Add parallel Print Page Options

ہمارے لئے دعا کرنا

اے بھائیو اور بہنو! ہمارے لئے بھی دعا کر نا اور دعا کرو کہ خدا وند کی تعلیمات جاری رہیں اور جلدی پھیلیں اور دعا کرو کہ انکی تعلیمات کو لوگ عزت بخشیں جیسا کہ تمہارے ساتھ پیش آیا۔ دعا کرو کہ ہمیں برے اور فاسق لوگوں سے چھٹکارہ ملے کیوں کہ سب لوگ خدا وند پر ایمان نہیں لائے۔

لیکن خدا وند وفا دار ہے وہ تمہیں برائی سے محفوظ رکھے گا اور طاقت دیگا۔ خدا وند نے ہمیں یہ یقین دلا یا ہے جو کچھ ہم نے کہا ہے وہ تم کر رہے ہو اور ہمیں معلوم ہے کہ تم ان چیزوں کو جاری رکھو گے۔ ہماری دعا ہے کہ خدا وند تمہارے دلوں کو خدا کی محبت اور مسیح کا صبر دے۔

ہر ایک کو کام کر نے کا موقع دو

بھائیو اور بہنو!ہمارے خدا وند یسوع مسیح کے اختیار سے ہم تمہیں ہدایت کر تے ہیں کہ ایسے بھا ئیوں سے دور رہو جن کی عادت ہے کام نہ کر نا اور تعلیمات پر عمل کرنے سے انکار کر نا جو انہوں نے ہم سے لی ہیں۔ تم خود جانتے ہو کہ تمہیں اس طرح رہنا ہو گا جس طرح ہم رہتے ہیں جب ہم تمہارے ساتھ تھے تو کاہل نہیں تھے۔ اور ہم نے کسی سے بھی قیمت ادا کئے بغیر کھا نا نہیں کھا یا اور ہم دن رات کام اور مشقّت کرتے رہے تا کہ ہم کسی پر بوجھ نہ بنے رہیں۔ یہ ایسا نہیں کہ ہم کو تم سے مدد لینے کا اختیار نہ تھا۔ لیکن ہم نے اتنی سخت محنت کی تا کہ تمہارے لئے نمونہ بن سکیں تا کہ تم بھی ہماری طرح کر نے لگو۔ 10 اور جب ہم تمہارے ساتھ تھے تو ہم نے یہ اصول دیئے تھے ، “یہ اگر کو ئی شخص کام نہ کرے تو وہ کھا نا بھی نہ کھا ئے۔”

11 ہمیں معلوم ہوا ہے کہ تمہارے درمیان کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو کام کر نے سے انکار کر تے ہیں ایسے لوگ کام نہ کر تے ہو ئے اپنے آپ کو دوسروں کی زندگیوں میں مصروف رکھتے ہیں۔ 12 ہم ان لوگوں کو یہ ہدایت کر تے ہیں کہ دوسروں کے معالات میں دخل اندازی مت کرو بلکہ کام کر کے اپنی روزی کمائیں خدا وند یسوع مسیح میں ہم ان سے ایسا کر نے کی التجا کر تے ہیں۔ 13 بھا ئیو اور بہنو!نیک کام کر نے سے کبھی بیزار مت ہو نا۔

14 اگر کو ئی آدمی خط میں لکھی ہو ئی ہدا یت پر عمل نہ کرے تو اس پر نظر رکھو اور اسکی صحبت سے دور رہو تا کہ اس کو شرم آنے لگے۔ 15 لیکن اس کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک مت کرو ایک بھائی کی طرح اس کو خبر دار کرو۔

آخری الفاظ

16 ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا وند جو سلامتی کا ذریعہ ہے ہر وقت ہر طرح سے سلامتی دے خدا وند تم سب کے ساتھ رہے۔

17 میں پو لس اب اپنے ہاتھ سے لکھے ہو ئے خط کو ختم کر تا ہوں میرے خطوں کی یہی نشانی ہے یہی میری تحریر ہے۔

18 ہمارے خداوند یسوع مسیح کا فضل تم سب پر رہے۔

Request for Prayer

As for other matters, brothers and sisters,(A) pray for us(B) that the message of the Lord(C) may spread rapidly and be honored, just as it was with you.(D) And pray that we may be delivered from wicked and evil people,(E) for not everyone has faith. But the Lord is faithful,(F) and he will strengthen you and protect you from the evil one.(G) We have confidence(H) in the Lord that you are doing and will continue to do the things we command. May the Lord direct your hearts(I) into God’s love and Christ’s perseverance.

Warning Against Idleness

In the name of the Lord Jesus Christ,(J) we command you, brothers and sisters, to keep away from(K) every believer who is idle and disruptive(L) and does not live according to the teaching[a] you received from us.(M) For you yourselves know how you ought to follow our example.(N) We were not idle when we were with you, nor did we eat anyone’s food without paying for it. On the contrary, we worked(O) night and day, laboring and toiling so that we would not be a burden to any of you. We did this, not because we do not have the right to such help,(P) but in order to offer ourselves as a model for you to imitate.(Q) 10 For even when we were with you,(R) we gave you this rule: “The one who is unwilling to work(S) shall not eat.”

11 We hear that some among you are idle and disruptive. They are not busy; they are busybodies.(T) 12 Such people we command and urge in the Lord Jesus Christ(U) to settle down and earn the food they eat.(V) 13 And as for you, brothers and sisters, never tire of doing what is good.(W)

14 Take special note of anyone who does not obey our instruction in this letter. Do not associate with them,(X) in order that they may feel ashamed.(Y) 15 Yet do not regard them as an enemy, but warn them as you would a fellow believer.(Z)

Final Greetings

16 Now may the Lord of peace(AA) himself give you peace at all times and in every way. The Lord be with all of you.(AB)

17 I, Paul, write this greeting in my own hand,(AC) which is the distinguishing mark in all my letters. This is how I write.

18 The grace of our Lord Jesus Christ be with you all.(AD)

Footnotes

  1. 2 Thessalonians 3:6 Or tradition