Add parallel Print Page Options

غیر مقبوضہ زمین

13 جب یشوع بہت بوڑھے ہو گئے تو خداوند نے ا س سے کہا ، “یشوع ، تم بوڑھے ہو گئے ہو لیکن ابھی بہت سی زمین ہے جسے تمہیں قبضہ کرنی ہے۔ تم نے ابھی تک جسور لوگوں کی زمین اور فلسطینیوں کی زمین نہیں لی ہے۔ تم نے مصر کی سر حد پر سیحور دریا سے شمال میں عکران کی سر حد تک کا علا قہ نہیں لیا ہے۔ وہ ابھی تک کنعانی لوگوں کا ہے۔ تمہیں بادشاہ اشدود ، اسقلان ، جا ت ، اور پانچوں فلسطینی قائدین کو شکست دینی ہے۔ تمہیں ان حوّی لوگوں کو شکست دینی چا ہئے۔ جو کنعانی سر زمین کے جنوب میں رہتے ہیں۔ تم نے ابھی جبیلی لوگوں کے علاقہ کو شکست نہیں دی ہے اور ابھی بعل جا د کے مشرق میں لبنان میں حُر مون پہا ڑی کی ترا ئی کا علاقہ بھی ہے۔

“صیدون کے لوگ لبنان سے مسر فات الما ئم کے پہا ڑی تک رہتے ہیں۔ لیکن میں بنی اسرا ئیلیو ں کے لئے ان سب کو زبردستی باہر نکال دو ں گا۔ جب تم بنی اسرا ئیلیو ں میں زمین تقسیم کرو تو اس علاقہ کو نامزد کرنا ضرور یاد رکھو۔ اور میں نے جیسا کہا ویسا ہی کرو۔ اب زمین کو ۹ خاندانی گروہوں اور منسّی کے آدھے خاندانی گروہ میں تقسیم کرو۔ ”

زمینوں کی تقسیم

رو بن ، جاد کے خاندانی گروہ اور منسّی کے دوسرے آدھے خاندانی گروہ پہلے ہی اپنی تمام زمین لے چکے ہیں۔خداوند کے خادم موسیٰ نے دریا ئے یردن کا مشرقی علاقہ انہیں دیا ہے۔ موسیٰ نے جو زمین انہیں دی تھی وہ یہ ہے : وہ زمین عرو عیر سے شروع ہو کر ارنون گھا ٹی ہو تی ہو ئی گھا ٹی میں شہر تک پھیلی ہو ئی ہے۔ اور اس میں دیبون سے مید باتک کا پو را میدان آتا ہے۔ 10 اموری لوگوں کا باد شاہ سیحون جن شہروں میں حکومت کرتا تھا وہ اسی زمین میں تھے۔ وہ بادشاہ حسبون شہر میں حکومت کر تا تھا وہ زمین مسلسل اس علاقہ تک تھی جس میں عمونی لوگ رہتے تھے۔ 11 جِلعاد شہر بھی اسی زمین میں تھا جُسور اور معکا تی لوگ جس علاقے میں رہتے تھے وہ اسی زمین میں تھا۔ پو را حُرمون پہا ڑ اور سلکہ تک سارا بسن اس زمین میں تھا۔ 12 بادشاہ عوج کا پو را ملک اسی زمین میں تھا۔ بادشا ہ عوج بسن میں حکومت کر تا تھا۔ پہلے وہ عستارات اور ادرعی میں حکومت کرتا تھا۔ عوج اور رفا ئمی لوگوں میں سے تھا۔ پہلے ہی موسیٰ نے ان لوگوں کو شکست دے دی تھی اور ان کی سر زمین لے لی تھی۔ 13 بنی اسرا ئیل جُسور اور معکا تی لوگوں کو طا قت کے زور سے باہر نہیں نکال سکے۔ وہ لوگ اب تک آج بھی بنی اسرا ئیلیوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

14 صرف لا وی کاخاندانی گروہ ہی ایسا تھا۔ جسے کو ئی زمین نہیں ملی اس کے بدلے انہیں وہ سب نذرانے ملے جو اسرا ئیل کے خداوند خدا کو نذرانے کے طور سے چڑھا ئے جا تے تھے۔ خداوند نے لا وی لوگوں کو اس کا وعدہ کیا تھا۔

15 موسیٰ نے رُوبن کے سبھی قبیلے کو ایک ایک علاقہ دیا تھا۔ یہ وہی زمین ہے جسے انہوں نے پا ئی تھی۔ 16 یہ زمین امون رُوبن کے قریب عرو عیر سے لے کر مید با کے قصبہ تک تھی۔ اس زمین میں تمام میدان اور ارنون کے درمیان کا قصبہ بھی شامل تھا۔ 17 وہ زمین حسبون میں شامل تھی۔اس میں تمام قصبات اور میدان شامل تھے۔ وہ قصبات ، دیبون ، باما ت بعل اور بیت بعل معون ، 18 یہصاہ ، قدیمات ، مفعت ، 19 قریتائم ، سبماہ ، ضرة السحر ، جو وادی میں پہا ڑ پر ہے۔ 20 بیت فغور ، پِسگہ کی پہا ڑی اور بیت یسیموت تھے۔ 21 اس لئے وہ زمین تمام قصبات سمیت میدانوں میں تھی اور اس کے علاوہ تمام علا قے جو اموری لوگوں کا بادشاہ سیحون جس پر حکومت کر تا تھا شامل تھا۔ وہ بادشا ہ حسبون پر حکومت کرتا تھا۔ لیکن موسیٰ نے اس کو اور مدیا نی لوگوں کے قائدین کو شکست دی تھی۔ وہ قائدین اوی ، رقم ، صُور ، حوُر ، اور ربع تھے۔ ( وہ تما م قائدین ایک ساتھ سیحون کی فوج سے لڑے۔) یہ تمام قائدین اس ملک میں رہتے تھے۔ 22 بنی اسرا ئیلیوں نے بعور کے بیٹے بلعام کو شکست دی تھی۔ بلعام نے جا دو سے مستقبل کے متعلق کہنے کی کوشش کی تھی۔ بنی اسرا ئیلیوں نے جنگ کے دو ران وہاں کئی لوگوں کو مار ڈا لا۔ 23 جو علاقہ رُوبن کو دیا گیا تھا۔ اس کی حد دریا ئے یردن کے کنارے پر ختم ہو ئی تھی۔ اس لئے یہ زمین روُبن کے قبیلہ کو دی گئی۔ اس میں یہ تمام قصبات اور فہرست میں لکھے گئے تمام کھیت شامل تھے۔

24 یہ وہ زمین ہے جسے موسیٰ نے جاد کے خاندانی گروہ کو دی۔ موسیٰ نے یہ زمین جا د کے قبیلہ کو دی۔

25 جلعاد کے تمام شہروں پر مشتمل یہ علاقہ یعزیر کا تھا۔ موسیٰ نے عمّونی کی آدھی زمین بھی جو ربّہ کے قریب عرو عیر تک پھیلی ہوئی تھی دی۔ 26 اُس علاقے میں حسبون سے رامت ِالمصفاہ اور بطونیم کے علاقے شامل تھے۔ 27 اس میں بیت ہارم کی وادی ، بیت نمرہ ، سکات اور صفون شامل تھے۔ باقی ساری سر زمین جس پر حسبون کا بادشاہ سیحون نے حکومت کیا تھا اس میں شامل تھی۔ یہ زمین دریائے یردن کے مشرق کی طرف ہے۔ یہ زمین گلیل جھیل کے آخر تک پھیلی ہوئی ہے۔ 28 سارا علاقہ وہ ہے جسے موسیٰ نے جاد کے خاندانی گروہ کو دیا تھا۔ اس زمین میں یہ سارے شہر تھے جو فہرست میں ہیں۔ موسیٰ نے وہ زمین ہر ایک خاندانی گروہ کو دی۔

29 یہ وہ زمین ہے جسے موسیٰ نے منسّی خاندانی گروہ کے آدھے لوگوں کو دی۔ منسّی کے خاندانی گروہ میں سے تمام خاندانوں کے آدھے خاندان نے زمین پائی۔

30 زمین محنائیم سے شروع ہوئی۔ اور بسن کی ساری زمین پر پھیل گئی جس پر بسن کا بادشاہ عوج حکومت کرتا تھا اور بسن میں یائیر کے شہر بھی شامل تھے ( کل ملاکر ۶۰ شہر تھے ) 31 اس زمین میں آدھا جلعاد وادی عستارات اور ادرعی شامل تھے۔ ( جلعاد، عستارات اور ادرعی وہ شہر تھے جس میں عوج رہتا تھا ) وہ سارا علاقہ منسّی کے بیٹے مکیر کے قبیلے کے خاندان کو دیئے گئے اُس کے آدھے بیٹوں نے یہ علاقہ پایا۔

32 موسیٰ نے موآب کے میدان میں اُن خاندانی گروہ کو یہ ساری زمین دی۔ یہ یریحو کے مشرق میں دریائے یردن کے دوسری طرف تھی۔ 33 لیکن موسیٰ نے لاوی خاندانی گروہ کو کوئی زمین نہیں دی اِسرائیل کے خدا وند خدا ان کی میراث تھی جیسا کہ انہوں نے ان سے کہا تھا۔

Land Still to Be Taken

13 When Joshua had grown old,(A) the Lord said to him, “You are now very old, and there are still very large areas of land to be taken over.

“This is the land that remains: all the regions of the Philistines(B) and Geshurites,(C) from the Shihor River(D) on the east of Egypt to the territory of Ekron(E) on the north, all of it counted as Canaanite though held by the five Philistine rulers(F) in Gaza, Ashdod,(G) Ashkelon,(H) Gath and Ekron; the territory of the Avvites(I) on the south; all the land of the Canaanites, from Arah of the Sidonians as far as Aphek(J) and the border of the Amorites;(K) the area of Byblos;(L) and all Lebanon(M) to the east, from Baal Gad below Mount Hermon(N) to Lebo Hamath.(O)

“As for all the inhabitants of the mountain regions from Lebanon to Misrephoth Maim,(P) that is, all the Sidonians, I myself will drive them out(Q) before the Israelites. Be sure to allocate this land to Israel for an inheritance, as I have instructed you,(R) and divide it as an inheritance(S) among the nine tribes and half of the tribe of Manasseh.”

Division of the Land East of the Jordan

The other half of Manasseh,[a] the Reubenites and the Gadites had received the inheritance that Moses had given them east of the Jordan, as he, the servant of the Lord, had assigned(T) it to them.(U)

It extended from Aroer(V) on the rim of the Arnon Gorge, and from the town in the middle of the gorge, and included the whole plateau(W) of Medeba as far as Dibon,(X) 10 and all the towns of Sihon king of the Amorites, who ruled in Heshbon,(Y) out to the border of the Ammonites.(Z) 11 It also included Gilead,(AA) the territory of the people of Geshur and Maakah, all of Mount Hermon and all Bashan as far as Salekah(AB) 12 that is, the whole kingdom of Og in Bashan,(AC) who had reigned in Ashtaroth(AD) and Edrei.(AE) (He was the last of the Rephaites.(AF)) Moses had defeated them and taken over their land.(AG) 13 But the Israelites did not drive out the people of Geshur(AH) and Maakah,(AI) so they continue to live among the Israelites to this day.(AJ)

14 But to the tribe of Levi he gave no inheritance, since the food offerings presented to the Lord, the God of Israel, are their inheritance, as he promised them.(AK)

15 This is what Moses had given to the tribe of Reuben, according to its clans:

16 The territory from Aroer(AL) on the rim of the Arnon Gorge, and from the town in the middle of the gorge, and the whole plateau past Medeba(AM) 17 to Heshbon and all its towns on the plateau,(AN) including Dibon,(AO) Bamoth Baal,(AP) Beth Baal Meon,(AQ) 18 Jahaz,(AR) Kedemoth,(AS) Mephaath,(AT) 19 Kiriathaim,(AU) Sibmah,(AV) Zereth Shahar on the hill in the valley, 20 Beth Peor,(AW) the slopes of Pisgah, and Beth Jeshimoth— 21 all the towns on the plateau(AX) and the entire realm of Sihon king of the Amorites, who ruled at Heshbon. Moses had defeated him and the Midianite chiefs,(AY) Evi, Rekem, Zur, Hur and Reba(AZ)—princes allied with Sihon—who lived in that country. 22 In addition to those slain in battle, the Israelites had put to the sword Balaam son of Beor,(BA) who practiced divination.(BB) 23 The boundary of the Reubenites was the bank of the Jordan. These towns and their villages were the inheritance of the Reubenites, according to their clans.(BC)

24 This is what Moses had given to the tribe of Gad, according to its clans:

25 The territory of Jazer,(BD) all the towns of Gilead(BE) and half the Ammonite country as far as Aroer, near Rabbah;(BF) 26 and from Heshbon(BG) to Ramath Mizpah and Betonim, and from Mahanaim(BH) to the territory of Debir;(BI) 27 and in the valley, Beth Haram, Beth Nimrah,(BJ) Sukkoth(BK) and Zaphon(BL) with the rest of the realm of Sihon king of Heshbon (the east side of the Jordan, the territory up to the end of the Sea of Galilee[b](BM)). 28 These towns and their villages were the inheritance of the Gadites,(BN) according to their clans.

29 This is what Moses had given to the half-tribe of Manasseh, that is, to half the family of the descendants of Manasseh, according to its clans:

30 The territory extending from Mahanaim(BO) and including all of Bashan,(BP) the entire realm of Og king of Bashan(BQ)—all the settlements of Jair(BR) in Bashan, sixty towns, 31 half of Gilead, and Ashtaroth and Edrei (the royal cities of Og in Bashan).(BS) This was for the descendants of Makir(BT) son of Manasseh—for half of the sons of Makir, according to their clans.(BU)

32 This is the inheritance Moses had given when he was in the plains of Moab(BV) across the Jordan east of Jericho.(BW) 33 But to the tribe of Levi, Moses had given no inheritance;(BX) the Lord, the God of Israel, is their inheritance,(BY) as he promised them.(BZ)

Footnotes

  1. Joshua 13:8 Hebrew With it (that is, with the other half of Manasseh)
  2. Joshua 13:27 Hebrew Kinnereth