Add parallel Print Page Options

اسرائیل کو خدا کی قوت پر بھروسہ رکھنا چاہئے

31 انکا برا ہو جو مدد کے لئے مصر کو جاتے اور وہ انہیں بچانے کے لئے گھو ڑوں پر اعتماد کر تے ہیں۔ وہ رتھوں کی عظیم تعداد اور انکے طا قتور سواروں پر بھروسہ کرتے ہیں۔ لیکن وہ اسرائیل کے مقدس پر کبھی مدد کے لئے بھروسہ نہیں کرتے ہیں۔ اور وہ خدا وند سے کسی چیز کی تلاش نہیں کرتے ہیں۔ لیکن خدا وند بھی عقلمند ہے اور وہ خدا وند ہی ہے جو ان پر بلا نازل کرے گا۔ وہ اپنی دھمکی سے پیچھے نہیں ہٹتا ہے۔ خدا وند برے لوگوں کے خلاف کھڑا ہوگا اور جنگ کرے گا۔ خدا وند ان لوگوں کے خلاف جنگ کرے گا جو انہیں مدد پہنچا نے کی کو شش کرتے ہیں۔

مصری تو صرف انسان ہیں خدا نہیں۔ انکے گھو ڑے گوشت اور خون ہیں روح نہیں۔ خدا وند اپنا ہاتھ آگے بڑھا ئے گا اور حمایتی شکست یاب ہو جائے گا اور حمایت چاہنے والے لوگوں کو بھی پست کرے گا۔ وہ دونوں برباد ہوجائیں گے۔

کیوں کہ خدا وند نے مجھ سے یوں فرمایا ہے کہ جس طرح شیر اپنے شکار پر غرا تا ہے اور اگر بہت سے چرواہے اسکے مقابلہ کو بلائے جائیں انکی للکار اسے نہیں ڈرا تی ہے اور نہ ہی وہ ان سے پریشان ہوتا ہے۔

اسی طرح خدا وند قادر مطلق کوہِ صیون پر اتریگا اور اسی پہا ڑی پر لڑے گا۔ خدا وند قادر مطلق ویسے ہی یروشلم کی حفاظت کرے گا جیسے اپنے گھونسلے پر منڈلا تے ہوئے پرندے خدا وند اسے بچائے گا اور اسکی حفاظت کرے گا۔ خدا وند اوپر سے ہوکر نکل جائے گا اور یروشلم کی حفاظت کرے گا۔

اے بنی اسرائیل ! تم نے خدا سے بغاوت کی۔ تمہیں خدا کی طرف ضرور لوٹ آنا چاہئے۔ تب تم میں سے ہر ایک ان سونے چاندی کی مورتیوں کی پرستش کرنا چھو ڑدوگے۔ جنہیں تم نے بنا یا ہے۔ ان مورتیوں کو بنا کر تم نے سچ مچ گناہ کیا ہے۔

یہ سچ ہے کہ تلوار کے ذریعہ اسور کو ہرا دیا جائے گا لیکن وہ تلوار کسی انسان کی تلوار نہیں ہوگی۔ اسور فنا ہوجائے گا لیکن وہ بربادی کسی انسان کی تلوار کے ذریعہ نہیں کی جائے گی۔ اسور خدا کی تلوار کی وجہ سے بھاگ نکلے گا۔ وہ اس تلوار سے بھا گے گا۔ لیکن اس کے جوان مرد گرفتار ہونگے اور غلام کے طور پر کام کرنے پر مجبور کئے جائیں گے۔ اور اسور کی “چٹان” بادشاہ کے خوف سے بھاگ جائے گی۔ انکے قائدین خوفزدہ ہوجائیں گے اور وہ اپنے جھنڈ کو چھو ڑ دیں گے۔

یہ خدا وند فرماتا ہے جس کی آگ صیون میں اور بھٹی یروشلم میں ہے۔

Woe to Those Who Rely on Egypt

31 Woe(A) to those who go down to Egypt(B) for help,
    who rely on horses,(C)
who trust in the multitude of their chariots(D)
    and in the great strength of their horsemen,
but do not look to the Holy One(E) of Israel,
    or seek help from the Lord.(F)
Yet he too is wise(G) and can bring disaster;(H)
    he does not take back his words.(I)
He will rise up against that wicked nation,(J)
    against those who help evildoers.
But the Egyptians(K) are mere mortals and not God;(L)
    their horses(M) are flesh and not spirit.
When the Lord stretches out his hand,(N)
    those who help will stumble,
    those who are helped(O) will fall;
    all will perish together.(P)

This is what the Lord says to me:

“As a lion(Q) growls,
    a great lion over its prey—
and though a whole band of shepherds(R)
    is called together against it,
it is not frightened by their shouts
    or disturbed by their clamor(S)
so the Lord Almighty will come down(T)
    to do battle on Mount Zion and on its heights.
Like birds hovering(U) overhead,
    the Lord Almighty will shield(V) Jerusalem;
he will shield it and deliver(W) it,
    he will ‘pass over’(X) it and will rescue it.”

Return,(Y) you Israelites, to the One you have so greatly revolted(Z) against. For in that day(AA) every one of you will reject the idols of silver and gold(AB) your sinful hands have made.(AC)

“Assyria(AD) will fall by no human sword;
    a sword, not of mortals, will devour(AE) them.
They will flee before the sword
    and their young men will be put to forced labor.(AF)
Their stronghold(AG) will fall because of terror;
    at the sight of the battle standard(AH) their commanders will panic,(AI)
declares the Lord,
    whose fire(AJ) is in Zion,
    whose furnace(AK) is in Jerusalem.