Add parallel Print Page Options

پولُس جو مسیح کا رسُول ہے یہ خط تیِمُتھِیُس کو لکھ رہا ہے۔ میں ، خدا جو ہمارا نجات دہندہ ہے اور یسوع مسیح جو ہماری امید ہے اس کے حکم سے رسول ہوں۔

تم میرے سچے فرزند کی مانند ہو کیوں کہ تم ایمان رکھتے ہو۔

فضل وکرم،امن وامان اور سلامتی خدا باپ اور ہمارے خداوند یسوع مسیح کی طرف سے تم پر نازل ہو تا رہے۔

جھو ٹی تعلیمات کے خلاف انتباہ

مکد نیہ میں جاتے وقت میں نے تم سے افُسس میں ٹھہر نے کو کہا تھا جہا ں کچھ لوگ جھو ٹی تعلیمات دے رہے ہیں وہاں ٹھہر کر ان لوگوں کو خبردار کرو کہ وہ جھو ٹی تعلیمات نہ دیں۔ ان لوگوں سے کہو کہ اپنا وقت من گھڑت قصے کہانیوں کی باتوں میں ضائع نہ کریں۔ ایسی باتوں سے سوائے بحث و مباحثہ کے اور کچھ حا صل نہیں اور ا یسی چیزیں خدا کے کا م میں مدد نہیں کرتیں، اور اس انتظام الٰہی کے موا فق نہیں جو ایمان پر مبنی ہے۔ اس حکم کا مقصد لوگوں کے لئے یہ ہے کہ وہ محبت کریں اور اس محبت کے لئے لا زم ہے کہ ان کے دل صاف ہوں نیک کام کرنا چاہئے اور سچا ایمان ہونا چاہئے۔ کچھ لوگوں نے یہ چیزیں نہیں کیں اور نتیجہ میں پٹ گئے اور بیکار کی باتوں پر متوجہ ہو گئے۔ وہ لوگ شریعت [a] کے معلمین بننا چاہتے ہیں حا لا نکہ وہ جو باتیں کرتے ہیں اور جن کا وہ دعویٰ کرتے ہیں وہ خود نہیں سمجھ تے کہ وہ کیا کہتے ہیں جنہیں خود اس بات کا یقین نہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ شریعت اچھی ہے اگر اسے صحیح طور پر کام میں لا یاجائے۔ شریعت راستبازوں کے لئے مقرر نہیں ہوئی بلکہ بے شرع اور سرکش لوگوں اور بے دینوں اور گنہگاروں اور ناپاک درندوں ماں باپ کے قاتلوں اور خونیوں کے لئے ہے۔ 10 جو لوگ جنسی گناہ، لونڈے بازی، برُ دہ فروشی، جھو ٹوں اور جھو ٹی قسم کھا نے وا لے اور صحیح تعلیم کے خلاف کام کرنے وا لوں کے لئے ہے۔ 11 یہ تعلیمات اس خوش خبری کا حصہ ہیں جو خدا نے مجھے تم سے کہنے کے لئے کہا ہے یہ خوش خبری جلال، مبارک خدا کی طرف سے ہے۔

خدا کی مہربانی کا شکر ادا کرنا

12 میں یسوع مسیح ہمارے خداوند کا مشکور ہوں اس لئے کہ اس نے مجھے دیانتدار سمجھ کر اپنی خدمت کے لئے مقرر کیا ہے اسی نے مجھے قوت دی۔ 13 میں نے پہلے مسیح کی اہا نت کی اور اس کو ستایا اور نقصان پہو نچا نے وا لا بنا لیکن خدا نے مجھ پر رحم کیا کیوں کہ میں نہیں جانتا تھا کہ میں کیا کر رہا ہوں میں ایسا اس لئے کیا تھا کہ میں بے ایمان تھا۔ 14 لیکن ہما رے خداوند کا فضل و کرم پوری طرح مجھ پر تھا، اور اس فضل وکرم کے ساتھ مجھ میں ایمان اور وہ محبت آئی جو مسیح میں ہے۔

15 جو میں کہتا ہوں وہ سچ ہے اور تمہیں اس کو قبول کرنا ہوگا یسوع مسیح اس دنیا میں گنہگاروں کو بچانے آئے اور ان میں سے سب سے بڑا گنہگار میں ہوں۔ 16 لیکن مجھ پر رحم کیا گیا۔ مجھ پر رحم کیا گیا تا کہ یسوع مسیح میرے ذریعے یہ ظاہر کر سکے کہ مجھ میں بے پناہ صبر ہے۔ انہوں نے مجھ جیسا سب سے بڑا گنہگا ر کے ذریعہ صبر کو ظاہر کیا۔مسیح چا ہتے تھے کہ میں ان لوگوں کے لئے ایک نمونہ بنوں جو ہمیشہ کی زندگی کے لئے اس پر ایمان لا ئیں گے۔ 17 عزت اور جلال ہمیشہ اس بادشاہ کی ہو جو ہمیشہ کے لئے حاکم ہے جو لا فا نی ہے جس کو دیکھا نہیں جا سکتا عزت اور جلال اسی ایک خدا کے لئے جو ہمیشہ اور ہمیشہ سے ہے آمین۔

18 اے تیمُتھیُس! تم میرے بیٹے کی مانند ہو میں تمہیں یہ حکم دیتا ہوں اور یہ حکم ان پيشن گوئیوں کے موا فق ہے جو پہلے نبیوں نے تمہا رے بارے میں بہت پہلے کہی گئی تھیں تا کہ تم ا ن پیشن گوئیوں پر عمل کر تے ہوئے اچھی لڑا ئی لڑ تے رہو۔ 19 ایمان پر قا ئم رہ کر وہی کرو جس کو تم صحیح سمجھتے ہو کچھ لوگوں نے ایسا نہیں کیا اس لئے وہ سچے ایمان کے جہاز میں غرق ہو گئے۔ 20 ہمُنیس اور سکندر وہ ہیں جنہوں نے ایسا کیا میں نے انہیں شیطان کے حوا لے کر دیاتا کہ وہ سبق سیکھیں اور کفر سے باز رہیں۔

Footnotes

  1. ۱ تِیمُتھِیُس 1:7 شریعت غالباً یہ یہودیوں کی شریعت جو خدا نے موسی کو کوہ سینا پر دی تھی پڑھو خروج ۱۹ اور ۲۰