Add parallel Print Page Options

شمعدان

خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “ہا رون سے بات کرو اور اُس سے کہو شمعدان میں رکھے سات چراغوں کو روشن کرے۔ یہ چراغ شمعدان کے سامنے کے علاقے کو روشن کریگا۔ ”

ہا رون چراغوں کو ٹھیک جگہ پر رکھا اور اُن کا رُخ ایسا کر دیا کہ اس سے شمعدان کے سامنے کا علاقہ روشن ہو سکے۔ اس نے موسیٰ کو دیئے گئے خداوند کے حکم کی تعمیل کی۔ شمعدان سونے کے پتّروں سے بنا تھا۔ سونے کا استعمال نیچے بُنیاد سے لے کر اوپر سُنہرے پھو لوں تک کیا گیا تھا۔ یہ سب اسی طرح بنا تھا جیسا کہ خداوند نے موسیٰ کو دکھا یا تھا۔

لا وی نسلوں کا وقف

خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “لا وی کے نسل کے لوگوں کو اسرا ئیل کے دوسرے لوگوں سے الگ لے جا ؤ ان لا وی نسل کے لوگوں کو پاک کرو۔ انہیں پاک کرنے کے لئے گناہ کے نذرانے سے پانی لیکر انکے اوپر چھڑکنا چا ہئے۔ تب اسے اپنے آپ کو صاف کر نے کے لئے اپنا پو را جسم پر استرہ پھیر وا نا پڑیگا اور کپڑوں کو دھونا ہو گا۔

“تب وہ ایک نیا بیل اور اس کے ساتھ استعما ل میں آنے وا لی اناج کی قربانی لیں گے یہ اناج کی قربانی تیل ملا ہوا آٹا ہو گا۔ تب دوسرے بیل کو گناہ کی قربانی کے طور پر لو۔ لا وی خاندان کے لوگوں کو خیمٴہ اجتماع کے سامنے لا ؤ۔ تب سبھی بنی اسرائیلیوں کو جمع کرو۔ 10 تب تمہیں لا وی خاندان کے لوگوں کو خداوند کے سامنے لانا چا ہئے اور بنی اسرا ئیل اپنا ہا تھ اُن پر رکھیں گے۔ [a] 11 تب ہا رون لا وی خاندان کے لوگوں کو خداوند کے سامنے لا ئے گا۔ وہ خدا کے لئے بنی اسرا ئیلیوں کے ذریعہ لہرا نے کا نذرانہ کے طور پر ہو نگے اس طریقے سے لا وی خاندان کے لوگ خداوند کا خاص کام کرنے کے لئے تیار ہونگے۔

12 “لا ویوں سے کہو کہ وہ اپنا ہا تھ بیلوں کے سر پر رکھیں۔ ایک بیل خداوند کو گناہ کا نذرانہ کے طور پر ہو گا۔ دوسرا بیل خداوند کو جلانے کا نذرانے کے طور پر کام آئے گا۔ یہ نذرانے لا ویوں کے لئے کفّارہ ہونگے۔ 13 لا وی نسل کے لوگوں سے کہو کہ وہ ہا رون اور اس کے بیٹوں کے سامنے کھڑے ہوں۔ تب خداوند کے سامنے لا وی نسل کے لوگوں کو لہرانے کی قربانی کے طور پر پیش کرو۔ 14 یہ لا وی کے نسل کے لوگوں کو پاک بنا ئے گا۔ یہ دکھا ئے گا کہ وہ خدا کے لئے خاص طریقے سے استعمال ہو ں گے وہ اسرائیل کے دوسرے لوگوں سے مختلف ہو ں گے اور لا وی نسل کے لوگ میرے ہوں گے۔

15 “اس لئے لا وی نسل کے لوگوں کو پاک کرو اور انہیں خداوند کے سامنے لہرانے کی قربانی کے طور پر پیش کرو۔ جب یہ پورا ہو جا ئے تو وہ آسکتے ہیں۔ اور خْیمٴہ اجتماع میں اپنا کام کر سکتے ہیں۔ 16 یہ لا وی نسل اسرائیل کے وہ لوگ ہیں جو مجھ کو دیئے گئے ہیں۔ میں نے انہیں اپنے لوگوں کے طور پر قبول کیا ہے۔ گزرے زمانے میں ہر ایک اسرا ئیل کے خاندان میں پہلو ٹھا بیٹا مجھے دیا جا تا تھا۔ لیکن میں نے لا وی نسل کے لوگوں کو اسرائیل کے دوسرے خاندانوں کے پہلو ٹھے بیٹوں کی جگہ پر قبول کیا ہے۔ 17 اسرائیل کا ہر وہ شخص جو اسرائیل کے ہر ایک خاندان میں پہلو ٹھا ہے میرا ہے۔ چا ہے وہ آدمی ہو یا جانور میرا ہے۔ میں نے مصر میں سبھی پہلو ٹھے بچوں اور سبھی پہلو ٹھے جانوروں کو مار ڈا لا تھا۔ اس لئے میں نے تمام پہلو ٹھے لڑکوں کو الگ کیا تا کہ وہ میرے ہو سکیں۔ 18 اب میں نے لا وی نسل کے لوگوں کو لے لیا ہے۔ میں نے اسرائیل کے دوسرے لوگوں کے خاندانوں کے پہلو ٹھے بچوں کی جگہ ان کو قبول کیا ہے۔ 19 میں نے سبھی بنی اسرائیلیوں میں سے لا وی نسل کے لوگوں کو چُنا ہے۔ میں نے انہیں ہا رون اور اُس کے بیٹوں کو تحفہ کے طور پر دیا ہے۔ میں چا ہتا ہوں کہ وہ خیمٴہ اجتماع میں کام کریں۔ وہ سبھی بنی اسرا ئیلیوں کے لئے خدمت کریں گے۔ اور وہ ان قربانیوں کو کرنے میں مدد کریں گے جو بنی اسرا ئیلیوں کے گنا ہوں کو پاک کرتا ہے۔ تب کو ئی بڑی بیما ری یا آفت بنی اسرا ئیلیوں کو نہیں ہو گی۔ جب وہ مقدس جگہ کے پاس آئیں گے۔”

20 اس لئے موسیٰ ، ہا رون اور اسرا ئیل کے سبھی لوگوں نے خداوند کا حکم مانا۔ انہوں نے لا وی نسلوں کے ساتھ ویسا ہی کیا جیسا کہ خداوند نے اس کے ساتھ کام کرنے کا موسیٰ کو حکم دیا تھا۔ 21 لا ویوں نے اپنے آپ کو پاک کیا اور اپنے لباسوں کو دھو یا۔ تب ہا رون نے انہیں خداوند کے سامنے لہرا نے کا نذرانہ کے طور پر پیش کیا۔ ہا رون نے بھی ان تحفوں کو پیش کیا جسے ان لوگوں کے لئے کفّارہ کے طور پر پیش کیا گیا تھا تا کہ وہ پاک ہو جا ئیں 22 پاکی کے بعد لا وی خاندان کے لوگ اپنا کام کرنے کے لئے خیمٴہ اجتماع میں آئے۔ ہا رون اور اس کے بیٹوں نے اُن کی دیکھ بھا ل کی۔ وہ لا وی خاندان کے لوگوں کے کام کے لئے جواب دہ تھے۔ ہا رون اور اس کے بیٹوں نے اُن کے احکام کی تعمیل کی جنہیں خداوند نے موسیٰ کو دیا تھا۔

23 خداوند نے موسیٰ سے کہا ، 24 “لا وی نسل کے لوگوں کے لئے یہ خاص حکم ہے : ہر ایک لا وی نسل کا مرد جو پچیس سال یا اس سے زیادہ عمر کا ہو ضرور آنا چا ہئے اور خیمٴہ اجتماع کے کاموں میں ہا تھ بٹانا چا ہئے۔ 25 جب کو ئی آدمی ۵۰ سال کا ہو جا ئے تو اس کو اُن کا موں سے سبکدوش ہو نا چا ہئے اسے اور زیادہ دنوں تک کام نہیں کرنا چا ہئے۔ 26 بہرحال ۵۰ سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ خیمٴہ اجتماع میں نگہبانی کے طور پر اپنے بھا ئیوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ لیکن وہ اور کو ئی زیادہ بھا ری کام نہیں کریں گے۔ اس لئے تم یہ کام لا ویوں سے کرنا جب تم انکا کام انہیں سونپوگے۔”

Footnotes

  1. گنتی 8:10 اپنا ہاتھ ان پر رکھیں گے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ لاوی لوگوں کو انکے خاص کام پر منتخب کرنے میں حصّہ لئے ہیں۔

Setting Up the Lamps

The Lord said to Moses, “Speak to Aaron and say to him, ‘When you set up the lamps, see that all seven light up the area in front of the lampstand.(A)’”

Aaron did so; he set up the lamps so that they faced forward on the lampstand, just as the Lord commanded Moses. This is how the lampstand was made: It was made of hammered gold(B)—from its base to its blossoms. The lampstand was made exactly like the pattern(C) the Lord had shown Moses.

The Setting Apart of the Levites

The Lord said to Moses: “Take the Levites from among all the Israelites and make them ceremonially clean.(D) To purify them, do this: Sprinkle the water of cleansing(E) on them; then have them shave their whole bodies(F) and wash their clothes.(G) And so they will purify themselves.(H) Have them take a young bull with its grain offering of the finest flour mixed with olive oil;(I) then you are to take a second young bull for a sin offering.[a](J) Bring the Levites to the front of the tent of meeting(K) and assemble the whole Israelite community.(L) 10 You are to bring the Levites before the Lord, and the Israelites are to lay their hands on them.(M) 11 Aaron is to present the Levites before the Lord as a wave offering(N) from the Israelites, so that they may be ready to do the work of the Lord.

12 “Then the Levites are to lay their hands on the heads of the bulls,(O) using one for a sin offering(P) to the Lord and the other for a burnt offering,(Q) to make atonement(R) for the Levites. 13 Have the Levites stand in front of Aaron and his sons and then present them as a wave offering(S) to the Lord. 14 In this way you are to set the Levites apart from the other Israelites, and the Levites will be mine.(T)

15 “After you have purified the Levites and presented them as a wave offering,(U) they are to come to do their work at the tent of meeting.(V) 16 They are the Israelites who are to be given wholly to me. I have taken them as my own in place of the firstborn,(W) the first male offspring(X) from every Israelite woman. 17 Every firstborn male in Israel, whether human or animal,(Y) is mine. When I struck down all the firstborn in Egypt, I set them apart for myself.(Z) 18 And I have taken the Levites in place of all the firstborn sons in Israel.(AA) 19 From among all the Israelites, I have given the Levites as gifts to Aaron and his sons(AB) to do the work at the tent of meeting on behalf of the Israelites(AC) and to make atonement for them(AD) so that no plague will strike the Israelites when they go near the sanctuary.”

20 Moses, Aaron and the whole Israelite community did with the Levites just as the Lord commanded Moses. 21 The Levites purified themselves and washed their clothes.(AE) Then Aaron presented them as a wave offering before the Lord and made atonement(AF) for them to purify them.(AG) 22 After that, the Levites came to do their work(AH) at the tent of meeting under the supervision of Aaron and his sons. They did with the Levites just as the Lord commanded Moses.

23 The Lord said to Moses, 24 “This applies to the Levites: Men twenty-five years old or more(AI) shall come to take part in the work at the tent of meeting,(AJ) 25 but at the age of fifty,(AK) they must retire from their regular service and work no longer. 26 They may assist their brothers in performing their duties at the tent of meeting, but they themselves must not do the work.(AL) This, then, is how you are to assign the responsibilities of the Levites.”

Footnotes

  1. Numbers 8:8 Or purification offering; also in verse 12