Add parallel Print Page Options

ختنہ۔ معاہدہ کا ثبوت

17 جب اَبرام کی عمر ننانوے برس کی ہو ئی تو خداوند اُس پر ظا ہر ہوا اور اُس سے کہا ، “میں خدا قادر مطلق ہوں۔ میرے سامنے صحیح راستے پر چلو۔ میں تجھ سے ایک معاہدہ کر تا ہوں اور کہا کہ میں تجھے ایک بڑی قوم بنا نے کا وعدہ کر تا ہوں۔”

اُس کے فوراً بعد اَبرام نے خدا کو سجدہ کیا۔ تب خدا نے اُس سے کہا ، “میں تجھ سے جو وعدہ کیا ہوں وہ یہ ہے : تو بہت ساری قوموں کا باپ ہو گا۔ تیرا نا م اَبرام کے بجائے ابراہیم رکھتا ہوں۔ اب اِس کے بعد تجھے اِبراہیم ہی پُکا ریں گے۔ ا سلئے کہ اِس کے بعد کئی نسلوں کے لئے تیری حیثیت جدِّ اعلیٰ کی ہو گی۔ میں تمہیں بہت ساری نسلیں دوں گا۔ پو ری قوم اور تمام بادشاہ تم ہی میں سے آئینگے۔ میں تیرے ساتھ ایک معاہدہ کروں گا۔ اور یہ معاہدہ تیری تمام نسلوں کے لئے ہو گا۔ یہ معاہدہ ہمیشہ کے لئے رہیگا۔ میں تیرا اور تیری نسلوں کا خدا ہوں گا۔ تُو جس کنعان کی طرف سفر کر رہا ہے وہ تجھے تیری ساری نسلوں کو ہمیشہ کے لئے دُوں گا۔ اور کہا کہ میں ہی تمہا را خدا ہوں۔”

اِس کے علا وہ خدا نے ابراہیم سے کہا ، “ہما رے معاہدے کے مُطا بق تُو اور تیری ساری نسل کو ہمارے تمام معاہدے کا شکر گذار ہو نا چاہئے۔ 10 تو اور تیری نسل اس معاہدے کا ضرور پالن کرے کہ ہر ایک مَرد کا ختنہ ضرور کیا جانا چاہئے۔ 11 تم اپنے چمڑے کو کاٹ ڈالو گے یہ دکھا نے کیلئے کہ تم معاہدہ کا پالن کر تے ہو۔ 12 آج کے بعد سے تمہا رے پاس پیدا ہو نے وا لے ہر نرینہ بچے کو پیدا ئش کے آٹھ دِن بعد ختنہ کر وانا ہو گا۔ یہ قاعدہ و قانون تمہا رے گھر میں پیدا ہو نے وا لے خادِموں کیلئے اور غیر ممالک سے خرید کر لا ئے گئے نوکروں کے لئے بھی لا زمی ہو گا۔ میرے اور تیرے درمیان ہو ئے معاہدہ کیلئے یہ بطور نشانی ہو گا۔ 13 اس طرح ہر ایک لڑکا کا ختنہ کیا جانا چاہئے۔ تمہا رے گھر میں پیدا ہو نے وا لے ہر ایک لڑکے یا پھر خریدے گئے ہر ایک لڑکے کے ساتھ یہی کیا جانا چاہئے۔ جو معاہدہ میں نے تیرے ساتھ کیا ہے ہمیشہ کیلئے رہیگا۔ 14 کو ئی بھی نرینہ اولا د جس کا ختنہ نہ کیا گیا ہو اسے اپنے لوگوں سے کاٹ دیا جا ئے گا۔ کیو نکہ اس طرح کی اولاد میرے معاہدہ کی نا فرمانی کر رہی ہے۔”

اسحاق۔ وعدہ کیا ہوا بیٹا

15 خدا نے ابراہیم سے کہا کہ تیری بیوی سارا ئی [a] کا میں ایک نام دیتا ہوں۔ اور اب اُس کا نیا نام سارہ [b] ہو گا۔ 16 اُس کے حق میں برکت دوں گا اور اُس کو ایک بیٹا عطا کروں گا۔ اور تُو ہی اُس کا باپ ہو گا۔ اور کہا کہ بہت سی قوموں کے لئے اور بہت سے بادشاہوں کے لئے وہی اصل ماں ہو گی۔

17 ابراہیم اپنا چہرہ نیچے کر کے زمین پر گِرے اور ہنسے اور بولے ، “میں سو سال کا ہو گیا ہوں۔ اِس لئے مجھے اولاد ہو نا ممکن نہیں۔ سارہ کی عمر نوّے برس ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اُس کے لئے بھی ممکن نہیں ہے کہ اولاد ہو۔

18 تب ابراہیم نے خدا سے پو چھا، “برائے مہر بانی اپنی ہمدردی اسمٰعیل پر دکھا۔”

19 اِس پر خدا نے اُس سے کہا کہ نہیں بلکہ تیری بیوی سارہ کو بھی ایک بچّہ ہو گا۔اور تُو اُس کا نام اسحاق [c] رکھنا میں اُس سے ایک معاہدہ کروں گا۔ اور وہ معاہدہ ہی اُس کی نسل میں قائم و دائم رہے گا۔

20 “تُو نے اسمٰعیل کے حق میں جو معروضہ کیا اس کو میں نے سُن لیا ہے۔اور میں اس کو برکت دونگا اور وہ کئی بچّوں کے باپ ہو ں گے۔اور وہ بارہ بڑے بڑے سرداروں کا باپ ہو گا۔اور اُس کی نسل ایک عظیم قوم بن کر ابھرے گی۔ 21 لیکن میں اپنا معاہدہ اسحاق سے کر لوں گا اور سارہ سے پیدا ہو نے والا بچّہ ہی اِسحاق ہو گا۔ اور کہا کہ اگلے برس اِسی وقت اسحاق پیدا ہوگا۔”

22 خدا ابراہیم سے بات کر نے کے بعد آسمانی دنیا میں چلا گیا۔ 23 اسی دن ابراہیم نے اسمٰعیل کا ،اہل خانہ کے تمام نرینہ کا ،چا ہے وہ ان کے گھر پیدا ہو ئے نوکر ہوں یا زر خرید غلام ،خدا کے حکم کے مطا بق ختنہ کر وایا۔

24 ابراہیم کا جب ختنہ ہوا تو وہ ننانوے برس کے تھے۔ 25 اور جب اسمٰعیل کا ختنہ ہوا تو وہ تیرہ برس کے تھے۔ 26 ابرا ہیم کا اور اس کے بیٹے اسمٰعیل کا ختنہ ایک ہی دن ہوا۔ 27 ابراہیم کے اہل خا نہ کے تمام نرینہ چاہے وہ اس کے گھر میں پیدا ہو نے والے نوکر ہوں یا غلام ہوں سب کا ختنہ کر وادیا گیا۔

Footnotes

  1. پیدائش 17:15 سارائی بہت ممکن ہے آرامی زبان میں اس کے معنیٰ “شہزادی ” ہوں گے۔
  2. پیدائش 17:15 سارہ عبرانی زبان میں اس کے معنیٰ “شہزادی ” ہوں گے
  3. پیدائش 17:19 اسحٰق جس کے معنیٰ “وہ ہنستا ہے ” ہوں گے۔