Add parallel Print Page Options

محفوظ شہر

20 تب خدا وند نے یشوع سے کہا ، “میں نے موسیٰ کا استعمال تم لوگوں کو حکم دینے کے لئے کیا۔ موسیٰ نے تم لوگوں سے خاص پناہ کا شہر بنانے کے لئے کہا تھا۔ اس لئے پناہ کا شہر منتخب کرو۔ اگر کوئی آدمی کسی آدمی کو مار ڈالتا ہے لیکن یہ قتل محض ایک حادثہ ہے اور اگر وہ اس کو مارنے کا ارادہ نہیں کیا تھا تو وہ پناہ کے شہر کو بھاگ سکتا ہے کہ وہ اس کے رشتہ داروں سے چھپ سکے جو اُسے مارنا چاہتے ہوں۔

“جب وہ بھا گے اور وہ ان شہروں میں سے کسی ایک میں پہونچے تو اسے شہر کے دروازہ پر رکنا چاہئے۔ اسے شہر کے دروازہ پر کھڑا رہنا چاہئے اور شہر کے قائدین کو بتانا چاہئے کہ کیا حادثہ ہوا ہے۔ تب شہر کے قائد اسے شہر میں داخل ہونے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ وہ اس کو اپنے درمیان رہنے کی جگہ دیں گے۔ لیکن وہ آدمی جو اسکا پیچھا کر رہا ہو۔ ہو سکتا ہے وہ شہر تک اسکا پیچھا کرے اگر ایسا ہوتا ہے تو شہر کے قائدین کو اسے یونہی نہیں چھوڑ دینا چاہئے۔ بلکہ انہیں اس آدمی کی حفاظت کرنی چاہئے جو ان کے پاس بچنے کے لئے آیا ہے۔ کیوں کہ اس نے جسے مار ڈالا ہے اس کو مارڈالنے کا اس کا ارادہ نہیں تھا۔ یہ اتفاقی حادثہ تھا وہ غصّہ میں نہیں تھا۔ اور نہ ہی اس آدمی کو مار ڈالنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہ کچھ ایسا تھا جو کہ ہو گیا۔ اس آدمی کو اسوقت تک پناہ کے شہر میں رہنا چاہئے جب تک اس کے شہر کی عدالت فیصلہ نہ سنائے یا سردار کاہن مر نہ جائے۔ پھر وہ اپنے گھر اس شہر میں واپس جا سکتا ہے جہاں سے وہ بھاگ کر آیا تھا۔ ”

اس لئے بنی اسرائیلیوں نے “پناہ کا شہر ” کے نام سے چند شہروں کو چُنا ، جن شہروں کو چُنا وہ شہر یہ تھے : نفتالی کے پہاڑی ملک میں جلیل کا قادس، افرائیم کے پہاڑی ملک میں سکم ، قریت اربع(حبرون) یہوداہ کا پہاڑی ملک۔ روبن کی سر زمین کے ریگستان میں یریحو کے قریب دریائے یردن کے مشرق میں بصر،جاد کے ملک میں جلعاد میں رامہ اور منسی کی ملک میں بسن میں جولان۔

کو ئی اسرائیلی یا غیر ملکی جو ان کے درمیان رہتا ہو اگر کسی کو مارڈالتا ہے۔ اور اگر وہ اتفاقی طور سے ہو جائے تو انکو اجازت تھی کہ وہ ان محفوظ شہروں میں سے کسی ایک میں حفاظت کے لئے بھاگ کر جاسکتا ہے۔ تب وہ آدمی وہاں محفوظ رہ سکے اور پیچھا کرنے والے کسی کے ذریعہ سے نہیں مرے اس شہر میں اس آدمی کے مقدمے کا فیصلہ اس شہر کی عدالت میں ہوتا۔

Cities of Refuge(A)

20 Then the Lord said to Joshua: “Tell the Israelites to designate the cities of refuge, as I instructed you through Moses, so that anyone who kills a person accidentally and unintentionally(B) may flee there and find protection from the avenger of blood.(C) When they flee to one of these cities, they are to stand in the entrance of the city gate(D) and state their case before the elders(E) of that city. Then the elders are to admit the fugitive into their city and provide a place to live among them. If the avenger of blood comes in pursuit, the elders must not surrender the fugitive, because the fugitive killed their neighbor unintentionally and without malice aforethought. They are to stay in that city until they have stood trial before the assembly(F) and until the death of the high priest who is serving at that time. Then they may go back to their own home in the town from which they fled.”

So they set apart Kedesh(G) in Galilee in the hill country of Naphtali, Shechem(H) in the hill country of Ephraim, and Kiriath Arba(I) (that is, Hebron(J)) in the hill country of Judah.(K) East of the Jordan (on the other side from Jericho) they designated Bezer(L) in the wilderness on the plateau in the tribe of Reuben, Ramoth in Gilead(M) in the tribe of Gad, and Golan in Bashan(N) in the tribe of Manasseh. Any of the Israelites or any foreigner residing among them who killed someone accidentally(O) could flee to these designated cities and not be killed by the avenger of blood prior to standing trial before the assembly.(P)