Add parallel Print Page Options

آخری ایاّم

یاد رکھو کہ آ خر زمانہ میں مصیبتوں کا یہ وقت آئے گا۔ اس دوران لوگ اپنے آپ سے اور دولت سے محبت کریں گے۔ وہ شیخی باز اور مغرور ہوں گے لوگ دوسرے لوگوں کے خلاف برا ئی کریں گے والدین کی نا فرمانی کریں گے اور شکر گذار نہیں ہوں گے۔ وہ خدا کو چاہنے وا لے لوگ نہیں ہوں گے۔ لوگ فطری محبت کے بغیر رہیں گے وہ بغیر معاف کرنے وا لے اور دوسروں کی بری باتیں کر نے والے ہو ں گے۔لوگ اپنے آپ کو قابو میں نہ رکھیں گے تشدد پسند ہوں گے اور اچھی چیزوں کے دشمن ہوں گے۔ اخیر دنوں میں لوگ اپنے دوستوں سے پلٹ جائیں گے اور بغیر سوچے بے وقوفی کی حرکتیں کریں گے اور اپنے آپ پر غرور کریں گے لوگ خدا سے نہیں اپنی خوشی سے محبت کریں گے۔ ایسے لوگ دکھا وے کے لئے خدا کی خدمت کریں گے۔ ان کی طرز زندگی سے معلوم ہو گا کہ وہ خدا کی خدمت نہیں کرر ہے ہیں تیمتھیس! تمہیں ایسے لوگوں سے دور رہنا چاہئے۔

انہی میں سے کچھ لوگ جو گھروں میں گھس کر ان کمزور عورتوں کو جو گناہ میں ڈوبی ہوتی ہیں اور وہ طرح طرح کی برا ئیوں کی طرف کھینچتے ہیں۔ اور وہ ا ن عورتوں کو اپنے قابو میں کر لیتے ہیں۔ وہ عورتیں نئی تعلیمات سیکھنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن پھر بھی وہ سچا ئی کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ینیس اور یمبریس کو یاد کرو جو موسیٰ کے مخالفین میں سے تھے یہ لوگ بھی ان کے ہی جیسے ہیں اور یہ سچا ئی کے مخالف ہیں اور ان کی عقل بگڑی ہو ئی ہے اور وہ ایمان کے اعتبار سے نا مقبول ہیں۔ یہ لوگ اپنی ترقی میں آگے نہیں بڑھیں گے اسی واسطے ان کی نادانی سب لوگوں پر ظا ہر ہو جا ئے گی جیسا کہ ینیس اور یمبرس کے ساتھ ہوا تھا۔

آخری ہدایات

10 لیکن تم میرے بارے میں سبھی کچھ جانتے ہو جیسے میری تعلیمات میری طرز زندگی اور میری محبت ایمان اور صبر اور کوششوں سے بھی وا قف ہو۔ 11 تم میرے ستا ئے جانے سے اور میری مصیبتوں سے واقف ہویہ سب واقعات مجھے انطاکیہ،اکنیم اور لُسترا میں پیش آئے تھے اور تکلیفیں میں نے یہاں اٹھا ئی تھیں لیکن خداوند نے مجھے ان تمام تکا لیف سے بچا لیا۔ 12 جو شخص خدا کی مرضی کے مطا بق مسیح یسوع میں رہتا ہے ستا یا جائے گا۔ 13 لیکن جو برے اور دھو کہ باز ہیں دوسروں کو فریب دیتے اور فریب کھا تے ہوئے خود بھی دھوکہ میں رہیں گے۔

14 لیکن تو ان تعلیمات پر جو تو نے سیکھی ہیں اور جن کا سچ ہو نے کا یقین تم کو دلا یا گیا تھا ان ہی پر چلتے رہا کرو۔ تم جانتے کہ ان باتوں کو تم نے کس سے سیکھا ہے اور تم ان پر بھروسہ کر سکتے ہو۔ 15 اور مقدس صحیفوں کو تم بچپن سے جانتے ہو یہ صحیفے تمہیں شعور دیتی ہیں اور یہ سمجھداری مسیح یسوع کے ایمان کا ذریعہ ہے جو تم کو نجات کے راستہ تک لیجاتی ہے۔ 16 سب صحیفے خدا کی دی ہو ئی ہیں یہ کار آمد ہیں اور ان تعلیمات سے تم لوگوں کو بتا سکتے ہو کہ ان کی زندگی میں کیا برائیاں ہیں یہ ان کی غلطیوں کو درست کرنے میں فائدہ مند ہیں کہ کس طرح صحیح زندگی میں رہ سکتے ہیں۔ 17 وہ جو خدا کی خدمت کرتا ہے ان صحیفوں کو استعمال کرتا ہے اور پوری طرح ہر چیز کے لئے تیار ہو تا ہے اور ساری چیزیں وہ ضروریات کے مطا بق ہر ایک نیک کام سے کرتا ہے۔

But mark this: There will be terrible times in the last days.(A) People will be lovers of themselves, lovers of money,(B) boastful, proud,(C) abusive,(D) disobedient to their parents,(E) ungrateful, unholy, without love, unforgiving, slanderous, without self-control, brutal, not lovers of the good, treacherous,(F) rash, conceited,(G) lovers of pleasure rather than lovers of God— having a form of godliness(H) but denying its power. Have nothing to do with such people.(I)

They are the kind who worm their way(J) into homes and gain control over gullible women, who are loaded down with sins and are swayed by all kinds of evil desires, always learning but never able to come to a knowledge of the truth.(K) Just as Jannes and Jambres opposed Moses,(L) so also these teachers oppose(M) the truth. They are men of depraved minds,(N) who, as far as the faith is concerned, are rejected. But they will not get very far because, as in the case of those men,(O) their folly will be clear to everyone.

A Final Charge to Timothy

10 You, however, know all about my teaching,(P) my way of life, my purpose, faith, patience, love, endurance, 11 persecutions, sufferings—what kinds of things happened to me in Antioch,(Q) Iconium(R) and Lystra,(S) the persecutions I endured.(T) Yet the Lord rescued(U) me from all of them.(V) 12 In fact, everyone who wants to live a godly life in Christ Jesus will be persecuted,(W) 13 while evildoers and impostors will go from bad to worse,(X) deceiving and being deceived.(Y) 14 But as for you, continue in what you have learned and have become convinced of, because you know those from whom you learned it,(Z) 15 and how from infancy(AA) you have known the Holy Scriptures,(AB) which are able to make you wise(AC) for salvation through faith in Christ Jesus. 16 All Scripture is God-breathed(AD) and is useful for teaching,(AE) rebuking, correcting and training in righteousness,(AF) 17 so that the servant of God[a](AG) may be thoroughly equipped for every good work.(AH)

Footnotes

  1. 2 Timothy 3:17 Or that you, a man of God,