گا۔

10 جو لوط نے آنکھ اٹھا کر دیکھا تو اسے یردن کی گھا ٹی نظر آئی۔ اور اس نے وہاں ضرورت سے زیادہ پا نی کو دیکھا ( یہ اس وقت کی بات ہے جب خدا وند نے سدوم اور عمورہ شہروں کو بر باد نہ کیا تھا۔ اس زمانے میں یردن کی گھا ٹی ضُغر تک خدا وند کے چمن کی طرح تھا۔ اور زمین مصر کی زمین کی طرح زر خیز بھی تھی۔ ) 11 اس وجہ سے لوط نے یردن کی ساری گھا ٹی کو اپنے لئے منتخب کر لی۔اور دونوں ایک دوسرے سے جدا ہو ئے۔اور لو ط نے مشرق کی طرف سفر کیا۔ 12 اور ابرام ملک کنعان میں ہی رہ گئے۔اور لوط نے گھا ٹی میں پا ئے جانے والے شہروں کے درمیان سکونت اختیار کی۔وہ اپنے خیمہ کو آگے بڑھا تے رہے جب تک کہ اس نے سدوم کے نزدیک خیمہ نہ لگا لیا۔ 13 سدوم کی رعایا بہت بُری تھی۔اور وہ ہمیشہ خدا وند کے حکم کے خلاف گناہوں کے کام کیا کر تی تھی۔

14 لوط کے جانے کے بعد خدا وند نے ابرام سے کہا ، “چاروں طرف نظر دوڑا شمال اور جنوب کی طرف ، اور مشرق و مغرب کی طرف دیکھ۔ 15 تو جس ملک کو دیکھ رہا ہے ،اسے تجھے اور تیرے بعد آنے والی تیری نسل کو عطا کروں گا۔ اور یہ ہمیشہ کے لئے تیرا ہی ہو گا۔ 16 میں تیرے لوگوں کو مٹی کے ذرّوں کی مانند بڑھا ؤں گا۔ اگر کسی کے لئے مٹی کے ذرّوں کو گننا ممکن ہے تو ٹھیک اسی طرح تیری نسل کے لوگوں کو بھی گننا ممکن ہو گا۔ 17 اس وجہ سے تو چلا جا اور اپنی ساری زمین میں گھو م پھر۔ اور اس کے طول و عرض میں چل پھر۔ اور اسکی لمبائی اور چوڑائی میں پھر لے ،کیوں کہ میں اسے تجھے دے رہا ہوں۔”

18 اس لئے ابرام نے اپنے خیموں کو اٹھا لیا۔ اور شاہ بلوط کے مَمرہ مقام کے قریب سکو نت اختیار کی۔ اور یہ حبرون شہر کے قریب تھا۔ اس جگہ ابرام نے خدا وند کی عبادت کے لئے ایک قربان گاہ بنائی۔

Abram and Lot Separate

13 So Abram went up from Egypt(A) to the Negev,(B) with his wife and everything he had, and Lot(C) went with him. Abram had become very wealthy(D) in livestock(E) and in silver and gold.

From the Negev(F) he went from place to place until he came to Bethel,(G) to the place between Bethel and Ai(H) where his tent had been earlier and where he had first built an altar.(I) There Abram called on the name of the Lord.(J)

Now Lot,(K) who was moving about with Abram, also had flocks and herds and tents. But the land could not support them while they stayed together, for their possessions were so great that they were not able to stay together.(L) And quarreling(M) arose between Abram’s herders and Lot’s. The Canaanites(N) and Perizzites(O) were also living in the land(P) at that time.

So Abram said to Lot,(Q) “Let’s not have any quarreling between you and me,(R) or between your herders and mine, for we are close relatives.(S) Is not the whole land before you? Let’s part company. If you go to the left, I’ll go to the right; if you go to the right, I’ll go to the left.”(T)

10 Lot looked around and saw that the whole plain(U) of the Jordan toward Zoar(V) was well watered, like the garden of the Lord,(W) like the land of Egypt.(X) (This was before the Lord destroyed Sodom(Y) and Gomorrah.)(Z) 11 So Lot chose for himself the whole plain of the Jordan and set out toward the east. The two men parted company: 12 Abram lived in the land of Canaan,(AA) while Lot(AB) lived among the cities of the plain(AC) and pitched his tents near Sodom.(AD) 13 Now the people of Sodom(AE) were wicked and were sinning greatly against the Lord.(AF)

14 The Lord said to Abram after Lot had parted from him, “Look around from where you are, to the north and south, to the east and west.(AG) 15 All the land that you see I will give to you and your offspring[a] forever.(AH) 16 I will make your offspring like the dust of the earth, so that if anyone could count the dust, then your offspring could be counted.(AI) 17 Go, walk through the length and breadth of the land,(AJ) for I am giving it to you.”(AK)

18 So Abram went to live near the great trees of Mamre(AL) at Hebron,(AM) where he pitched his tents. There he built an altar to the Lord.(AN)

Footnotes

  1. Genesis 13:15 Or seed; also in verse 16